All Modal Auxiliary Verbs
سبھی موڈل فعل معاون
پی ڈی ایف فائل کیلیے یہاں کلک کریں:
All Modal Auxiliary Verbs
ایسے معاون افعال جن کا استعمال مخصوص فعل کے ساتھ اہلیت، ضرورت، اجازت، درخواست، امکان اور صلاح ومشورہ وغیرہ کے اظہار کیلیے کیا جاتا ہے، جیسے:
You can do it.(یُو کَین ڈُو اِٹ)
آپ یہ کر سکتے ہیں۔
He should not waste his time.(ہِی شُڈ نوٹ وےسٹ ہَز ٹائِم)
اسے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
May I come in?(مے آئی کَم اِن)
کیا میں اندر آسکتا ہوں۔
You must work hard.(یُو مَسٹ وَرک ہارڈ)
تمہیں ضرور سخت محنت کرنی چاہے/کرنا ہوگا۔
It might rain today.(اِٹ مائِٹ رےن ٹُڈے)
آج بارش ہو سکتی ہے۔
Khalid needs to go.(خالد نِیڈس ٹُو گو)
خالد کو جانے کی ضرورت ہے/ جانا چاہیے۔
I used to get up early in the morning.(آئی یُوزڈ ٹُو گےٹ اَپ اَرلی اِن دَ مورنِنگ)
میں صبح جلدی اٹھا کرتا تھا۔
How dare you come here?(ہاؤ ڈےئَر یُو کَم ہےئَر)
تمہاری یہاں آنے کی ہمت کیسے ہوئی؟
ان جملوں میں جو can, should, may, must, might, need, dare اور used to جیسے الفاظ آئے ہیں یہ سب موڈل وربس کہلاتے ہیں۔
موڈل ورب (Modal Verb)کے اصل الفاظ یہ ہیں:
Can(کَین), could(کُڈ), may(مے), might(مائِٹ), shall(شَیل), should(شُڈ), will(وِل), would(وُڈ), must(مَسٹ), ought to(آؤٹ ٹُو), used to(یُوزڈ ٹُو) etc.
اہم نوٹ
(1)موڈل وربس کے ساتھ ہمیشہ 1st form(فَرسٹ فورم) یعنی فعل کی پہلی شکل کا استعمال ہوتا ہے۔
(2)اس میں Singular اور Plural یا 1st,2nd اور 3rd Person سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، یعنی سبجیکٹ چاہے جو بھی ہو اس میں اور اس کے ساتھ آنے والے ورب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
(3) اس میں Used to اور Ought to کو چھوڑ کر کسی کے ساتھ to کا استعمال نہیں ہوتا۔
(4)موڈل ورب کے الفاظ کا کبھی 2nd یا 3rd فورم نہیں بنتا۔
(5) موڈل ورب کے طور پر need اور dare کا بھی استعمال کیا جاتا ہے؛ لیکن اب موڈل کے بجائے انہیں اصل فعل کے طور پر ہی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے ساتھ ہیلپنگ ورب بھی آتا ہے اور ٹینس کی طرح برتاؤ کیا جاتا ہے، جیسے:
I don't need to work hard.(آئی ڈونٹ نِیڈ ٹُو وَرک ہارڈ)
مجھے محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Don't dare to say such thing again.(ڈونٹ ڈےئَر ٹُو سے سَچ تِھنگ اَگےن)
دوبارہ ایسی باتیں کرنے کی ہمت مت کرنا۔
(6)کبھی کبھی کچھ موڈل وربس کے ساتھ have کا استعمال ہوتا ہے تو اس صورت میں ان کے بعد ورب کی تیسری شکل کا استعمال ضرور ہوگا؛ لیکن اگر کہیں have کے فورا بعد to ہو تو پھرسVerb 1(فعل کی پہلی شکل) آئےگا، وہ الفاظ یہ ہیں:
Could have(کُڈ ہَیو)
Should have(شُڈ ہَیو)
Must have(مَسٹ ہَیو)
May have(مے ہَیو)
Might have(مائِٹ ہَیو)
Ought to have (آؤٹ ٹُو ہَیو)
موڈل ورب کی تعریف، کچھ ضروری وضاحت اور قواعد جاننے کے بعد اب ہم ہر ایک لفظ کی تحقیق اور استعمال مثالوں اور ترجمے کے ساتھ جانیں گے اور سمجھ کر مشق کریں گے۔
Can (کَین)سکتا ہے
اس کا استعمال عموما چار چیزوں کیلیے کیا جاتا ہے:
(1)اہلیت اور طاقت بتانے کیلیے، جیسے:
I can ride a horse.
