Spoken English Classانگریزی بولنا کیسے سیکھیں؟
پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں:
دوستو!
انگلش میں بات کرنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم آسان اور چھوٹے جملوں سے شروعات کریں؛ اسی لیے ہم آپ کو ایسے ہی جملے سکھانے اور مشق کروانے والے ہیں، جنہیں ہم simple sentences(آسان جملے) کہتے ہیں۔
Simple Sentences (سِمپَل سےنٹےنسےز)آسان جملے
آسان جملے(Simple Sentences) انہیں کہتے ہیں جن میں اصل فعل نہیں ہوتے؛ بلکہ ہیلپنگ یا لنکنگ وربس ہوتے ہیں، اس میں کسی کام یا عمل کو بیان نہیں کیا جاتا؛ بلکہ کسی کی حالت، کیفیت، صفت یا ملکیت وغیرہ بیان کی جاتی ہے،جیسے:
زید دس سال کا ہے۔
میں بیمار ہوں۔
تمہاری طبیعت کیسی تھی؟
کیا گھر میں سب خوش تھے؟
فردوس گھر میں ہوگا۔
خالد ممبئی میں نہیں ہوگا۔
میرے پاس بنگلہ ہے۔
کیا تمہارے پاس دل نہیں ہے؟
میرے پاس تین گھر تھے۔
تمہارے پاس کتنے پیسے تھے؟
خالد کے پاس ایک موبائل ہوگا۔
شام کو میرے پاس پیسے ہوں گے۔
اس طرح کے جملوں کی چھ قسمیں(کیٹیگریزی) ہیں، سب کو پڑھیں گے اور مشق کریں گے؛ لیکن آج ہم صرف پہلا والا پڑھنے والے ہیں، جس میں Is/am/are کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ آج کا سبق سمجھ گئے اور مشق بھی کرلی تو آگے سب آسان ہوگا۔
آگے بڑھنے سے پہلے تین باتوں کا جاننا اور خیال رکھنا ضروری ہے، جو آگےسبھی جملے بنانے میں کام آئیں گے:
(1) کسی بھی جملہ کو ہم چھ طرح سے بناتے ہیں، یعنی چھ Pattern کے مطابق بولتے اور لکھتے ہیں، جن کے عمومی اسٹرکچرز یاد کرلینا ضروری ہے:
(1) Affirmative(اَفَرمَٹِو) مثبت
Subject + helping verb + others/complement(Noun/Adjective)
(سب سے پہلے سبجیکٹ(مبتدا)، پھر ہیلپنگ ورب، پھر دیگر چیزیں یعنی کوئی بھی اسم(Noun) یا صفت(Adjective) وغیرہ خبر کے طورپر لکھیں گے)
I am good. میں اچھا ہوں۔
(2) Negative(نےگَٹِو) منفی
Subject + helping verb+ not + others
I am not good.میں اچھا نہیں ہوں۔
(3) Interrogative Affirmative (اِنٹروگَٹِو اَفَر مَٹِو) سوالیہ مثبت
Helping verb+ subject + others
Am I good? کیا میں اچھا ہوں؟
(4)Interrogative Negative (اِنٹروگَٹِو نےگَٹِو) سوالیہ منفی
Helping verb + subject + not + others
Am I not good? کیا میں اچھا نہیں ہوں؟
(5) Interrogative Affirmative With W.H Family(اِنٹروگَٹِو اَفَرمَٹِو وِتھ ڈبلیُو اِےچ فَیملی) سوالیہ مثبت مع ڈبلیو ایچ فیملی
W.H Family+ Helping verb + subject + others
Why am I good? میں اچھا کیوں ہوں؟
(6)Interrogative Negative with W.H Family(اِنٹروگَٹِو نےگَٹِو وِتھ ڈبلیُو اِےچ فَیملی) سوالیہ منفی مع ڈبلیو ایچ فیملی
W.H family + helping verb + subject + not + others
Why am I not good? میں اچھا کیوں نہیں ہوں؟
(2)انگریزی میں سبجیکٹ Subject بننے والی ضمیریں یعنی Pronouns سات ہیں I, We, You, They, He She, It، ان میں سے پہلے چار I, We, You, They ہمیشہ جمع اور He, She, It ہمیشہ واحد کہلاتے ہیں۔
