انگریزی گرامر کوئز کے 100 سوالات مع جوابات
یوٹیوب چینل "Guide To Learning English" کے کمیونٹی ٹیب(Community Tab) میں ہونے والے "انگریزی گرامر کوئز " کے سو سوالات مع جوابات
سائل و مرتب: محمد شہاب الدین، رانچوی
سوال نمبر:❶
انگلش میں الفابیٹ(Alphabet) کتنے ہیں؟
جواب:
انگلش میں صرف ایک Alphabet ہے،(بلکہ ہر زبان میں ایک ہی ہوتا ہے)۔A سے Z تک کے مجموعے کو Alphabet کہتے ہیں۔
ہاں Letters(حروف) 26 ہیں۔😊
سوال نمبر:❷
کیا انگلش میں ایک Letter(حرف) کا بھی کوئی word(لفظ) ہو سکتا ہے؟
جواب:
جی ہاں-
آئی اور اے(I , A) جب جملے میں الگ سے استعمال ہوں، تو Word(لفظ) کہلاتے ہیں،کیوں کہ اس صورت میں A آرٹیکل اور I سبجیکٹ کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں،جیسے:
I am a teacher. (اس میں چار الفاظ ہیں)
سوال نمبر:❸
کیا یہ بات درست ہے کہ کسی Word کے شروع میں اگر Vowel letter ہو، تو "ایک" کا معنی ادا کرنے کےلیے An لگتا ہے،اور اگر Consonant letter ہو تو A لگتا ہے؟
جواب:
جی نہیں۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ صرف شروع میں vowel یا Consonant Letter کا ہونا کافی نہیں ہے۔
بلکہ قاعدہ یہ ہے کہ کسی Noun کے شروع میں اگر Vowel Letters کی آواز ہو،(Vowel ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا)تو "ایک" کا معنی ادا کرنے کیلیے An لگتا ہے،جیسے:
An apple, an honest, an hour, an LCD.
ان سب کے شروع میں Vowel letter کی آواز ہے،اسلیے an لگا۔
اور اگر شروع میں Consonant letters کی آواز ہو (Consonant ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا) تو "ایک" کا معنی ادا کرنے کیلیے A لگتا ہے،جیسے:
A year, a boy, a university, a Europe
ان سب کے شروع میں consonant letter کی آواز ہے،اسلیے a لگا۔
سوال نمبر: ❹
کیا یہ بات صحیح ہے کہ آئی i ہمیشہ Capital letter(بڑے حروف) میں لکھا جاتا ہے، یا اس کی کوئی تفصیل ہے؟
جواب:
جی نہیں۔ اس کی تفصیل ہے۔
تفصیل یہ ہے کہ"مَیں" کے معنی میں آنے والا I ہمیشہ Capital(بڑا) لکھا جاتا ہے(یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جملے میں اکیلے آنے والا آئی I ہمیشہ Capital لکھا جاتا ہے)
سوال نمبر:❺
اردو کا رسم الخط(Script) یعنی لکھنے کا جو طریقہ ہے وہ فارسی کہلاتا ہے؛لیکن انگلش کا رسم الخط(Script)کیا کہلاتا ہے؟
جواب:
انگلش کا رسم الخط(Script)رومن (Roman) کہلاتا ہے۔
سوال نمبر: ❻
انگلش میں Vowel کے بغیر کوئیWord(لفظ) نہیں بنتا ہے،کیا یہ بات درست ہے؟
جواب:
جی یہ بات درست ہے کہ واول(vowel) کے بغیر کوئی word نہیں بنتا ہے۔
لیکن کچھ ماہرین نے چند ایسے Words بھی بتائے ہیں جن میں کوئی vowel نہیں ہے،پھر بھی انہیں Words مین شمار کیا گیا ہے،وہ چند ہی ہیں، جو بس اشاروں کے طور پر مستعمل ہیں،جیسے Hmm,Shh,Nth وغیرہ۔
سوال نمبر: ❼