میں گھوڑ سواری کر سکتا ہوں۔
He can not speak English.
وہ انگریزی نہیں بول سکتا ہے۔
(2)امکان اور عدم امکان بتانے کیلیے، جیسے:
Can he come today?
کیا وہ آج آسکتا ہے؟
Learning a language can be a real challenge.
کسی زبان کا سیکھنا اصل چیلنج ہو سکتا ہے۔
(3)اجازت دینے یا لینے کیلیے، جیسے:
You can go now.
اب آپ جاسکتے ہیں۔
Can I use this?
کیا میں یہ استعمال کر سکتا ہوں؟
I can drive Khalid's car when he is out of town.
جب خالد شہر سے باہر ہو تو میں اس کی گاڑی چلا سکتا ہوں۔
(4)درخواست کرنے کیلیے:
Can you give me a glass of water?
کیا آپ مجھے ایک گلاس پانی دے سکتے ہیں؟
Can you hand me the stapler?
کیا آپ مجھے وہ اسٹیپلر دے سکتے ہیں؟
Could(کُڈ)سکا، پایا
اس کا استعمال عموما پانچ چیزوں کیلیے ہوتا ہے:
(1)ماضی کی استطاعت ظاہر کرنے کیلیے، جیسے:
Could you not sleep last night?
کیا آپ کل رات نہیں سو پائے؟
I could not complete my homework today.
آج میں اپنا ہوم ورک نہیں کر پایا۔
I could hardly see her.
میں اسے بمشکل ہی دیکھ پایا۔
(2)عاجزی کے ساتھ درخواست کرنے کیلیے، جیسے:
Could you help me?
کیا آپ میری مدد کرنے کی زحمت کریں گے؟
Could you pass me that water bottle?
ذرا آپ وہ پانی بوتل بڑھائیں گے؟
(3)ادبی انداز میں صرف اجازت لینے کیلیے(اجازت دینے یا نہ دینے کیلیے نہیں کر سکتے)، جیسے:
Could I leave early today?
کیا میں آج صبح جاسکتا ہوں؟
Could I come in?
کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟
اس کا جواب ہوگا:
Yes, you can./no you can't.
جی جا سکتے ہیں/ نہیں، نہیں جاسکتے۔
یہاں You could یا you could not نہیں کہہ سکتے۔
(4)ماضی کے شرطیہ جملوں میں، جیسے:
If I had more rupees, I could travel around the world.
اگر میرے پاس مزید پیسے ہوتے تو میں پوری دنیا کی سیر کرتا۔
If he met me, I could help him.
اگر وہ مجھ سے ملتا تو میں اس کی مدد کرتا۔
(5)امکان کو بتانے کیلیے، جیسے:
He could be your enemy.
وہ تمہارا دشمن ہو سکتا ہے۔(ممکن ہے کہ وہ تمہارا دشمن ہو)
The storm could be worse.
طوفان زبردست ہو سکتا ہے۔
Could have (کُڈ ہَیو)سکتا تھا
اس کا استعمال یہ بتانے کیلیے ہوتا ہے کہ کوئی کام ماضی میں ممکن یا ناممکن تھا یا پھر ہو سکتا تھا؛ لیکن نہیں ہوا، جیسے:
He could have got stuck in traffic.
وہ ٹریفک میں پھنس سکتا تھا۔
You could have turned off the tab, but you didn't.
تم نل بند کر سکتے تھے؛ لیکن تم نے نہیں کیا۔
You could have spoken Arabic well, but you didn't work hard.
