Advanced English Structures-Part 9|Daily Use Structures

Advanced English Structures-Part:9

 انگریزی کے اڈوانس تعبیرات اور اسٹرکچرز




In a sense _ اگر دیکھا جائے تو/ ایک معنی میں/ ایک طرح سے 


ہم کبھی کبھی بولتے ہیں کہ اگر دیکھا جائے تو وہ تم سے اچھا ہے، اگر دیکھا جائے تو تم غلطی پر ہو، اگر دیکھا جائے تو وہ صحیح ہے... وغیرہ، ایسے جملوں کیلیے in a sense کا استعمال کرتے ہیں، جیسے:

In a sense + sentence


In a sense, they are right.

اگر دیکھا جائے تو وہ لوگ صحیح ہیں۔

In a sense, what he was saying was in your favour.

اگر دیکھا جائے تو وہ جو کہہ رہا تھا وہ تمہارے حق میں ہی تھا۔

In a sense he is better than you.

ایک طرح سے وہ تم سے بہتر ہے۔

In a sense you are wrong.

دیکھا جائے تم غلط ہو۔




Rumour has it that_ سنا ہے کہ/ افواہ ہے کہ


Rumour has it that+ sentence 


Rumour has it that you are going to get married.

سنا ہے کہ تم شادی کرنے والے ہو۔


Rumour has it that she cheated on you.

سننے میں آیا ہے کہ اس نے تمہیں دھوکا دے دیا۔


Rumour has it that he will not return now.

افواہ ہے کہ اب وہ نہیں لوٹےگا۔


Rumour has it that you have been beaten by someone.

اڑتی اڑتی خبر ہے کہ تمہیں کسی سے مار لگی ہے۔




What's there to /what's there to be...about _ اس میں... والی کیا بات ہے


ہم بولتے ہیں کہ اس میں ہنسنے والی کیا بات ہے، اس میں سوچنے والی کیا بات ہے، اس میں غصہ ہونے والی کیا بات ہے وغیرہ... ایسے جملے دو طرح بنائے جاتے ہیں:

(1)What's there to+ verb 1 + others


What's there to laugh?

اس میں ہنسنے والی کیا بات ہے؟

What's there to cry?

اس میں رونے والی کیا بات ہے؟

What's there to shout? 

اس میں چلانے والی کیا بات ہے؟

What's there to worry?

اس میں فکر کرنے والی کیا بات ہے؟


(2)What's there to be+ adjective+ about 


What's there to be sad about?

اس میں اداس ہونے والی کیا بات ہے؟

What's there to be happy about?

اس میں خوش ہونے والی کیا بات ہے؟

What's there to be angry about?

اس میں غصہ ہونے والی کیا بات ہے؟




There is nothing wrong in _ کچھ غلط نہیں ہے


There is nothing wrong in/with+ ing form/ noun +others 


There is nothing wrong with going there.

وہاں جانے میں کچھ غلط نہیں ہے۔

There is nothing wrong in scolding the children.

بچوں کو ڈانٹنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔


There is nothing wrong in demanding own rights.

اپنا حقوق مانگنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔


There is nothing wrong in telling him truth.

اسے سچ بتانے میں کچھ غلط نہیں ہے۔



It's not that _ ایسا نہیں ہے کہ


جب ہمیں بولنا ہو کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ بہت اچھا ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ دور رہ کر خوش ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں تمہیں یاد نہیں کرتا وغیرہ... تو اس کیلیے it's not that کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:

It's not that + sentence 


It's not that he is so good.

ایسا نہیں ہے کہ وہ بہت اچھا ہے۔

It's not that he doesn't love me.

ایسا نہیں ہے کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کرتا۔

It's not that he is  happy with living far from me.

ایسا نہیں ہے کہ وہ مجھ سے دور رہ کر خوش ہے۔

It's not that I don't miss you.

ایسا نہیں ہے کہ میں تمہیں یاد نہیں کرتا۔

It's not that he always tells the truth.

