Advanced English Structures-Part 2
انگریزی کے اڈوانس تعبیرات اور اسٹرکچرز
So/too/either/neither_ اور وہ بھی/ اور وہ بھی نہیں
ہم اردو میں بولتے ہیں کہ خالد نے دن بھر کام کیا اور میں نے بھی، وہ دس گھنٹے تک پڑھتا ہے اور میں بھی، تم بیوقوف ہو اور تمہارا بھائی بھی، زید وقت ضائع نہیں کرتا ہے، اور نہ ہی عمر وغیرہ... ایسے جملوں کو مثبت اور منفی دونوں طرح بولنے کے دو طریقے ہیں:
(1)So (مثبت کیلیے)
اس کا قاعدہ یہ ہے کہ پہلا جملہ جس ٹینس یا سمپل سنٹینس یا موڈل ورب میں ہوگا دوسرا جملہ بھی بالکل اسی کے حساب سے آئےگا؛ لیکن دوسرے جملہ میں ٹینس کا صرف ہیلپنگ ورب آئےگا اصل ورب نہیں، یعنی اگر پہلا جملہ Present Indefinite کا استعمال ہوا ہے تو ہیلپنگ ورب do/does میں سے کوئی آئےگا، اور اگر Past Indefinite ہے تو did آئےگا اسی طرح سارے ٹینس کے ساتھ ہوگا اور is, am, are, was, were میں سے کوئی ہے تو اگلے سبجیکٹ کے حساب سے ان ہی میں سے کوئی ایک لگ جائےگا:
Structure:
Sub+verb+ obj... so + helping verb + sub
Ahmad likes coffee. So do I.
احمد کو کافی پسند ہے اور مجھے بھی۔
Arshad has written a book. So have I.
ارشد نے ایک کتاب لکھی ہے اور میں نے بھی۔
Anas will come back tomorrow. So will Siddiq.
انس کل واپس آئےگا اور صدیق بھی۔
Rashid went to market. So did khalid.
راشد بازار گیا اور خالد بھی۔
Nasir is at office. So am I.
ناصر آفس میں ہے، میں بھی۔
She was at the library. So was Tasleem.
وہ لائبریری میں تھی، تسلیم بھی۔
Neither (منفی کیلیے)
اگر جملہ negative(منفی) بنانا ہو تو پہلے جملہ میں not تو آئےگا ہی؛ لیکن دوسرے میں بس so کی جگہ neither لگا دینا ہے، باقی سارے طریقے اور قواعد بالکل so والے ہی رہیں گے، جیسے:
I don't like tea. Neither does Khalid.
مجھے چائے پسند نہیں ہے، خالد کو بھی نہیں۔
He never took drink. Neither did I.
اس نے کبھی شراب نہیں پی، نہ ہی میں نے۔
Ali hasn't taken lunch. Neither has Hasan.
علی نے کھانا نہیں کھایا ہے، اور میں نے بھی نہیں۔
I am not hungry. Neither is She.
میں ناراض نہیں ہوں، اور وہ بھی نہیں۔
My wife was not at office. Neither was I.
میری بیوی آفس میں نہیں تھی، نہ ہی میں۔
(2) Too _ مثبت/ either_ منفی
دوسرے طریقے میں بس مثبت جملہ کیلیے دوسرے جملہ کے اخیر میں too لگانا ہے اور منفی جملہ کے اخیر میں either لگانا ہے، نیز either والے دونوں جملوں میں not آئےگا، جیسے:
Structure for affirmative:
Sub+ verb+ obj... Sub+ helping verb + too
I live in Ranchi. He does too.
میں رانچی میں رہتا ہوں اور وہ بھی۔
Waseem got a job. He did too.
وسیم کو نوکری مل گئی، اور اسے بھی۔
Asjad is a Mufti. Siddiq is too.
اسجد ایک مفتی ہے اور صدیق بھی۔
Structure for negative:
Sub +hv not/ not verb+ obj... Sub+ not+ helping verb+ either
I don't live in Mumbai. He doesn't either.
میں ممبئی میں نہیں رہتا، وہ بھی نہیں۔
Waseem didn't get a job. He didn't either.
وسیم کو نوکری نہیں ملی، نہ ہی اسے۔
Asjad is not a hafiz. Nasir is not either.
اسجد حافظ نہیں ہے، ناصر بھی نہیں۔
نوٹ
(1)دو جملوں کے بیچ میں فل اسٹوپ کی جگہ and بھی لگا سکتے ہیں۔
(2) عام بول چال میں مختصرا مثبت کیلیے me too اور منفی کیلیے me neither کا بھی استعمال ہوتا ہے، جیسے:
Khalid: I like him.
Sajid: me too
خالد: میں اسے پسند کرتا ہوں۔
ساجد: میں بھی۔
Khalid: I don't like him.
Sajid: me neither.
خالد: میں اسے پسند نہیں کرتا ہوں۔
ساجد: میں بھی نہیں۔
🟣🟣🟣
پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں:
0 تبصرے