(3)جن ہیلپنگ وربس میں s ہو وہ ہمیشہ singular subject(واحد) کے ساتھ آتے ہیں، جیسے کہ is, has, does، بقیہ ہیلپنگ وربس جمع سبجیکٹ کے ساتھ لگتے ہیں۔البتہ was کا مسئلہ الگ ہے؛ کیوں کہ اس میں s ہونے کے باوجود یہ I(جمع) کے ساتھ آتا ہے۔
نوٹ
آخری بات یہ ہے جب ہم بات چیت کرتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں تو اس میں زیادہ استعمال I, You اور Heیا She یا کسی شخص یا چیز کے نام کا ہوتا ہے، سارے سبجیکٹس کا نہیں ہوتا؛ اس لیے ہم زیادہ مشق انہیں چار سبجیکٹس کا کریں گے، بقیہ کی مشق آپ کو خود سے کرنی ہے۔
تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Use of Is/am/are(از/ اےم/ آر کا استعمال)
اردو پہچان: ان کے اردو جملوں کے اخیر میں: "ہے/ ہیں/ ہو/ ہوں" وغیرہ جیسے الفاظ ہوتے ہیں، جیسے:
میں خوبصورت ہوں۔
وہ بیوقوف ہے۔
ہم دوست ہیں۔
یہ میرے والد ہیں۔
تم وفادار نہیں ہو۔
میرا گھر خوبصورت ہے۔
وہ لوگ گھر میں ہیں۔
تم کہاں ہو؟
تمہارا بھائی کہاں ہے؟
کیا تم حافظ ہو؟
(1)Affirmative(مثبت)
ترتیب/فارمولا:
Sub+Is/am/are+ others
آسان طریقہ:
I am...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
You are...
He/she/Ali is...
ویسے تو اس کا استعمال اور مشق کئی طرح سے ہو سکتا ہے؛ لیکن میں یہاں چار طرح سے کروں گا اور میرے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کو بھی جملے بنانے کی کوشش کرنی ہے وہ بھی زور زور سے، تو پہلا ہے:
(1)جب خبر صفت(Adjective) ہو:
میں خوبصورت ہوں۔
I am handsome/beautiful.
میں عقلمند ہوں۔
I am wise.
میں وفادار ہوں۔
I am loyal.
تم بیمار ہو۔
You are ill/sick.
تم ایماندار ہو۔
You are honest.
تم اچھے ہو۔
You are good.
وہ تھکا ہوا ہے۔
He is tired.
وہ بیٹھا ہوا ہے۔
He is sitting.
وہ کھڑا ہوا ہے۔
He is standing.
زید ذہین ہے۔
Zaid is intelligent.
میرا بھائی سویا ہوا ہے۔
My brother is asleep.
کپڑا پھٹا ہوا ہے۔
The cloth is torn.
(2)جب خبراسم(Noun)ہو:
میں ایک متعلم ہوں۔
I am a student.
میں ایک استاذ ہوں۔
I am a teacher.
میں ڈاکٹر ہوں۔
I am a doctor.
تم انسان ہو۔
You are a human.
تم ایک عالم ہو۔
You are an alim.
تم ایک دکاندار ہو۔
You are a shopkeeper.
وہ ایک امام ہے۔
He is an imam.
وہ ایک قلم کار ہے۔
He is a writer.
وہ ایک شاعر ہے۔
He is a poet.
خالد ایک ملازم ہے۔
Khalid is an employee/ a worker.
میرا دوست ایک تاجر ہے۔
My friend is a businessman.
انس ایک باورچی ہے۔
Anas is a cook.
نوٹ:
اس میں جو کہیں a اور کہیں an آرہا ہے، اس کی تفصیل سبق نمبر 5 یا 42 اور 43 میں اچھے سے بتا دی گئی ہے، description میں لنک ہوگا دیکھ لیں، بس اتنا یاد رکھیں کہ صفت (Adjective)کے لفظ کے شروع میں کچھ نہیں لگتا، کسی Noun(اسم) میں لگتا ہے۔
اور a/an کا آسان قاعدہ یہ ہے کہ اگر کسی اسم کے شروع میں واویل یعنی الف کی آواز ہو جیسے، اَ، اِ، اُ، اِی، اے، اَی، اَو، آ، آی وغیرہ تو an لگےگا، ورنہ a لگےگا۔
(3)جب خبر صفت اور اسم(Noun+Adjective) دونوں ہوں:
میں ایک بہادر آدمی ہوں۔
I am a brave man.
