Different Meanings Of Have In English
 انگریزی میں have کا مختلف معنی اور استعمال
| Different Meanings Of Have In English | 
(1)ملکیت یعنی "پاس ہے" کیلیے:
I have a car.
میرے پاس ایک گاڑی ہے۔
He has a beautiful house.
اس کے پاس ایک خوبصورت گھر ہے۔
Rashid has a laptop.
راشد کے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے۔
(2)کھانے پینے کیلیے:
Please have lunch with us today.
براہ مہربانی آج دوپہر کا کھانا ہمارے ساتھ  تناول فرمالیں۔
I am having snaks now.
میں ابھی ناشتہ کر رہا ہوں۔
What would you like to have?
آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟
(3)پریشانیوں(Problems) کیلیے:
I have no problem.
مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
He has a bigg issue.
اس کے ساتھ بڑا مسئلہ ہے۔
(4) بیماری کو بتانے کیلیے:
I have headache. 
میرے سر میں درد ہے۔
Khalid has fever.
خالد کو بخار ہے۔
(5)گفتو کیلیے:
May I have a chat with you?
کیا میں آپ سے بات کر سکتا ہوں؟
I am having conversation with Ahmad.
میں احمد سے گفتگو کر رہا ہوں۔
(6)کسی کو وِش کرنے کیلیے: 
Have a good day.
آپ کا دن خوشگوار ہو۔
Have a nice trip.
آپ کا سفر اچھا ہو۔
Have a good time
مزے کرو۔(وقت اچھا گزرے)
(7) مجبوری یا ذمہ داری کو بتانے کیلیے:
(اس میں ہمیشہ have/has کے بعد to لگانا ضروری ہے)
He has to work hard.
اسے کڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔
I have to go now.
مجھے اب جانا ہے۔
(8)کرنے کے معنی کیلیے:
I am having enjoy/fun.
میں مزے کر رہا ہوں۔
I am having exercise.
میں کثرت کر رہا ہوں۔
He is going to have bath/ shower.
وہ غسل کرنے جا رہا ہے۔
(9)کوئی کا کروانے کیلیے:
I have the barber cut my hair.
میں نائی سے اپنے بال کٹواتا ہوں۔
He had his house built.
اس نے اپنا گھر بنوایا۔
(10)ہیلپنگ ورب کے طور پر:
(اور یہ present perfect tense میں ہوتا)
We have won the match.
ہم میچ جیت چکے ہیں۔
You haven't completed your homework.
تم نے اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا ہے۔
(11) وقت یا موقع ملنے کے معنی میں:
I didn't have time to do my homework.
مجھے اپنا ہوم ورک کرنے کا وقت نہیں ملا۔
He didn't have chance to read this book. 
اسے یہ کتاب پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔
Today you have a great chance to prove yourself.
آج خود کو ثابت کرنے کا تمہارے پاس اچھا موقع ہے۔
(12)جاننے کے معنی میں:
May I have your name, please.
کیا میں آپ کا نام جان سکتا ہوں؟
May I have your address, please.
کیا میں آپ کا پتا جان سکتا ہوں؟
May I have the exact meaning of this word.
کیا میں اس لفظ کا صحیح معنی جان سکتا ہوں؟
(13)دیگر مختلف معانی کیلیے:
Today I will have a good night's sleep.
آج میں رات اچھے سے سوؤں گا(اچھی نیند لوں گا)۔
My friend had an accident last week.
پچھلے ہفتے میرے ایک دوست کے ساتھ ایک حادثہ ہو گیا۔
We had a seven hours long drive.
ہم نے سات گھنٹے کا ایک طویل سفر کیا۔
They have a good relationship.
ان کا آپس میں اچھا تعلق ہے۔
Please have a seat.
تشریف رکھیں۔
Let's have a break.
 چلیں تھوڑا آرام کر لیں/ وقفہ کر لیں۔
I have no idea.
مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔
I have a question for you.
میرا آپ سے ایک سوال ہے۔
0 تبصرے