تم عربی اچھے سے بول سکتے تھے؛ لیکن تم نے محنت ہی نہیں کی۔
Siddiq could have reached on time, but train was late.
صدیق وقت پر پہنچ سکتا تھا؛ لیکن ٹرین ہی مؤخر ہو گئی۔
Will be able to (وِل بِی اےبَل ٹُو)سکےگا، پائےگا
اس کا استعمال مستقبل یعنی Future میں سکنا کا معنی ادا کرنے کیلیے ہوتا ہے، جیسے:
Now, he will be able to go there.
اب وہ وہاں جا سکےگا۔
I will not be able to eat that much.
میں اتنا نہیں کھا پاؤں گا۔
He will not be able to reach till tomorrow.
وہ کل تک نہیں پہنچ پائےگا۔
May (مے)سکتا ہے
اس کا استعمال عموما چار معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)اجازت لینے اور دینے کیلیے، جیسے:
May I take your pen?
کیا آپ کا قلم لے سکتا ہوں؟
May I sit here?
کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟
Yes, you may./No, you may not.
ہاں، آپ کر سکتے ہیں/ نہیں، آپ نہیں کر سکتے ہیں۔
(2)امید و توقع یا قوی امکان ظاہر کرنے کیلیے، جیسے:
He may get pass the exam.
وہ امتحان میں پاس ہو سکتا ہے۔
I may do this work anytime.
میں کسی وقت بھی یہ کام کر سکتا ہوں۔
(3)کسی کو دعا دینے یا نیک خواہشات کی تمنا کرنے کیلیے، جیسے:
May you succeed!
خدا آپ کو کامیاب کرے!
May you live long!
آپ کی عمر دراز ہو!
May God bless you!
خدا آپ پر رحمت/برکت نازل فرمائے!
May you become a rich man!
آپ ایک امیر آدمی بن جائیں!
(4)مقصد ظاہر کرنے کیلیے اس ترتیب" that+sub+may" کے ساتھ، جیسے:
He worked hard that he may succeed.
اس نے کڑی محنت کی، تاکہ کامیاب ہو سکے۔
I took his help that I may start my career.
میں نے اس کی مدد لی، تاکہ میں اپنے کاروبار کی شروعات کر سکوں۔
Might (مائِٹ)سکتا ہے/تھا/ ممکن ہے
اس کا استعمال تین معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)زمانۂ حال میں کمزور امکان ظاہر کرنے کیلیے، جیسے:
He might help you.
ممکن ہے کہ وہ آپ کی مدد کردے۔
It might also happen with you.
یہ تمہارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
(2)مے May کے ماضی کے طور پر، جیسے:
He told me that it might rain that day.
اس نے کہا تھا کہ آج بارش ہو سکتی تھی۔
He said that he might sit here.
اس نے کہا کہ وہ یہاں بیٹھ سکتا تھا۔
(3)اجازت لینے کیلیے،جیسے:
Might I ask your name?
کیا آپ کا نام جان سکتا ہوں؟
Might I take this?
کیا میں یہ لے سکتا ہوں؟
May have/might have(مے ہَیو/مائِٹ ہَیو)سکتا تھا، ممکن تھا
اس بات کو بتانے کیلیے کہ زمانۂ ماضی میں کوئی کام ممکن تھا؛ لیکن ہوا نہیں، جیسے:
He may have/might have killed anyone.
وہ کسی کو بھی مار سکتا تھا۔
It may have/ might have rained that day.
اس دن بارش ہو سکتی تھی۔
The car driver might have tried to pass between two buses.
وہ کار ڈرائور دو بسوں کے بیچ سے گزرنے کی کوشش کر سکتا تھا۔
نوٹ
اجازت یا درخواست کیلیے may/could/can میں کسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں؛ لیکن ادبی اور مہذب جملوں میں سب سے زیادہ may کا استعمال ہوتا ہے، پھر could کا اور can کا عمومی بات چیت اور عام جملوں میں ہوتا ہے۔
جہاں تک might کی بات ہے تو یہ بہت زیادہ ادبی اور مہذب جملوں میں ہوتا ہے یا شاذ ونادر ہی مستعمل ہے۔
Should(شُڈ)چاہیے
اس کا استعمال عموما چار معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)فرض کا احساس دلاتے ہوئے یا صلاح ومشورہ کے طور پر، جیسے:
You should try to lose weight.