میں اچھا لڑکا ہوں۔
I am a good boy.
میں غریب آدمی ہوں۔
I am a poor man.
تم محنتی طالب علم ہو۔
You are a hardworking student.
تم سست بچے ہو۔
You are a lazy child.
تم ہوشیار انسان ہو۔
You are a clever man/human.
وہ ایک ماہر ڈاکٹر ہے۔
He is an expert doctor.
وہ پرانا خریدار ہے۔
He is an old customer.
وہ مشفق باپ ہے۔
He is a kind father.
شعیب شرارتی شخص ہے۔
Shuaib is a naughty person.
راشد ایک نیا استاذ ہے۔
Rashid is a new teacher.
میرا بھائی ایک عظیم قلم کار ہے۔
My brother is a great writer.
(4)جب خبر حرف عطف(Preposition) ہو، خاص طور پر In, on, at وغیرہ:
میں گھر میں ہوں۔
I am at home/in the house.
میں اسکول میں ہوں۔
I am at/in school.
میں دہلی میں ہوں۔
I am in Delhi.
تم ممبئی میں ہو۔
You are in Mumbai.
تم کمرہ میں ہو۔
You are in the room.
تم روڈ پر ہو۔
You are on the road.
وہ پل پر ہے۔
He is on the bridge.
وہ بستر پر ہے۔
He is on the bed.
وہ بس اڈے پر ہے۔
He is at bus stop.
صادق بازار میں ہے۔
Sadiq is in the market.
کتاب ٹیبل پر ہے۔
The book is on the table.
ٹوپی میرے سر پر ہے
The cap is on my head.
اب آگے بقیہ پانچ طریقوں کے مطابق بھی مشق کرنی ہے؛ لیکن میں صرف یعنی صفت والے جملوں کو بنا کر دکھاؤں گا، بقیہ جملے کی مشق آپ کو خود سے کرنی ہے:
(2)Negative(منفی)
ترتیب/فارمولا:
Sub+Is/am/are+ not + others
آسان طریقہ:
I am not...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
You are not...
He/she/Ali is not...
میں خوبصورت نہیں ہوں۔
I am not handsome/beautiful.
میں عقلمند نہیں ہوں۔
I am not wise.
میں وفادار نہیں ہوں۔
I am not loyal.
تم بیمار نہیں ہو۔
You are not ill/sick.
تم ایماندار نہیں ہو۔
You are not honest.
تم اچھے نہیں ہو۔
You are not good.
وہ تھکا ہوا نہیں ہے۔
He is not tired.
وہ بیٹھا ہوا نہیں ہے۔
He is not sitting.
وہ کھڑا ہوا نہیں ہے۔
He is not standing.
زید ذہین نہیں ہے۔
Zaid is not intelligent.
میرا بھائی سویا ہوا نہیں ہے۔
My brother is not asleep.
کپڑا پھٹا ہوا نہیں ہے۔
The cloth is not torn.
(اسی طرح مثبت میں آئے بقیہ 36 جملوں کو بھی بنا کر زور زور سے مشق کریں۔)
(3)Interrogative Affirmative (سوالیہ مثبت)
ترتیب/فارمولا:
Is/am/are+ sub + others
آسان طریقہ:
Am I...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
Are you...
Is He/she/Ali...
کیا میں خوبصورت ہوں؟
Am I handsome/beautiful?
کیا میں عقلمند ہوں؟
Am I wise?
کیا میں وفادار ہوں؟
Am I loyal?
کیا تم بیمار ہو؟
Are you ill/sick?
کیا تم ایماندار ہو؟
Are you honest?
کیا تم اچھے ہو؟
Are you good?
کیا وہ تھکا ہوا ہے؟
Is he tired?
کیا وہ بیٹھا ہوا ہے؟
Is he sitting?
کیا وہ کھڑا ہوا ہے؟
Is he standing?
کیا زید ذہین ہے؟
Is Zaid intelligent?
کیا میرا بھائی سویا ہوا ہے؟
Is my brother asleep?
