Some Important Structures-Part 6
کچھ اہم تعبیرات- حصہ :6
Suppose/ supposing/ let it be _ فرض کرو/ مان لو
ہم کبھی کبھی اس طرح بولتے ہیں کہ فرض کرو کہ/ مان لو کہ ایسا ہو جائے تو کیا ہوگا، مان لو کہ تم شیر ہوتے تو کیا کرتے... یا مان لو کہ یہ سچ ہے تو کیا ہوگا؟ وغیرہ.. تو اگر "مان لو کہ" بولنے کے بعد آگے دو جملے آنے ہیں تو اس صورت میں suppose/ supposing کا استعمال ہوگا، اگر صرف ایک جملہ آنا ہے تو let it be کا استعمال ہوگا:
(1)Suppose/supposing
اگر ایسی چیز فرض کر رہے ہیں جس کا ہونا ممکن ہے، یعنی ہو سکتا ہے تو پہلے جملہ میں present indefinite اور دوسرے میں will+v1 کا استعمال ہوگا، جیسے:
Suppose it rains tonight, what will you do?
مان لو کہ آج رات بارش ہوجائے تو تم کیا کروگے؟
Supposing he comes, what will you say?
فرض کرو کہ وہ آجائے تو تم کیا کہوگے؟
Suppose you win the election, what will you do?
مان لو کہ تم انتخاب جیت جاتے ہو تو کیا کروگے؟
اگر ایسی چیز فرض کر رہے ہیں جس کا ہونا ممکن نہیں ہے تو پہلے جملہ میں verb 2 اور دوسرے میں would+v1 کا استعمال ہوگا، جیسے:
Suppose the death came back to life, what would happen?
مان لو کہ مردہ زندہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟
Supposing you were a lion, what would you do?
مان کو تم شیر ہوتے تو کیا کرتے؟
Suppose the rat became a cat, what would happen?
فرض کرو کہ چوہا بلی ہوگیا تو کیا ہوگا؟
(2)Let it be
Let it be a circle.
مان لو کہ یہ ایک دائرہ ہے۔
Let it be lie.
مان لو کہ یہ جھوٹ ہے۔
Let it be a point.
مان لو کہ یہ ایک نقطہ ہے۔
Let it be true.
مان لو کہ یہ سچ ہے۔
Let him be ill.
مان لو کہ وہ بیمار ہے۔
Let khalid be an Alim.
مان لو کہ خالد ایک عالم ہے۔
Intend/ intention/ going to_ ارادہ ہے
اگر آپ کچھ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اپنے ارادے کو بتانے کیلیے intend/intention/ going to کا استعمال کر کے مختلف طریقے سے بول سکتے ہیں، جیسے:
I intend to get married.
میرا ارادہ شادی کرنے کا ہے۔
He intends to buy a new car.
اس کا ارادہ ایک نئی کار خریدنے کا ہے۔
I am going to learn English
میرا ارادہ انگریزی سیکھنے کا ہے۔
They are going to hold conference.
وہ لوگ کانفرنس کرنے جارہے ہیں۔
My intention is to invite them all.
میرا ان سب کو دعوت دینے کا ارادہ ہے۔
His intention is to become an alim.
اس کا ارادہ ہے کہ وہ ایک عالم بنے۔
His intended to learn Arabic.
اس کا ارادہ عربی سیکھنے کا تھا۔
My intention was to help him.
میرا ارادہ اس کی مدد کرنے کا تھا۔
If I have/had my way_اگر میرا بس چلے/ چلتا
ہم کبھی کبھی اس طرح بولتے ہیں کہ اگر میرا بس چلتا تو میں آپ کیلیے چاند تارے لاتا، اگر میرا بس چلے تو میں آپ کو وزیر اعظم بنادوں وغیرہ... ایسے جملے ماضی اور حال دونوں زمانوں کیلیے بولے جاتے ہیں، اس لیے اس کے دو اسٹرکچرز ہیں:
(1)If + sub+ have/has+ possessive case+ way... sub+ verb1 + others
If I have my way, I bring the moon and stars for you.
اگر میرا بس چلے تو میں تمہارے لیے چاند تارے لے آؤں۔
If I have my way, I teach you English.
اگر میرا بس چلے تو میں آپ کو انگریزی سکھادوں۔
If he has his way, he helps you.
اگر اس کا بس چلتا تو وہ تمہاری مدد کرتا۔
If they have their way, they kill you.
اگر ان لوگوں کا بس چلتا تو وہ لوگ تمہیں مارڈالتے۔
(2)If + sub + had + possessive case + way... sub + would + verb1 + others
If I had my way, I would go there.
اگر میرا بس چلا ہوتا تو میں وہاں گیا ہوتا۔
If I had my way, I would help you.
اگر میرا بس چلا ہوتا تو میں تمہاری مدد کیا ہوتا۔
If he had his way, he would earn money a lot.
اگر اس کا بس چلا ہوتا تو وہ خوب پیسے کمایا ہوتا۔
If they had their way, they would save your brother.
اگر ان لوگوں کا بس چلا ہوتا تو وہ لوگ تمہارے بھائی کو بچالیے ہوتے۔
0 تبصرے