ایسا نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔



Nearly left_ کرتے کرتے رہ گیا


جب ہم کبھی کوئی کام کرنے کے بالکل قریب ہوتے ہیں؛ لیکن کر نہیں پاتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ کرتے کرتے رہ گیا... اس طرح کے جملوں کیلیے nearly left کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:

Sub + nearly left + ing form + others 


I nearly left going there.

میں وہاں جاتے جاتے رہ گیا۔

You nearly left making correct sentence.

تم صحیح جملہ بناتے بناتے رہ گئے۔

He nearly left doing homework.

وہ ہوم ورک کرتے کرتے رہ گیا۔

I nearly left catching the bus.

میں بس پکڑتے پکڑتے رہ گیا۔



It could be nothing worse than_ اس سے برا کیا ہو سکتا ہے


ہم کبھی کسی کام کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس سے برا اور کیا ہو سکتا ہے؟ اس کیلیے انگلش اس طرح بناتے ہیں:


It could be nothing worse than+ noun/ ing form+ others 


It could be nothing worse than this deal.

اس معاملہ سے برا اور کیا ہو سکتا ہے۔

It could be nothing worse than losing a job.

نوکری چھوٹنے/کھونے سے برا اور کیا ہوسکتا ہے۔

It could be nothing worse than this business.

اس تجارت سے برا اور کیا ہو سکتا ہے۔

It could be nothing worse than lockdown in poverty.

غربت میں لاک ڈاؤن سے برا اور کیا ہو سکتا ہے۔



Would have never guessed that_ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ


جب آپ کو کسی چیز کے بارے اندازہ اور تصور بھی نہ ہو یعنی آپ کے وہم گمان میں بھی نہ آیا ہو کہ وہ ہو سکتا ہے؛لیکن وہ ہو جائے تو کہتے ہیں کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو جائےگا، اس کیلیے اس طرح انگریزی بناتے ہیں:

Sub+ would have never guessed that+ sub+ would + verb 1 + others 


I would have never guessed that you would write so beautiful.

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ تم اتنا اچھا لکھوگے۔

I would have never guessed that he would be so intelligent.

وہ اتنا ذہین ہوگا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

I would have never guessed that he would play so bad.

وہ اتنا برا کھیلےگا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

I would have never guessed that he would cheat me.

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ مجھے دھوکا دےگا۔



What else is new?_ اس میں نیا کیا ہے؟


جب کوئی ایک ہی کام کو بار بار کرے، یا کوئی پرانی خبر ہو پھر اس کے بارے میں کوئی اطلاع دے تو ہم کہتے ہیں کہ اس میں نیا کیا ہے؟ اس کیلیے اس طرح انگلش بنائیں گے:

Zaid: Ha failed again.

Umar: What else is new?

زید: وہ دوبارہ فیل ہوگیا۔

عمر: اس میں نیا کیا ہے؟

Zaid:They lost again." 

Umar:So what else is new?

زید: وہ دوبارہ ہار گئے۔

عمر: اس میں نیا کیا ہے؟

Zaid: Taxes are going up again. 

Umar: What else is new

زید: محصول میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عمر: اس میں نیا کیا ہے؟

Zaid: He came late.

Umar: What else is new?

زید: وہ دیر سے آیا۔

عمر: اس میں نیا کیا ہے؟




To be honest/ truth be told/If the truth be told_ اگر سچ بولوں تو/ سچ کہوں تو


To be honest/ truth be told/If the truth be told+ sentence 


Truth be told, the food was pretty bad.

سچ کہوں تو کھانا بہت برا تھا۔

To be honest, I have never cheated him.

سچ کہوں تو میں نے اسے کبھی دھوکا نہیں دیا ہے۔

If the truth be told, I never missed him .

سچ کہیں تو میں نے اسے کبھی یاد نہیں کیا۔

Truth be told, I have nothing to give you.

سچ بولوں تو آپ کو دینے کیلیے میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔


🟣🟣🟣



پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں:

Download 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
close