کوئی ایساWord(لفظ) بتائیے جس میں پانچوں واویلز(A,E,I,O,U) ہوں؟
جواب:
جی ایسے کئی الفاظ ہیں:
Education
Questionary
Aerious
وغیرہ
سوال نمبر:❽
بتائیے کہ ان الفاظ میں "ایک" کا معنی ادا کرنے کیلیے کس کے شروع میں A اور کس کے شروع میں An لگےگا؟
MP
Small
STD
Year
Unique
Europe
جواب:
An MP (Vowel sound)
A small (Consonant sound)
An STD (Vowel sound)
A year (Consonant sound)
A unique (Consonant sound)
A Europe (Consonant sound)
سوال نمبر: ❾
کیا ایک Word کا بھی کوئی sentence(جملہ) ہو سکتا ہے؟
جواب:
جی ہاں بن سکتا ہے،جیسے کسی کے سوال کے جواب میں صرف yes یا no کہنا،یہ بھی ایک جملہ ہے،اسی طرح اگر imperative sentence ہو، جیسے Come, go,read(آؤ،جاؤ،پڑھو) وغیرہ۔
سوال نمبر: 10
کَزَن cousin کن کن رشتے داروں کو کہا جاسکتا ہے؟
جواب:
حقیقی بھائی بہن کے علاوہ سارے بھائی بہن کو کزن cousin کہتے ہیں۔
سوال نمبر:❶❶
مِسِز Mrs کا لفظ کس کےلیے اور کب بولاجاتا ہے؟
جواب:
شادی شدہ عورت کے نام یا عرف سے پہلے مِسِز Mrs کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال نمبر:❷❶
اگر آپ اپنے سے کسی بڑے یا بزرگ یا کسی عورت کو راستہ دے رہے ہوں اور آپ ادب کی وجہ سے یہ کہنا چاہتے ہوں کہ پہلے آپ، تو اس کےلیے انگلش میں کن الفاظ کا استعمال کریں گے؟
جواب:
آفٹر یو After you کا استعمال کریں گے۔
ویسے تو اپنی طرف سے اور بھی الفاظ بنا سکتے ہیں،لیکن یہ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
سوال نمبر: ❸❶
مِس / مِز Ms کا لفظ کس عورت کیلیے استعمال کرتے ہیں؟
جواب:
مِس / مِز Ms یہ وہ لفظ ہے جس کا استعمال شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں کیلیے کرسکتے ہیں-
سوال نمبر: ❹❶
کیا یہ درست ہے کہ فقرہ phrase کے last میں ہمیشہ full stope لگتا ہے؟
جواب:
نہیں،یہ بات درست نہیں ہے۔
بلکہ Sentence کے لاسٹ میں ہمیشہ Full Stop لگتا ہے۔
سوال نمبر: ❺❶
جس کے بارے میں ہم بات کرتے ہیں انہیں انگلش میں Second Person کہتے ہیں؟
جواب:
جی نہیں،اسے Third person کہتے ہیں-
سوال نمبر: ❻❶
کیاجملہ فجائیہ/استعجابیہ کو English میں Imperative Sentence کہتے ہیں؟
جواب:
جی نہیں، اسے Exclamatory Sentence کہتے ہیں -
سوال نمبر:❼❶
یہ کون سا sentence ہے؟
"Don't get out."
جواب:
یہ .Don't get out ایک imperative sentence ہے۔
سوال نمبر: ❽❶
نیچے دۂے گئے جملوں میں بتائیے کہ sentence کی کس قسم میں سے ہیں؟
Get lost.
never mind.
Have mercy upon us.
Are you Muslim?
جواب:
Get lost.________(Imperative)
never mind.____(Imperative)
Have mercy upon us.__(Imperative)
Are you Muslim?___(Interrogative )
سوال نمبر:❾❶
کیا ان جملوں کا ترجمہ کرتے وقت ڈبلیو ایچ فیملی میں سے what کا استعمال ہوگا؟
پاگل ہو کیا؟
اندھے ہو کیا؟
جواب:
جی نہیں۔
ان کی انگریزی ہے:
Are you mad?
Are you blind?
