Different Use of Take
انگریزی میں لفظ ٹیک کے مختلف استعمال
(1) لینے یا اٹھانے کیلیے:
He took the book from his friend.
اس نے یہ کتاب اپنے دوست سے لی۔
Take your mobile.
اپنا موبائل لو۔
May I take your pen, please?
کیا میں آپ کا قلم لے سکتا ہوں؟
(2) کھانے پینے کیلیے:
I always take dinner at 10 pm.
میں عشائیہ ہمیشہ دس بجے کھاتا ہوں۔
Would you like to take tea?
کیا آپ چائے پینا پسند کریں گے؟
Take this medicine three times a day.
اس داو کو دن میں تین بار کھاؤ۔
(3) قبول کرنے کیلیے:
Do they take credit cards here.
کیا یہاں کریڈٹ کارڈ قبول کیا جاتا ہے؟
Do you take milk in your coffee?
کیا آپ کافی میں دودھ لیتے ہیں؟
(4)ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلیے:
I took my brother to Mumbai.
میں اپنے بھائی کو ممبئی لے گیا۔
We are taking the kids to zoo on sunday.
ہم بچوں کو اتوار کے دن چڑیاگھر لے جارہے ہیں۔
I took my parents to look at some new places.
میں اپنے والدین کو چند نئے مقامات کی سیر کیلیے لے گیا تھا ۔
(5)کوئی چیز بغیر اجازت کے لے لینے کیلیے
Has taken everything?
کیا ہر چیز چوری ہو گئی؟
Here is your pen. I took it by mistake.
یہ لیجیے اپنا قلم۔ میں غلطی سے لے گیا تھا۔
(6)پکڑنے یا گرفتار کرنے کیلیے:
Can you take this bag while I open the door?
کیا دروارہ کھولنے تک آپ یہ بیگ پکڑ سکتے ہیں؟
The policemen took 4 thieves easily.
پولیس نے چار چوروں کو آسانی سے گرفتار کر لیا۔
He took my arms and led me outside.
وہ میرے بازؤوں پکڑ کر باہر لے گیا۔
(7)سفر کرنے کیلیے:
I always take the train.It's less hassle than a car.
میں ہمیشہ ٹرین سے سفر کرتا ہوں-یہ کار سے کم تکلیف کا باعث ہوتا ہے-
He took the 10: 30 flight to London.
وہ ساڑھے دس بجے کی فلائٹ سے لنڈن گیا-
(8)نقل و حرکت کیلیے:
Take a step in right direction.
درست اقدام کرو۔
Take a walk after having lunch.
دوپہر کے کھانے کے بعد چلا کرو۔
If you take the road on left, you will come to the office.
اگر آپ راستے کے بائیں جانب سے چلیں گے تو آفس پہنچ جائیں گے۔
(9)خاص خیال یا احساس کو بتانے کیلیے:
He doesn't take any interest in his children.
اسے اپنے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
She takes offence too easily.
وہ بہت آسانی سے بے عزت ہو جاتی ہے۔
He took the pity on a cat and fed it.
اس نے بلی پر رحم کھاکر اسے کھانا کھلایا۔
(10)کسی چیز کے جواب یا رد عمل میں:
Take action against him.
اس کے خلاف کارروائی کرو۔
He took controle of his temper.
اس نے اپنے غصہ کو قابو میں کرلیا۔
She takes responsibility for his son's actions.
وہ اپنے بچے کے اعمال کی ذمہ داری لیتی ہے۔
(11)وقت کے ساتھ:
How much time will you take to complete your homework?
تمہیں اپنا ہومورک کرنے میں کتنا وقت لگےگا؟
It takes only ten minutes.
اس میں صرف دس منٹ لگتا ہے۔
(12)گنجائش ہونے یا اَٹنے کے معنی کیلیے:
The can takes four litres of water.
اس ڈبے میں چار لیٹر پانی آتا ہے۔
This container will take six litres .
اس برتن میں چھ لیٹر پانی کی گنجائش ہے۔
(13)مختلف دیگر معانی کیلیے:
We sould not take undue advantage of this situation.
ہمیں اس موقع کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
You must take notes of this.
تمہیں یہ پوئنٹ ضرور لکھنا چاہیے۔
He is taking photo.
وہ فوٹو کھینچ رہا ہے۔
I always take a nap after having lunch.
میں ہمیشہ دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر سوتا ہوں۔
You should take you father's advice.
تمہیں اپنے والد سے صلاح لینی چاہیے۔
I think we will take a break there.
میرے خیال سے اب ہم یہیں پر وقفہ کریں گے۔ (رکیں گے)
If you tired, you should take a
rest.
اگر آپ تھکے ہوے ہیں تو آپ کو آرام کرنا چاہیے۔
He mostly take a bath at 5 am.
وہ اکثر چار بجے غسل کرتا ہے۔
Take a chance! All life is a chance.
خطرہ مول لو! پوری زندگی خطروں سے بھری ہے۔
(14) فریزل ورب کے طور پر:
Take After _پیروی کرنا
Take Apart _پرزے الگ کرنا
Take Down _لکھ لینا
Take For_ سمجھنا، گمان کرنا
Take In _ دھوکا دینا/کھانا
Take Off _کھولنا/اتارنا
Take On_ نوکری پر رکھنا
Take Over _ذمہ داری سنبھالنا
Take Place_ واقعہ ہونا
Take To _لگاؤ پیدا ہونا
Take Turns _ باری باری کام کرنا
Take Up _ شروع کرنا
🟣🟣🟣
پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں:
0 تبصرے