Advanced English Structures-Part:7
انگریزی کے اڈوانس تعبیرات اور اسٹرکچرز
What will you lose?_ کیا چلا جائےگا؟
What will +Sub+ lose+ if+ sub+ verb 1 + obj
What will you lose if you come here?
اگر تم یہاں آجاؤگے تو تمہارا کیا چلاجائےگا؟
What will he lose if he does this?
اگر وہ یہ کرلےگا تو اس کا کیا چلا جائےگا؟
What will you lose if you meet him?
اگر تم اس سے مل لو تو تمہارا کیا چلا جائےگا؟
What else /where else_ اور کیا/ اور کہاں
What/where else could +sub+ verb1+ others
What else could I do?
اور میں کیا کرتا؟
What else could he say?
اور وہ کیا کہتا؟
Where else could I go?
اور میں کہاں جاتا؟
Where else could he sit?
اور وہ کہاں بیٹھتا؟
Bound to happen_ ہونا ہی تھا
Sub+is/am/are/was/were+ bound to+ verb 1 + others
It was bound to happen oneday.
یہ ایک دن ہونا ہی تھا۔
He was bound to die oneday.
اسے ایک دن مرنا ہی تھا۔
It was bound to see oneday.
یہ ایک دن دیکھنا ہی تھا۔
It is bound to do oneday.
یہ ایک دن کرنا ہی ہے۔
In no time/ no seeing_ دیکھتے ہی دیکھتے
Sub+ verb+ obj + in no time/ no seeing
He grew up in no time.
دیکھتے ہی دیکھتے وہ بڑا ہوگیا۔
He ran away in no seeing.
دیکھتے ہی دیکھتے وہ بھاگ گیا۔
He bacame a hafiz in no time.
دیکھتے ہی دیکھتے وہ حافظ بن گیا۔
He will finish the work in no time.
دیکھتے ہی دیکھتے وہ کام ختم کرلےگا۔
Try to_ کرکے دیکھو
Try to + verb 1 + others
Try to go there.
وہاں جاکر دیکھو۔
Try to wear it.
اسے پہن کر دیکھو۔
Try to eat it.
یہ کھاکر دیکھو۔
Try to tell him.
اسے بول کر دیکھو۔
Show me _ کرکے دکھاؤ
Show me + to + verb 1+ others
Show me to run from here.
یہاں سے بھاگ کر دکھاؤ۔
Show me to play now.
اب کھیل کر دکھاؤ۔
Show me to touch him.
ذرا اسے ہاتھ لگاکر تو دکھاؤ۔
Show me to beat him.
اسے مار کر دکھاؤ۔
Nor will/can _ اور نہ ہوگا/ اور نہ کر سکتا ہے
ہم کبھی کبھی بولتے ہیں کہ وہ نہ آیا ہے نہ آئےگا/آ سکتا ہے، نہ دیکھا ہے نہ دیکھےگا/ دیکھ سکتا ہے، وہ عالم ہے، نہ ہوگا/ ہو سکتا ہے وغیرہ... ایسے جملوں کیلیے nor will اور nor can کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر پہلے جملہ میں is/am/are/was/were میں سے کسی کا استعمال ہو تو دوسرے جملہ کے اخیر میں سبجیکٹ کے بعد be بھی لگےگا، جیسے:
Tasleem is not a miser nor can he be.
تسلیم کنجوس نہیں ہے، اور ہو بھی نہیں سکتا ہے۔
He is not a leader nor will he be.
وہ قائد نہیں ہے، نہ ہوگا۔
He didn't come nor can he.
نہ وہ آیا، نہ آسکتا ہے۔
Ahmad didn't call nor will he.
احمد نے فون نہیں کیا، نہ ہی کرےگا۔
To/ for _ کیلیے
"کیلیے" کا معنی ادا کرنے کیلیے to اور for دونوں کا استعمال ہوتا ہے، بس for کے بعد کوئی , noun/pronoun یا ing form آئےگا اور to کے بعد noun/pronoun یا verb 1 آئےگا، جیسے:
This is only for you.
یہ صرف آپ کیلیے ہے۔
He has gone for a bath.
وہ نہانے کیلیے گیا ہے۔
Khalid has gone for a swim.
وہ تیرنے کیلیے گیا ہے۔
To me, this is not a difficult problem.
میرے لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
Buy an extra sandwich to me.
میرے لیے ایک اضافی سینڈوچ لے لینا۔
There is a peon to ring the bell.
گھنٹی بجانے کیلیے ایک چپراسی ہے۔
I went to market to buy a car.
میں ایک کار خریدنے کیلیے بازار گیا تھا۔
He is going to Delhi for getting a job.
وہ نوکری پانے کیلیے دہلی جارہا ہے۔
I have some money to spend.
میرے پاس خرچ کرنے کیلیے کچھ پیسے ہیں۔
Both _ دونوں
It's both a food and a medicine.
یہ غذا کی غذا اور دوا کی دوا ہے(غذا اور دوا دونوں کام میں آتا ہے)۔
It's both a book and a friend.
یہ کتاب کی کتاب اور دوست کا دوست ہے۔
It's both a pen and a weapon.
یہ قلم کا قلم اور ہتھیار کا ہتھیار ہے۔
It's both a laptop and a TV.
یہ لیپ ٹاپ کا لیپ ٹاپ اور ٹی وی کا ٹی وی ہے۔
Whether...or...all/everyone_ کیا یہ، کیا وہ... سب
Whether doctors or patients all have to die.
کیا طبیب! کیا مریض! سب کو مرنا ہے۔
Whether teachers or students all were absent.
کیا استاذ! کیا شاگرد! سب غیر حاضر تھے۔
Whether rich or poor all are afraid of Corona.
کیا امیر! کیا غریب! سب کورونا سے خوف زدہ ہیں۔
Now...now_ کبھی یہ کرتا ہے، کبھی وہ کرتا ہے
Now he reads now he plays.
کبھی وہ پڑھتا ہے،کبھی کھیلتا ہے۔
Now he laughs now he cries.
کبھی وہ ہنستا ہے کبھی روتا ہے۔
Now you come now you go.
کبھی تم آتے ہو کبھی جاتے ہو۔
Now I sit now I stand.
کبھی میں بیٹھتا ہوں، کبھی کھڑا ہوتا ہوں۔
0 تبصرے