سوال نمبر:20
بتائیے کہ ان الفاظ کی جمع(plural) کیا ہیں؟
Quiz
Buffalo
Pony
Knife
Ox
جواب:
Singular: Plural:
Quiz = Quizzes
Buffalo = Buffaloes
Pony = Ponies
Knife = Knives
Ox = Oxen
سوال نمبر: ❶❷
بتائیے کہ ان الفاظ کے واحد(singular) کیا ہیں؟
Ponies
geese
lice
People
Mathematics
جواب:
Plural: Singular:
Ponies Pony
Geese Goose
Lice Louse
People یہ ہمیشہ جمع ہی استعمال ہوتا ہے
Mathematics یہ ہمیشہ واحد ہی استعمال ہوتا ہے
سوال نمبر:❷❷
کیا پیڑ پودوں کا شمار بھی Living thing(جاندار) میں ہوتا ہے؟
جواب:
جی ہاں، پیڑ، پودوں کا شمار بھی Living thing(جاندار) میں ہوتا ہے۔
وہ بھی سانس لیتے ہیں،جیساکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے۔ بس دونوں میں فرق یہ ہے کہ انسان Oxygen (آکسیجن) اندر لے کر Carbon Dioxide(کاربَن ڈائ آکسائیڈ) باہر نکالتا ہے اور پیڑ پودے Carbon Dioxide(کاربن ڈائ آکسائیڈ) اندر لے کر Oxygen (آکسیجَن) بار نکالتے ہیں۔ اسی کے مطابق انگلش میں پیڑ پودوں کو جاندار میں شامل کیا گیا ہے۔
سوال نمبر:❸❷
کیا یہ بات درست ہے کہ Mine,Yours,Ours کا استعمال ہوتا ہے تو اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی noun لگانا پڑتا ہے؟
جواب:
جی نہیں، Mine,Yours,Ours کے ساتھ کسی noun کا استعمال نہیں ہوتا؛بلکہ یہ اکیلے ہی استعمال کیے جاتے ہیں ۔
سوال نمبر:❹❷
انگلش میں " کا،کے،کی" کا معنی ادا کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟
جواب:
انگلش میں "کا، کے، کی" کا معنی ادا کرنے کے دو طریقے ہیں:
(1) آف of کے ذریعہ، جسے:
Gate of India
(2)کسی لفظ کے اخیر میں s' (اپوسٹرفی اور ایس) بڑھا کر،جیسے:
Sajid's pen ساجد کا قلم
سوال نمبر:❺❷
بتائیے کہ WH Family کسے کہتے ہیں؟
جواب:
ڈبلیو ایچ فیملی WH Family کے ذیل میں وہ الفاظ آتے ہیں جن میں W اور H کا استعمال ہوتا ہے،جن کا استعمال اکثر سوال پوچھنے کیلیے کیا جاتا ہے-
سوال نمبر:❻❷
بتائیں کہ C کے کتنے تلفظ ہیں؟
جواب:
سی(C) کے چار تلفظ ہیں:
س، جیسے:Receive
ک، جیسے: Cut
ش،جیسے: Parachute
چ،جیسے: Chat
سوال نمبر:❼❷
بتائیے کہ جی G کے کتنے تلفظ ہیں؟
جواب:
جی G کے دو تلفظ ہیں:
ج، جیسے:Age
گ، جیسے: Get
سوال نمبر:❽❷
ٹی T کے کتے تلفظ ہیں، ہر ایک کی ایک مثال دیجیے؟
جواب:
ٹی T کے چار تلفظ ہیں: ش، چ، تھ، د ۔
ش، جیسے: initial اِنیشیل
چ، جیسے:nature نیچر
تھ، جیسے، thick موٹا
د، جیسے this دِس
سوال نمبر:❾❷
بتائیے کہ ایس S کے کتنے تلفظ ہیں، ہر ایک کی ایک مثال دیجیے؟
2
3
4
جواب:
ایس S کے تین تلفظ ہیں: ز،س،ش۔
ز، جیسے: Toys ٹوئز
س، جیسے: Lips لِپس
ش، جیسے، Asia ایشیا
سوال نمبر: 30