تمہیں وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
He should stop smoking.
اسے سگریٹ نوشی چھوڑ دینی چاہیے۔
There should be a law against that.
اس کے خلاف ایک قانون ہونا چاہیے۔
Now you should avoid drinking.
اب تمہیں شراب نوشی ترک کر دینی چاہیے۔
(2)امید اور احتمال ظاہر کرنے کیلیے، جیسے:
Tasleem should be here by 10 pm.
ہو سکتا ہے دس بجے تک تسلیم یہاں پر ہو۔
Are you ready? The train should be here soon.
تیار ہو نا؟ جلد ہی ٹرین یہاں ہوگی۔
(3) سوال کرنے کیلیے یا "اوں/ ئیں" کا معنی ادا کرنے کیلیے، جیسے:
Why should I help him? He has never done anything for me.
میں اس کی مدد کیوں کروں؟ اس نے میرے لیے کبھی کچھ نہیں کیا؟
Should we go now?
کیا اب ہم جائیں؟
Should we turn left at this street?
کیا ہمیں اس گلی کی بائیں جانب مڑنا چاہیے؟
(4)لفظ shall کے ماضی کے طور پر، جیسے:
I told him that I should help him.
میں نے اس سے کہا تھا کہ میں اس کی مدد کروں گا۔
He asked if we should go there.
اس نے پوچھا تھا کہ کیا ہم وہاں جائیں گے۔
Should have (شُڈ ہَیو)چاہیے تھا
اس کا استعمال یہ بتانے کیلیے ہوتا ہے کہ کوئی کام ماضی میں کرلینا چاہیے تھا یا ہو جانا چاہیے تھا، جیسے:
You should have gone there.
تمہیں وہاں جانا چاہیے تھا۔
He should have reminded me.
اسے مجھے یاد دلانا چاہیے تھا۔
You should have at least attended the marriage.
تمہیں کم از کم اس کی شادی میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔
Ought to/ought to have(آؤٹ ٹُو/آؤٹ ٹُو ہَیو)چاہیے/چاہیے تھا
جملہ میں ought to کا استعمال should کی جگہ اور ought to have کا استعمال should have کی جگہ کیا جاسکتا ہے،لیکن اب عموما ان کا استعمال نہیں ہوتا یا کم ہوتا ہے، جیسے:
We ought to help the poor.
ہمیں غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔
There ought to be some more buses.
یہاں کچھ اور بسیں ہونی چاہیے۔
People ought to have left.
لوگوں کو نکل جانا چاہیے تھا۔
He ought not to have said so.
اسے ایسا نہیں بولنا چاہیے تھا۔
Must (مَسٹ)ضرور چاہیے/ہوگا
اس کا استعمال عموما تین معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)کسی کو حکم دینے کیلیے، جیسے:
You must go to Mumbai.
تمہیں ممبئی جانا ہوگا۔
You must work hard.
تمہیں ضرور محنت کرنی چاہیے۔
(2) فرض اور ذمہ داری کی یاد دہانی کیلیے، جیسے:
We must obey our parents.
ہمیں ضرور اپنے والدین کی اطاعت کرنی چاہیے/ والدین کی اطاعت کرنا ہمارا فریضہ ہے۔
We must offer salah.
ہمیں نماز ضرور پڑھنی چاہیے/ نماز پڑھنا ہمارے اوپر فرض ہے۔
(3)قوی امکان کو ظاہر کرنے کیلیے، جیسے:
He must be at home.
وہ ضرور گھر میں ہوگا۔
Khalid must be in the classroom.
خالد کو ضرور درسگاہ میں ہونا چاہیے۔
Must have(مَسٹ ہَیو)چاہیے تھا/ ہوگا
اس کا استعمال یہ بتانے کیلیے ہوتا ہے کہ ماضی میں کوئی کام ضرور کرلینا چاہیے تھا یا کرلیا ہوگا، جیسے:
You must have come to me.