کیا کپڑا پھٹا ہوا ہے؟
Is the cloth torn?
(4)Interrogative Negative (سوالیہ منفی)
ترتیب/فارمولا:
Is/am/are+ sub + not + others
آسان طریقہ:
Am I not...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
Are you not...
Is He/she/Ali not...
کیا میں خوبصورت نہیں ہوں؟
Am I not handsome/beautiful?
کیا میں عقلمندنہیں ہوں؟
Am I not wise?
کیا میں وفادار نہیں ہوں؟
Am I not loyal?
کیا تم بیمار نہیں ہو؟
Are you not ill/sick?
کیا تم ایماندار نہیں ہو؟
Are you not honest?
کیا تم اچھے نہیں ہو؟
Are you not good?
کیا وہ تھکا ہوا نہیں ہے؟
Is he not tired?
کیا وہ بیٹھا ہوا نہیں ہے؟
Is he not sitting?
کیا وہ کھڑا ہوا نہیں ہے؟
Is he not standing?
کیا زید ذہین نہیں ہے؟
Is Zaid not intelligent?
کیا میرا بھائی سویا ہوا نہیں ہے؟
Is my brother not asleep?
کیا کپڑا پھٹا ہوا نہیں ہے؟
Is the cloth not torn?
(5) Interrogative Affirmative With W.H Family(سوالیہ مثبت مع ڈبلیو ایچ فیملی)
ترتیب/فارمولا:
WH Family+ is/am/are+ sub + others
آسان طریقہ:
Why am I...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
Why are you...
Why is He/she/Ali...
میں خوبصورت کیوں ہوں؟
Why am I handsome/beautiful?
میں عقلمند کیوں ہوں؟
Why am I wise?
میں وفادار کیوں ہوں؟
Why am I loyal?
تم بیمار کیوں ہو؟
Why are you ill/sick?
تم ایماندار کیوں ہو؟
Why are you honest?
تم اچھے کیوں ہو؟
Why are you good?
وہ تھکا ہوا کیوں ہے؟
Why is he tired?
وہ بیٹھا ہوا کیوں ہے؟
Why is he sitting?
وہ کھڑا ہوا کیوں ہے؟
Why is he standing?
زید ذہین کیوں ہے؟
Why is Zaid intelligent?
میرا بھائی سویا ہوا کیوں ہے؟
Why is my brother asleep?
کپڑا پھٹا ہوا کیوں ہے؟
Why is the cloth torn?
(6)Interrogative Negative with W.H Family(سوالیہ منفی مع ڈبلیو ایچ فیملی)
ترتیب/فارمولا:
WH Family+ is/am/are+ sub + not+ others
آسان طریقہ:
Why am I not...(کوئی بھی اسم یا صفت لگائیں)
Why are you not...
Why is He/she/Ali not...
میں خوبصورت کیوں نہیں ہوں؟
Why am I not handsome/beautiful?
میں عقلمند کیوں نہیں ہوں؟
Why am I not wise?
میں وفادار کیوں نہیں ہوں؟
Why am I not loyal?
تم بیمار کیوں نہیں ہو؟
Why are you not ill/sick?
تم ایماندار کیوں نہیں ہو؟
Why are you not honest?
تم اچھے کیوں نہیں ہو؟
Why are you not good?
وہ تھکا ہوا کیوں نہیں ہے؟
Why is he not tired?
وہ بیٹھا ہوا کیوں نہیں ہے؟
Why is he not sitting?
وہ کھڑا ہوا کیوں نہیں ہے؟
Why is he not standing?
زید ذہین کیوں نہیں ہے؟
Why is Zaid not intelligent?
میرا بھائی سویا ہوا کیوں نہیں ہے؟
Why is my brother not asleep?
کپڑا پھٹا ہوا کیوں نہیں ہے؟
Why is the cloth not torn?
.......................................
آج کیلیے اتنا ہی کافی ہے، پہلے اسے اچھے سے سمجھ کر خود سے مشق کریں، پھر اگلے پارٹ میں کوئز کی شکل میں سب کی مشق کرادی جائےگی۔ اگر ایک ہی ویڈیو میں سب کچھ کریں گے تو ویڈیو لمبی ہوجائےگی۔
0 تبصرے