قاعدہ ہے کہ انگلش میں Q کے بعد ہمیشہ U آتا ہے، تو اگر ہمیں قاسمی، قطر اور قمر کو رومن انگلش میں لکھنا ہو تو کیا ان میں بھی Q کے بعد U لگانا ضروری ہے؟
جواب:
نہیں- ضررری نہیں ہے۔
مذکورہ الفاظ کو ایسے لکھیں گے:
Qatar
Qasmi
Qamar
سوال نمبر: ❶❸
بتائیے کہ ان میں کون کون سا حرف (letter) خاموش Silent ہے؟
Raspberry
Pneumonia
Pseudo
Debris
Mortgage
جواب:
1.P
2.P
3.P
4.S
5.T
سوال نمبر: ❷❸
بتائیے کہ L(ایل) کس کس Letter (حرف) سے پہلے خاموش Silent رہتا ہے؟
جواب:
ایم ،ایف،کے اور ڈی(M,F,K,D) سے پہلے L خاموش(Silent) رہتا ہے ہے۔
سوال نمبر: ❸❸
کے K کب خاموش Silent رہتا ہے؟
جواب:
این N سے پہلے آیا ہوا K خاموش(Silent) رہتا ہے،جیسے:
Knight نائٹ
Knife نائف
سوال نمبر: ❹❸
این N کب خاموش Silent رہتا ہے؟
جواب:
ایم M کے بعد N خاموش(Silent) رہتا ہےجیسے:
Autumn (آٹَم)_ پت جھڑ
Column (کالَم)_ کالم
سوال نمبر:❺❸
سِمپَل سنٹینسیز(Simple Sentences) کتنے ہیں، نام لکھیے؟
جواب:
تین ہیں:
Simple Present
Simple Past
Simple Future
سوال نمبر: ❻❸
بتائیں کہ Simple Present Category 2 کی پہچان اردو میں کیا ہے؟
جواب:
اس کی پہچان ہے کہ:
ان جملوں کے اخیر میں : "پاس ہے" یا "بھائی ہے /بہن ہے/دوست ہے" وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے۔
سوال نمبر:❼❸
بتائیں کہ Simple Past Category 1 کی پہچان اردو میں کیا ہے؟
جواب:
ان کے جملوں کے اخیر میں "تھا،تھے،تھی" کا استعمال ہوتا ہے۔
سوال نمبر:❽❸
بتائیں کہ Simple Future Category 1 کی پہچان اردو میں کیا ہے؟
جواب:
ان کے جملوں کے اخیر میں "ہوگا،ہوں گے،ہوں گا یا ہو جائےگا،ہوجائیں گے،ہو جاؤں گا" وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے۔
سوال نمبر:❾❸
نیچے دئے گئے جملے Simple Sentences کی 6 اقسام میں سے کس سے تعلق رکھتے ہیں؟
I have a mobile.(مرے پاس ایک موبائل ہے)
I don't have a laptop.(میرے پاس کوئی لیپ ٹاپ نہیں ہے)
جواب
Simple Past Category 2
Simple Present Category 2
Simple Future Category 1
سوال نمبر:40
کیا نیچے دئے گئے جملے Simple Past کے ہیں؟
He had a best friend.
I was at home.
جواب:
جی ہاں۔ یہ جملے Simple Past کے ہیں۔
سوال نمبر:❶❹
اس جملے کی انگلش کیا ہے؟
"میری ایک دکان ہے۔"
My have a shop.
My is a shop.
I have a shop.
جواب:
اس جملے کی انگلش ہے:
I have a shop.
سوال نمبر:❷❹
یہ جملہ کس سے تعلق رکھتا ہے؟
میرے پاس ایک قلم ہے-
Simple Past
Simple Present
جواب:
یہ جملہ Simple Present سے تعلق رکھتا ہے-
سوال نمبر:❸❹
اس انگلش جملہ کا اردو ترجمہ کیا ہوگا؟
He will have his own house next year.