تمہیں میرے پاس ضرور آنا چاہیے تھا۔
You must not have done so.
تمہیں ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہیے تھا۔
You must have heard about it.
تم نے اس بارے میں ضرور سنا ہوگا۔
He must have reached his home.
وہ ضرور اپنے گھر پہنچ گیا ہوگا۔
نوٹ
ایسے موقع پر ماضی کے کسی کام کو مطلقا بولنا ہو تو will have کا استعمال ہوگا، اگر قوی امکان یا تاکید کے ساتھ بولنا ہو تو must have کا استعمال ہوگا اور اگر شک یا شبہ کے ساتھ بولنا ہو تو might have یا may have کا استعمال ہوگا، جیسے:
You will have heard.
آپ نے سنا ہوگا۔
You must have heard.
آپ نے ضرور سنا ہوگا/ سنا ہی ہوگا۔
You may/might have heard.
شاید آپ نے سنا ہوگا/ ہو سکتا ہے کہ آپ نے سنا ہو۔
Has to/have to/had to/will have to(ہَیز ٹُو/ہَیو ٹُو/ہَیڈ ٹُو/ وِل ہَیو ٹُو)
ان الفاظ کا استعمال فرض، پابندی یا مجبوری کو بتانے کیلیے کیا جاتا ہے:
Has/have to (ہَیز/ہَیو ٹو)نا ہے/پڑتا ہے
زمانۂ حال(Present) میں 3rd person singular(واحد غائب) کے ساتھ has to اور بقیہ کے ساتھ have to کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
I have to go there daily.
مجھے روز وہاں جانا پڑتا ہے۔
He has to do this.
اسے یہ کام کرنا پڑتا ہے۔
Have you not to study?
کیا تمہیں پڑھنا نہیں ہے؟
Where has he to go?
اسے کہاں جانا ہے؟
Had to (ہَیڈ ٹُو)پڑتا تھا/نا تھا/پڑا
زمانۂ ماضی(Past) کے جملوں میں سبھی سبجیکٹ کے ساتھ، جیسے:
We had to go there daily.
ہمیں وہاں روز جانا پڑتا تھا۔
She had to work hard.
اسے یہ کام کرنا پڑا۔
Whom had he to meet?
اسے کس سے ملنا تھا؟
Why had you to do this work?
تمہیں یہ کام کیوں کرنا پڑتا تھا؟
Will have to (وِل ہَیو ٹُو)پڑےگا/نا ہوگا
مستقبل(Future) کے جملوں میں، جیسے:
You will have to face trouble one day.
ایک دن تمہیں پریشانی جھیلنی ہی پڑےگی۔
Will I have to do this too?
کیا مجھے یہ بھی کرنا پڑےگا؟
We will have to go there one day.
ایک دن ہمیں وہاں جانا ہی ہوگا۔
(نوٹ: یہ سب اصلا موڈل وربس تو نہیں ہیں؛ البتہ معنی اور استعمال میں کچھ حد تک مشابہت رکھتے ہیں؛ اس لیے یہاں ذکر کر دیے گئے ہیں۔)
Will/shall(وِل/شَیل)گا،گے،گی
مستقبل کے ٹینس میں پہلے shall/will دونوں کا استعمال ہوتا تھا، I,We کے ساتھ shall اور بقیہ سبجیکٹس کے ساتھ will کا استعمال ہوتا تھا، کتابوں میں اب بھی لکھا ہوا ملتا ہے؛ لیکن اب صرف will کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں تک بات ہے Modal Verb میں Will کے استعمال کی تو چونکہ یہ Future Tense میں استعمال ہوتا ہی ہے؛ اس لیے موڈل کے طور پر استعمال کی کچھ خاص ضرورت نہیں،(کچھ لوگ باریک فرق کے ساتھ یہاں بھی کرتے ہیں) البتہ shall کا استعمال should کے معنی میں یا سوال وغیرہ پوچھنے کیلیے اب بھی کیا جاتا ہے، جیسے:
Shall I go?
