Advanced English Structures-Part 2

 

Advanced English Structures-Part 2

 انگریزی کے اڈوانس تعبیرات اور اسٹرکچرز




Hardly/scarcely/no sooner _ جوں ہی/جیسے ہی


 اس طرح کے جملے بنانے کے لیے دو اسٹرکچرز ہیں:

1.No sooner + had + sub + v3 +obj+ than + sub+ v2 + obj


2.Hardly/scarcely+ had +sub + v3+ obj+  when + sub + v2+ obj


مثالیں:


No sooner had the police reached, than the thief fled away.

 پولیس کے پہنچتے ہی چور بھاگ گیا۔

No sooner had I arrived at the station, than the train came.

جیسے ہی میں اسٹیشن پہنچا ویسے ہی ٹرین آگئی۔

Hardly had the doctor reached, when the patient died.

جوں ہی ڈاکٹر پہنچا مریض مرچکا تھا۔


Scarcely had I eaten the fish, when I started feeling sick.

مچھلی کھاتے ہی مجھے بیماری کا احساس  ہونے لگا۔



نوٹ

پہلے والے یعنی no sooner کے ساتھ did+ v1 بھی استعمال ہو سکتا ہے۔



Not to speak of / let alone/ much less _

 یہ تو یہ، وہ بھی (دشمن تو دشمن دوستوں نے بھی)


ہم اردو میں کہتے ہیں کہ غیر تو غیر اپنوں نے بھی ساتھ نہیں دیا، یا غیروں کا کیا کہنا اپنوں نے بھی نہیں پوچھا وغیرہ، ایسے جملے تین طرح بنا سکتے ہیں:


1.Not to speak of enemies, even friends didn't help me.

دشمن تو دشمن دوستوں نے بھی میری مدد نہیں کی۔

2.Let alone the workers,even great leaders are dishonest.

کارکنوں کا چھوڑو، بڑے بڑے قائدین بھی بے ایمان ہیں۔

3.He doesn't have even a mobile, much less a laptop.

لیپ ٹاپ کیا اس کے پاس تو ایک موبائل بھی نہیں ہے۔



Much more_یہ  تو یہ  اس کو بھی(اپنے تو اپنے غیروں کو بھی)


جب پچھلے جملے کا الٹا کہنا ہو کہ دوست تو دوست میں تو دشمنوں کی بھی مدد کرتا ہوں وغیرہ تو اس طرح جملہ بنےگا:

I help even enemies, much more friends.

دوستوں کا کیا کہنا میں تو دشمنوں کی بھی مدد کرتا ہوں۔


I don't oppress even animals, much more human.

انسان تو انسان میں جانوروں پر بھی ظلم نہیں کرتا۔



So /enough/too_ .....اتنا... کہ


ہم اردو میں بولتے ہیں کہ وہ اتنا مالدار ہے کہ ایک جہاز خرید سکتا ہے، وہ اتنی محنت کرتا ہے کہ امتحان میں کامیاب ہو جائےگا وغیرہ ایسے جملے بنانے کیلیے تین  الفاظ کا مختلف انداز میں استعمال کر سکتے ہیں so, enough, too؛ ان کے استعمال کے کچھ قواعد ہیں، ہر ایک کو ترتیب وار بیان کیا جارہا ہے:


(1)Enough+ noun+to/that 


I have enough money that I can buy a plane.

میرے پاس اتنا پیسا ہے کہ میں ایک جہاز خرید سکتا ہوں۔

He doesn't have enough ability to pass the exam. 

اس کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ امتحان میں پاس ہو سکے۔


(2)Adverb/adjective + enough+ to/that


He is rich enough that he can buy a new car.

وہ اتنا مالدار ہے کہ ایک نئی گاڑی خرید سکتا ہے۔

He works hard enough to get success.

وہ اتنی محنت کرتا ہے کہ کامیاب ہو سکتا ہے۔


(3)So+adjective/ adverb+ that 


He works so hard that he can get success.

وہ اتنی محنت کرتا ہے کہ کامیاب ہو سکتا ہے۔

So rich is he that he can buy a new motorcycle.

وہ اتنا مالدار ہے کہ ایک نئی موٹرسائکل خرید سکتا ہے۔

He runs so slowly that he can't reach there.

وہ اتنا دھیرے دوڑتا ہے کہ وہاں نہیں پہنچ سکتا۔


Too + adjective/adverb+ to 


I am too tired to walk a step now.

میں اتنا تھک گیا ہوں کہ اب ایک قدم بھی نہیں چل سکتا۔

She is too proud to learn anything.

وہ اتنی گھمنڈی ہے کہ کچھ بھی نہیں سیکھ سکتی۔

He runs too slowly to reach there.

وہ اتنا دھیرے دوڑتا ہے کہ وہاں نہیں پہنچ سکتا۔


نوٹ

یاد رہے کہ too ایسی جگہ نفی کا معنی دیتا ہے یعنی کہ نہیں ہو/کر سکتا۔ اس میں الگ سے not نہیں لگتا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
close