جواب:
اگلے سال اس کا اپنا گھر ہوگا۔
سوال نمبر:❹❹
اس کی انگریزی کیا ہوگی؟
"یہ میرا ہے۔"
جواب:
This is mine.
یہ .This is my کہنا غلط ہے۔
سوال نمبر:❺❹
ڈبلیو ایچ فیملی کے بعد ہمیشہ کیا آتا ہے؟
جواب:
ہمیشہ helping verb آتا ہے-
سوال نمبر: ❻❹
جملہ کے کتنے اجزا(Parts) ہوتے ہیں؟
3
4
2
جواب:
جملہ (Sentence) کے دو اجزا ہوتے ہیں:
Subject and predicate.
سوال نمبر:❼❹
اگر آپ کسی سے ٹکرا گئے ہوں تو انگلش میں سامنے والے کو کیا کہیں گے؟
جواب:
اسے Sorry کہیں گے-
سوال نمبر:❽❹
کیا Y اور W کا شمار واویل میں ہوتا ہے؟
جواب:
جب y یا w لفظ کے اخیر یا بیچ میں ہو تو ان کا شمار واویل میں ہوتا ہے،جیسے:
Saw(آرا),paw (پنجہ)
Cry,fly,by
سوال نمبر:❾❹
نصف حروف علت یعنی Semi Vowel کی کوئی بھی چار مثال لکھیے۔
جواب:
نصف حروف علت کی چار مثالیں یہ ہیں:
Sunday
Way
Tomorrow
Slow
سوال نمبر:50
اگر آپ کسی سے کچھ مانگ رہے ہوں تو ان میں سے کس کا استعمال کریں گے؟
Mention not
Excuse me
Please
جواب:
اگر آپ کسی سے کچھ مانگ رہے ہوں تو اس کے لیے ان میں سے Please کا استعمال کریں گے۔
سوال نمبر: 51
بتائیے کہ Phrase (فِقرہ) کسے کہتے ہیں؟
جواب:
الفاظ words کا وہ مجموعہ جو مکمل مفہوم ادا نہ کرے اسے فقرہ کہتے ہیں(یعنی الفاظ کا ایسا مسلسل مجموعہ،جس سے سننے والا بات کو پوری طرح نہ سمجھ سکے اور نہ ہی اس کا مفہوم حاصل کر سکے) جیسے:
On the road (راستے میں)
On the table (ٹیبل پر)
سوال نمبر: 52
بتائیے کہ Predicate کسے کہتے ہیں؟
جواب:
جملے کا وہ حصہ جس جو subject(مبتدا) کے بارے میں ہمیں کچھ بتاتا ہے،یا جانکاری دیتا ہے،اسے predicate (خبر) کہتے ہیں.(مختصر یہ کہ subject کے علاوہ باقی حصہ predicate کہلاتا ہے)
سوال نمبر: 53
کیا یہ بات درست ہے کہ My کا استعمال اکیلے ہوتا ہے ، اس کے ساتھ کوئی اسم لگ کر نہیں آتا،اور Mine کا استعمال کسی Noun(اسم) کے ساتھ لگ کر ہوتا ہے؟
جواب:
یہ بات درست نہیں ہے- بلکہ My کے ساھ کوئی اسم لگ کر آتا ہے اور mine اکیلا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
This is my pen.
This pen is mine.
سوال نمبر: 54
اس کی انگریزی کیا ہوگی؟
" تمہارے کتنے بھائی؟"
How many your brothers?
How many yours brothers?
How many brothers of yours?
جواب:
How many brothers of yours?
