رومن اردو کیسے لکھیں؟Roman Urdu Kaise Likhen?
پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں:Download
اگر سامنے والے کو صرف ہندی یا انگلش آتی ہے، اردو نہیں آتی اور آپ کو صرف اردو ہی آتی ہے، انگلش یا ہندی نہیں آتی، یا آپ جانتے تو ہیں، لیکن اچھے سے نہیں لکھ یا سمجھ پاتے ہیں، تو ایسی صورت میں رومن اردو کو اختیار کیا جاتا ہے۔ آج کل اس کے لکھنے کا کافی رواج ہو گیا ہے؛ اس لیے اس کا سیکھنا بھی ضروری ہے۔
ویسے اسے سیکھنا بہت ہی آسان ہے، بس چند قواعد سیکھ کر مشق کر لیا جائے تو دو چار دنوں میں ہی سیکھ سکتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی اس کے متعلق ایک ویڈیو آئی تھی لیکن اس میں زیادہ تفصیل نہیں تھی، اس لیے آپ حضرات کے مسلسل درخواست اور کمنٹ کرنے پر آج اس کی تفصیلی ویڈیو پیش کی جارہی ہے، جس کے دو یا تین حصے ہو سکتے ہیں۔
اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو اور اس کے تمام حصے کو اخیر تک دیکھیں؛ تاکہ واضح طور پر سب کچھ سمجھ میں آسکے۔
تو چلیے شروع کرے ہیں۔
رومن اردو کا مطلب:
رومن اردو کا مطلب ہوتا ہے کہ اردو کو انگلش رسم الخط(انگریزی کے انداز) میں لکھنا جیسے:
خالد: Khalid
نماز: Namaz
آپ کیسے ہیں: Aap Kaise Hain
Roman Urdu (رومن اردو)
سب سے پہلے حروف تہجی لکھے گئے ہیں،پھر ہر حرف کے سامنے اس کا رومن اردو والا حرف لکھا گیا ہے(یعنی انگلش میں اس کے لیے کون سا حرف آئےگا)، پھر سمجھانے کیلیے ہر ایک کی ایک مثال دی گئی ہے:
ا-A..........احمد-A͟HMAD
ب-B..........بابر-B͟AB͟AR
پ- P..........پتھر-P͟ATTHAR
ت-T..........تسلیم-T͟ASLEEM
ٹ-T..........مَٹر -MAT͟AR
ث-S..........ثاقب-S͟AQIB
ج-J..........جمیل-J͟AMEEL
چ-Ch..........چاند-C͟H͟AND
ح-H..........حسیب-H͟ASEEB
خ-KH.........خالد-K͟H͟ALID
د-D.........دلشاد-D͟ILSHAD͟
ڈ-D.........ڈول-D͟OL
ذ-Z.........ذکی-Z͟AKI
ر-R.........راشد-R͟ASHID
ڑ-R/D.........ربڑ-RABAD͟/RABAR͟
ز-Z.........زاہد-Z͟AHID
ژ-Z.........مُژدہ-MUZ͟DAH
س-S.........سلمان-S͟ALMAN
ش-SH........شمشاد-S͟H͟AMS͟H͟AD
ص-S.........صادق-S͟ADIQ
ض-Z/DH.........ضمیر-Z͟AMEER/DH،رمضان-RAMAD͟H͟AN
ط-T.........طارق-T͟ARIQ
ظ-Z.........ظفیر-Z͟AFEER
ع-A/U/I...علی-A͟LI، عُمر- U͟MAR، عِمران- I͟MRAN
غ-G/GH...غالب-G͟ALIB، G͟H͟ALIB
ف-F.........فاروق-F͟AROOQ
ق-Q.........قاسم-Q͟ASIM
ک-K.........کریم-K͟AREEM
گ-G.........رنگ-R͟ANG
ل-L.........لقمان-L͟UQMAN
م-M.........مسلم-M͟USLIM
ن-N.........نسیم-N͟ASEEM
ں- N........ جہاں- JAHAN͟، جنگ-JAN͟G
و-W/V.........وسیم-W͟ASEEM، تنویر- TANV͟EER
ہ-H.........ہمدرد-H͟AMDARD
ھ-H.........آنکھ-AANKH͟
ء-A/I/U.........ان شاء اللہ-IN SHA A͟LLAH،
ذکاءُاللہ-ZAKAU͟LLAH، آئِندہ-AAI͟NDAH
ی-Y.........یاسر-Y͟ASIR
ے-E.........میرے-ME͟RE͟
مشترکہ حروف:
ت، ٹ، ط: T
ث، س، ص: S
ذ، ز، ژ، ض، ظ: Z
ع، ء: A, I, U
ح، ہ، ھ: H
د، ڈ: D
حرکات وسکنات
اردو میں تلفظ بدلنے کیلیے زبر، زیر، پیش وغیرہ کا الگ سے استعمال ہوتا ہے، لیکن انگلش میں حروف سے ہی ان کا کام لیا جاتا ہے، اس لیے ان کا سمجھنا بھی ضروری ہے:
زبر َ /کھڑا زبر..A.........ظَفَر-ZA͟FA͟R
اَ ......A.........اَنس-A͟NAS
آ.......AA/ A.........آدم-A͟A͟DAM/ A͟DAM
زیر ِ/ کھڑی زیر I.........فِردوس-FI͟RDAUS
اِ......I.........اِسلام-I͟SLAM
اِی(ی مدہ)...EE.........سلیم-SALE͟E͟M
ے...E......... نے-NE͟
اے...E........ایک(اےک)-E͟K
اَی(ی لین)...AI/ AE..زَید-ZA͟I͟D/ ZA͟E͟D
پیش ُ / الٹا پیش... U.......عُثمان-U͟SMAN، نُصرت-NU͟SRAT
اُ.......U.........اُسَید-U͟SAID
اَو(و لین)...Au......اوسط- A͟U͟SAT، عَورت-A͟U͟RAT، کوثر- KA͟U͟SAR
و معروف(و مدہ)...OO...غفُور-GAFO͟O͟R
و مجہول...O...انمول-ANMO͟L، کشکول-KASHKO͟L
تشدید: کسی بھی حرف(لیٹر) کو ڈبل لکھیں، جیسے: رسی: RAS͟S͟I، اَمّی : AM͟M͟I
جزم: کچھ نہیں
ھ سے مل کر بننے والے حروف کیلیے: H
بھ...BH.... بھابھی: B͟H͟AB͟H͟I
پھ...PH....پھوپھی: P͟H͟OOP͟H͟I/P͟H͟UP͟H͟I
تھ...TH....ہاتھی: HAT͟H͟I
ٹھ...TH... ٹھوکر: T͟H͟OKAR
دھ...DH.... دودھ: DOOD͟H͟
ڈھ....DH... ڈھول: D͟H͟OL
جھ...JH....جھاڑو: J͟H͟ARU/J͟H͟ADU
چھ...CHH.....چھت: C͟H͟H͟AT
کھ...KH.....کھانا: K͟H͟ANA
گھ...GH... گھڑی: G͟H͟ADI/G͟H͟ARI
نھ...NH... ننھا: NAN͟H͟A
آج کیلیے اتنا ہی کافی ہے، باقی الفاظ اور جملوں کی مشق اگلے حصہ میں، یعنی ان قواعد اور طریقوں کے جاننے کے بعد ان سے جملے کیسے بنانا ہے؟ یہ سب اگلے حصہ میں بتایا جائےگا-
🟣🟣🟣
0 تبصرے