کیا میں جاؤں؟
Shall we wait for you?
کیا ہم آپ کا انتظار کریں؟
It's cold. Shall I close the window?
ٹھنڈی ہے، کیا میں کھڑکی بند کردوں؟
Would (وُڈ)گا،گے،گی/ تا تھا
اس کا استعمال عموما تین معانی کیلیے ہوتاہے:
(1)ماضی میں بولے ہوئے مستقبل کی بات کیلیے، جیسے:
He said that he would help us.
اس نے کہا تھا کہ وہ ہماری مدد کرےگا۔
I knew that he would win.
میں جانتا تھا کہ وہ جیت جائےگا۔
I thought that he would never come.
مجھے تو لگا تھا کہ وہ کبھی نہیں آئےگا۔
(2)مہذب انداز میں درخواست کرنے کیلیے، جیسے:
Would you please help me?
ذرا آپ میری مدد کریں گے؟
Would you please open the door?
کیا آپ دروازہ کھولنے کی زحمت کریں گے؟
(3)کبھی ماضی کی عادت بتانے کیلیے، جیسے:
He would take tea after breakfast.
وہ ناشتے کے بعد چائے پیا کرتا تھا۔
I would go to beach every Sunday.
میں ہر اتوار ساحل سمندر جایا کرتا تھا۔
Would like to(وُڈ لائِک ٹُو)چاہیں گے/چاہوں گا/ پسند کریں گے
اس کا استعمال کسی کی خواہش، درخواست یا پیش کش کا ادبی انداز میں اظہار کرنے کیلیے ہوتا ہے، جیسے:
Would you like to have something?
آپ کچھ لینا پسند کریں گے؟
Would you like to listen this again?
کیا آپ اسے دوبارہ سننا چاہیں گے؟
I would like to meet him once.
میں اس سے ایک بار ملنا چاہوں گا۔
I would like to thank you from the core of my heart.
میں تہہ دل سے آپ کو شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
Used to (یُوزڈ ٹُو)کیا کرتا تھا/کرتا تھا
اس کا استعمال دو معانی کیلیے ہوتا ہے:
(2)ماضی کی ایسی عادت یا مجبوری ظاہر کرنے کیلیے جو اب ختم ہو چکی ہے، جیسے:
I used to smoke, but now I have stopped.
میں سگریٹ نوشی کرتا تھا؛لیکن اب میں نے چھوڑ دیا ہے۔
He used to tell a lie.
وہ جھوٹ بولا کرتا تھا۔
We used to play together in childhood.
ہم بچپن میں ایک ساتھ کھیلتے تھے۔
(2)ماضی کی حالت بیان کرنے کیلیے جو اب تبدیل ہو چکی ہو، جیسے:
We used to live in Delhi when I was a child.
جب میں چھوٹا تھا تب ہم دہلی میں رہتے تھے۔
There used to be a bridge here.
یہاں ایک پل ہوا کرتا تھا۔
He used to be a very shy boy.
وہ بہت شرمیلا لڑکا ہوا کرتا تھا۔
Zaid used to be a soldier.
زید ایک فوجی ہوا کرتا تھا۔
نوٹ
جب used to کا منفی جملہ استعمال کرنا ہو تو used not to/ used to not اور سوالیہ میں used+sub+to کا استعمال ہوتا ہے؛ لیکن اب چونکہ یہ استعمال بہت کم ہے؛ اس لیے used to کو موڈل ورب کے بجائے اصل فعل مان کر ٹینس کے جملوں کے طرح اس کے ساتھ منفی میں didn't اور سوالیہ میں did کا استعمال ہوتا ہے اس صورت میں یہ "use(فعل کی پہلی شکل)" بن جاتا ہے ، جیسے:
I didn't use to tell a lie.
میں جھوٹ نہیں بولتا تھا۔
Did you use to go there?
کیا تم وہاں جاتے تھے؟
Where did you use to live?