سوال نمبر: 55
اگر A جملے میں اکیلا ہو(لفظ بن کر استعمال ہو) تو اسے کیا پڑھیں گے؟
اے
اَ
جواب:
اگر A جملہ میں اکیلا استعمال ہو تو اسے اَ(زبرِ الف) پڑھیں گے-
سوال نمبر:56
ایس S سے شروع ہونے والے word کا تلفظ جس کے فورا بعد کوئی Consonant letter ہو، کیا ہوتا ہے؟
(جیسے: Student,Slow,Study وغیرہ)
اِس
اےس
سْ (ساکن)
جواب:
سْ (ساکن) پڑھیں گے-
سوال نمبر:57
ز،ض،ذ،ظ،ژ کے تلفظ کےلیے انگلش میں کون سا letter(حرف) آتا ہے؟
جواب:
ان کے لیے انگلش میں Z آتا ہے-
سوال نمبر:58
بتائیے کہ Conjunction (کَن جَنکشَن) کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
حرف عطف
حرف وصل
دونوں
دونوں نہیں
جواب:
کن جنکشن (Conjunction) کو اردو میں حرف عطف اور حرف وصل دونوں کہا جاتا ہے-
سوال نمبر:59
بتائیے کہ حرف تعجب/حرف فجائی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
Preposition
Conjunction
Interjection
جواب:
حرف تعجب/حرف فجائی کو انگلش میں Interjection کہتے ہیں-
سوال نمبر:60
بتائیے کہ اس جملہ میں Reading کیا ہے؟
"Salman is reading."
Noun
Helping Verb
Verb
جواب:
اس میں reading فعل یعنی verb ہے-
سوال نمبر:61
بتائیے کہ Honesty ایک noun ہے یا نہیں؟
جی
نہیں
جواب:
جی ہاں Honesty ایک noun ہے-
سوال نمبر: 62
بتائیے کہ "Do" کونسا جملہ (sentence) ہے؟
Interrogative
Exclamatory
Imperative
جواب:
ڈو do ایک Imperative Sentence(حکمیہ جملہ) ہے-
سوال نمبر:63
کیا اسم معرفہ(Proper Noun) کی جمع (plural) آسکتی ہے؟
جی بالکل
ہر گز نہیں
نہیں معلوم
جواب:
اسم معرفہ کی جمع ہر گز نہیں آ سکتی-
سوال نمبر:64
کیا اسم معرفہ(Proper Noun) سے پہلے آرٹِکل: The ،A ،An میں سے کسی کا استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب:
جی نہیں، اسلیے کہ یہ پہلے سے خاص ہوتا ہے-
سوال نمبر:65
کیا اسم نکرہ(Common Noun) کا پہلا حرف Capital (بڑا) ہوتا ہے؟
جواب:
اسم نکرہ(Common Noun) کا پہلا حرف Capital (بڑا) نہیں ہوتا،بلکہ small ہوتا ہے-
سوال نمبر:66
اسم جمع(Collective nouns) کا شمار کس میں ہوتا ہے؟
جواب:
اسم جمع(Collective nouns)کے اسم جمع ہونے کے باوجود ان کا شمار ہمیشہ واحد میں ہی ہوتا ہے-😊
سوال نمبر:67
بتائیے کہ لفظ "Grammar" اسم کی پانچ قسموں میں سے کیا ہے؟
Proper Noun
Common Noun
Collective Noun
Material Moun
Abstract Noun
جواب:
لفظ "Grammar" اسم کی پانچ قسموں میں سے Abstract Noun ہے-
سوال نمبر: 68
بتائیے کہ لفظ Tree ان میں سے کیا ہے؟
Common Gender
Neuter Gender
Faminine Gender
Masculine Gender
جواب:
لفظ Tree ایک Neuter Gender ہے-
سوال نمبر: 69
بتائیے کہ ان میں سے کون سے Noun کا شمار ہمیشہ Neuter Gender میں ہوتا ہے؟
جواب:
وہ Abstract Noun ہے-
سوال نمبر: 70
بتائیے کہ House-wife کا مذکر(masculine gender) کیا ہے؟
Husband?
House Keeper ?
