Advanced English Structures-Part 1| انگریزی کے جدید تعبیرات اور اسٹرکچرز
Though/although/even though/even if /no matter/ may +v1 _اگرچہ/ بھلے ہی
ایسے جملوں میںthough, although, even though, even if, no matter کے بعد sub+verb کا استعمال ہوتا ہے؛ لیکن may سے پہلے سبجیکٹ آتا ہے اس کے بعد verb1، سب کا تقریبا ایک معنی ہے،نیز ہر جملہ کے کم سے کم دو حصے ہوتے ہیں، جیسے:
Although he is illiterate, he behaves well.
اگرچہ وہ ان پڑھ ہے، پھر بھی اس کا برتاؤ اچھا ہے۔
Though we gave him money, he didn't buy the book.
اگرچہ ہم نے اسے پیسہ دے دیا، پھر بھی اس نے کتاب نہیں خریدی۔
He is happy even though he is poor.
گرچہ وہ غریب ہے، پھر بھی خوش ہے۔
Even if you forget me, I will continue to remember you.
چاہے تم مجھے بھول جاؤ، میں تمہیں یاد کرتا رہوں گا۔
No matter you abuse me, I will continue to love you.
چاہے تم مجھے گالی دو؛ لیکن میں تمہیں محبت کرتا رہوں گا۔
He may be poor, but he is satisfied.
بھلے ہی وہ غریب ہے، پھر بھی خوش ہے۔
نوٹ
خیال رہے کہ though, although وغیرہ کو اگر شروع میں لکھیں گے تو بیچ میں یعنی پہلے clause کے اخیر میں کوما آئےگا، لیکن اگر بیچ میں لکھیں گے تو کوما نہیں آئےگا، نیز کچھ لوگ ان جملوں میں کوما(comma) کے بعد yet, still وغیرہ لگاتے ہیں؛ لیکن اس کی ضرورت نہیں، اگر جملہ میں کہیں although یا though وغیرہ نہ ہو تب لگا سکتے ہیں، اس کے متعلق سبق نمبر 84 میں بھی وضاحت آچکی ہے۔
However/ as_ چاہے کتنا بھی/ جتنا بھی
(1)However+adjective+sub+may+ verb 1... sentence 2
However big officer he may be, he can't be honest.
وہ چاہے کتنا ہی بڑا آفیسر کیوں نہ ہو، وہ ایمان دار نہیں ہو سکتا۔
However hard he may work, he can't be successful.
وہ چاہے کتنی بھی محنت کرلے کامیاب نہیں ہو سکتا۔
(2)Verb 1 + as+sub+will...sentence 2
Try as you will, you can't get a job.
تم چاہے کتنی بھی کوشش کرلو تمہیں نوکری نہیں مل سکتی۔
Write as he will, I won't reply.
وہ چاہے جتنا بھی لکھ لے میں جواب نہیں دوں گا۔
What/ whatever _ چاہے کچھ بھی
(1)Verb1+ what + sub+ will,...sentence 2
Cook what she will, I won't eat.
وہ چاہے کچھ بھی پکائے میں نہیں کھاؤں گا۔
Speak what you will, I can't pay heed to you.
تم چاہے کچھ بھی بولو میں دھیان نہیں دوں گا۔
(2)Whatever+sub+ may + verb 1,...sentence 2
Whatever you may write, I won't read.
تم کچھ بھی لکھو میں نہیں پڑھوں گا۔
Whatever you may say, I can't agree with you.
تم چاہے کچھ بھی کہو میں تم سے اتفاق نہیں کر سکتا۔
Whatever may happen/no matter what happens/ come what may_ چاہے کچھ بھی ہو/ جو ہو جائے
Whatever may happen, he can't change his principle.
چاہے کچھ بھی ہو وہ اپنا اصول نہیں بدل سکتا۔
No matter what happens, I won't betray my friend.
چاہے کچھ بھی ہو میں اپنے دوست کو دھوکا نہیں دے سکتا۔
Come what may, I can't forget her.
چاہے جو ہو جائے میں اسے نہیں بھول سکتا۔
Whether... or _ ...وہ چاہے یہ کرے... یا
Whether + sub + verb + or,...sentence 2
Whether he remembers me or not, I can never forget him.
وہ چاہے مجھے یاد کرے یا نہ کرے میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔
Whether you read or not, I don't care.
چاہے تم پڑھو یا نہ پڑھو مجھے کوئی مطلب نہیں۔
Whether we are rich or poor, we all must die.
چاہے ہم امیر ہوں یا غریب ہم سب کو مرنا ہے۔
In spite of/ despite/ for all_ کے باوجود/ ہوتے ہوئے بھی
یہ تقریبا Though, Although ہی کی طرح معنی دیتے ہیں۔ ان تینوں الفاظ میں سے کسی کا بھی استعمال کرکے آگے کوئی noun لگایا جاتا ہے، نیز انہیں شروع یا بیچ دونوں جگہ استعمال کر سکتے ہیں، جیسے:
In spite of /despite/ for all+ noun,...sentence 2
In spite of all his qualifications, he didn't get the job.
اپنی تمام صلاحیتوں کے باوجود اسے نوکری نہیں ملی۔
He got the job in spite of his criminal record.
اپنے مجرمانہ رکارڈ کے باوجود اسے نوکری مل گئی۔
Despite weakness, he is healthy.
کمزور ہوتے ہوئے بھی وہ صحت مند ہے۔
He is good man despite badness.
خرابی کے ہوتے ہوئے بھی وہ اچھا انسان ہے۔
For all his wealth, he is unhappy.
دولت کے ہوتے ہوئے بھی وہ نا خوش ہے۔
0 تبصرے