تم کہاں رہتے تھے؟
اہم قاعدہ
اگر جملہ میں ایک بار used to کا استعمال ہو چکا ہو تو دوبارہ اس کے بجائے آگے ہر جگہ would کا استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے، جیسے:
میں آتا تھا اور وہ چلا جاتا تھا۔
I used to come and he would go.
میں 5 بجے اٹھتا تھا۔ پھر میں دو گھنٹے پڑھتا تھا۔
I used to get up at 5am. Then I would study for two hours.
وہ آتی تھی۔ میں بھاگ جاتا تھا۔ پھر وہ مجھے بلاتی تھی۔
She used to come. I would run. Then she would call me.
Need (نِیڈ)ضرورت ہے/dare(ڈےئَر)ہمت ہے
ان دونوں الفاظ کا استعمال موڈل ورب کے طور پر اب بہت کم مقامات میں ہوتا ہے؛ اس لیے کہ یہ دونوں Main Verb(اصل فعل) کے طور پر زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر ان کا استعمال موڈل ورب کے طور پر کیا جائے تو اس صورت میں ان کے ساتھ ورب کا 1st فورم آئےگا؛ لیکن اس سے پہلے to نہیں لگےگا، اور منفی جملوں میں needn't /need not اور daren't/dare not ہوگا، نیز کہیں بھی do/did/does نہیں آئےگا جیسے:
He needn't go to market.
اسے بازار جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Need I see you?
کیا آپ سے ملنے کی ضرورت ہے؟
Why need you work hard?
آپ کو محنت کی ضرورت کیوں ہے؟
How dare you come here?
تمہاری یہاں آنے کی ہمت کیسے ہوئی؟
I dare not insult you.
میری کیا مجال کہ آپ کی بے عزتی کروں۔
Dare he oppose me?
میری مخالفت کی اس میں ہمت ہے؟
اصل فعل(Main verb-مےن وَرب) کے طور پر need اور dare کا استعمال:
Need to/needs to/needed to(نِیڈ ٹُو/نِیڈس ٹُو/نِیڈےڈ ٹُو)_____don't need to/doesn't need to/didn't need to(ڈونٹ نیڈ ٹُو/ڈَزَنٹ نِیڈ ٹُو/ڈِڈَنٹ نِیڈ ٹُو)___Verb 1(وَرب وَن)
اگر need کے بعد object کوئی noun یا pronoun ہو تو to نہیں لگےگا، اگر verb(فعل) ہو تو اس سے پہلے to کا استعمال ہوگا، جیسے:
Khalid needs a pen.
خالد کو ایک قلم کی ضرورت ہے۔
He needed a book.
اسے ایک کتاب چاہیے تھی۔
I don't need your help.
مجھے تمہاری مدد کی ضرور نہیں ہے۔
I need my mom.
مجھے اپنی والدہ کی ضرورت ہے۔
Ahmad needs to go.
احمد کو جانا چاہیے/ جانا ضروری ہے۔
You didn't need to help him.
تمہیں اس کی مدد کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
Why do you need to beat him?
تمہیں اسے مارنے کی ضرورت کیوں ہے؟
Dare to/dares to/dared to(ڈےئَو ٹُو/ڈےئَرم ٹُو/ڈےئَرڈ ٹُو)____don't dare to/doesn't dare to/ didn't dare to (ڈونٹ ڈےئَر ٹُو/ڈَزَنٹ ڈےئَر ٹُو/ڈِڈَنٹ ڈےئَر ٹُو)____Verb 1(وَرب وَن)
عام فعل کی طرح استعمال، جیسے:
He dares to go.
اس میں جانے کی ہمت ہے/ہمت رکھتا ہے۔
Nasir dared to play.
ناصر نے کھیلنے کی ہمت کی۔
Asad doesn't dare to talk to me.
اسد میں مجھ سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
Do you dare to beat him?
تمہارے اندر اسے مارنے کی ہمت ہے؟
He didn't dare to paas by me.
اسے میرے پاس سے گزرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
تمام موڈل وربز مکمل ہوئے۔
پی ڈی ایف فائل کیلیے یہاں کلک کریں:
0 تبصرے