ان میں سے کوئی نہیں
اس کا مذکر نہیں آتا
جواب:
اس کا کوئی مذکر ہی نہیں آتا-
سوال نمبر: 71
بتائیے کہ لفظ Judge کا مؤنث (feminine gender) کیا آتا ہے؟
Judges
Lady judge
دونوں میں سے کوئی نہیں
اس کا مؤنث ہی نہیں آتا
جواب:
اس کا مؤنث ہی نہیں آتا-
سوال نمبر: 72
ان الفاظ میں سے کون سا ایسا لفظ ہے جو انگلش میں مذکر ومؤنث(Masculine & Faminine) دونوں کیلیے استعمال ہوتا ہے؟
Host
Editor
Bee
جواب:
لفظ Bee مذکر ومؤنث دونوں کیلیے استعمال ہوتا ہے-
سوال نمبر: 73
بتائیے کہ لفظ money ان میں سے کیا ہے؟
Countable Noun
Uncountable Noun
جواب:
لفظ money ایک uncountable noun ہے-
سوال نمبر: 74
بتائیے کہ لفظ Hair کیا ہے؟
Countable Noun
Uncountable Noun
جواب:
لفظ hair ایک Countable Noun ہے، اسلیے کہ اسے ہم ایک، دو کرکے گن سکتے ہیں-
سوال نمبر:75
"حالت اضافی" کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
Nominative Case
Objective Case
Possessive Case
جواب:
"حالت اضافی" کو انگلش میں Possessive Case کہتے ہیں-
سوال نمبر: 76
بتائیے کہ Reflective Pronoun کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
ضمیر تاکیدی
ضمیر تنکیری
ضمیر معکوسی
جواب:
اردو میں Reflective Pronoun کو ضمیر معکوسی کہتے ہیں-
سوال نمبر: 77
بتائیے کہ "ضمیر تقسیمی" کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
Demonstrative Pronoun
Distributive Pronoun
Indefinite Pronoun
جواب:
Distributive Pronoun
سوال نمبر: 78
بتائیے کہ کس Pronoun(ضمیر) کا ترجمہ اردو میں "خود کو" یا "اپنے آپ کو" سے کیا جاتا ہے؟
Emphatic Pronoun
Reflective Pronoun
Relative Pronoun
جواب:
Relative Pronoun
سوال نمبر:79
ضمیر معکوس(Reflective Pronoun) ہمیشہ کیا بنتا ہے؟
Subject
Object
جواب:
ضمیر معکوس ہمیشہ object بنتا ہے-
سوال نمبر: 80
ضمیر موصولی (Relative Pronoun) کی علامت ان میں سے کیا ہے؟
ہمیشہ شروع میں آتا ہے
ہمیشہ اخیر میں آتا ہے
ہمیشہ بیچ میں آتا ہے
جواب:
ضمیر موصولی کی علامت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ بیچ میں آتا ہے-
سوال نمبر: 81
بتائیے کہ What کا استعمال ان میں سے کس کےلیے ہوتا ہے؟
انتخاب کیلیے
چیزوں کیلیے
انسانوں کیلیے
جواب:
واٹ What کا استعمال چیزوں کیلیے کیا جاتا ہے-
سوال نمبر:82
ایچ اَدَر each other کا استعمال کب کیا جاتا ہے؟
ایک شخص یا چیز کے بارے میں بات کرنے کیلیے
دو سے زائد لوگوں یا چیزوں کے بارے میں بات کرنے کیلیے
دو لوگوں یا چیزوں کے بارے میں بات کرنے کیلیے
جواب:
ایچ اَدَر each other کا استعمال دو لوگوں یا چیزوں کے بارے میں بات کرنے کیلیے کیا جاتا ہے-
سوال نمبر: 83
بتائیے کہ "صفت مقداری" کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
Adjective of Quality
Adjective of Number
Adjective of Quantity
جواب:
اسے انگلش میں Adjective of Quantity کہتے ہیں-
سوال نمبر:84
کیا صفت مقداری Adjective of quantity میں جو چیزیں ہوتی ہیں انہیں گن نہیں سکتے،وہ ناقابل شمار ہوتی ہیں؟؟
جی
جی نہیں
جواب:
جی نہیں گن سکتے-
سوال نمبر:85
ان میں سے کون Demonstrative Adjective(صفت اشاری) ہے؟
This pen is good.
This is a good pen.
جواب:
پہلا والا یعنی This pen is good. صفت اشاری(Demonstrative Adjective) کی مثال ہے-
سوال نمبر:86
بتائیے کہ ان میں سے کون "ضمیر استفہامی"(Interrogative Pronoun) کی مثال ہے؟
Which pen is yours?
Which is your pen?
جواب:
"ضمیر استفہامی"(Interrogative Pronoun) کی مثال ہے:
Which is your pen?
سوال نمبر: 87
کسی noun سے پہلے آنے والا "no" کیا کہلائےگا؟
Pronoun
Verb
Adjective
جواب:
صفت(Adjective)
سوال نمبر: 88
صفت استعجابی (Exclamatory Adjective)کے اخیر میں ہمیشہ کون سی علامت ہوتی ہے؟
جواب:
صفت استعجابی (Exclamatory Adjective)کے اخیر میں ہمیشہ علامت تعجب(Exclamation mark) آتا ہے( ! )۔
سوال نمبر: 89
صفت(Adjective) کےجن الفاظ کے اخیر میں"ior" ہو، ان میں ان دونوں میں سے کون سا لفظ لگتا ہے؟
Than
To
جواب:
ان میں سے To لگتا ہے-
سوال نمبر: 90
ان میں سے کون سا ایسا Adjective ہے جس کا صرف Comparative Degree ہی آتا ہے؟
Poo
Prior
Clever
جواب:
ان میں سے prior ایسا Adjective ہے جس کا صرف Comparative Degree ہی آتا ہے-
سوال نمبر: 91
ان میں سے کس کے شروع میں The نہیں لگ سکتا؟
Sun
Poor
Fever
جواب:
ان میں سے fever کے شروع میں The نہیں لگ سکتا، اسلیے کہ یہ بیماری کا نام ہے اور بیماری کے نام سے پہلے the نہیں لگتا-
سوال نمبر: 92
کیا United States سے پہلے The کا استعمال کر سکتے ہیں؟
جی
نہیں
جواب:
جی کر سکتے ہیں-
سوال نمبر: 93
بتائیے کہ ان میں سے فعل لازم کی مثال کون سی ہے؟
He went his home.
(وہ اپنے گھر چلا گیا)
He eats food.(وہ کھانا کھاتا ہے)
جواب:
He went his home.
(وہ اپنے گھر چلا گیا)
(آنا، جانا سب لازم ہے)
سوال نمبر: 94
اگر کسی verb کے اخیر میں ing بڑھا رہے ہوں اور اس ورب کے اخیر میں "e" ہو تو کیا کرتے ہیں؟
جواب:
اس صورت میں e کو حذف کر دیتے ہیں-
سوال نمبر: 95
بتائیے کہ اخیر میں ing بڑھاتے وقت ان میں سے کس verb کا آخری حرف(letter) ڈبل لکھا جائےگا؟
Write
Come
Run
جواب:
ان میں سے run کا آخری لیٹر ڈبل لکھا جائےگا-
سوال نمبر: 96
اگر Present Indefinite Tense کا Affirmative Sentence ہو، سبجیکٹ 3rd person singular ہو اور Verb کی first form کے اخیر میں ss ہو تو اخیر میں ان میں سے کیا بڑھائیں گے؟
S
Es
جواب:
ان میں سے es بڑھائیں گے-
سوال نمبر: 97
اس کی انگریزی کیا بنےگی؟
"وہ تین گھنٹے سے کھیلتا آرہا ہے-"
He has been playing since three hours.
He has been playing from three hours.
He has been playing for three hours.
جواب:
He has been playing for three hours.
سوال نمبر: 98
اگر بولنا ہو کہ "پانچ منٹ سے وہ دیکھتا آرہا ہے" تو "پانچ منٹ سے" کی انگلش کیا بنے گی؟
From five minutes
For five minutes
Since five minutes
جواب:
"پانچ منٹ سے" کی انگلش ہوگی:
For five minutes
سوال نمبر: 99
اس اردو جملہ کی انگریزی کیا ہے؟
"تمہیں کس نے بتایا؟"
Who did tell you?
Who did told you?
Who told you?
جواب:
Who told you?
اگر سوال خود subject (کرنے والے) کے بارے میں ہو تو Wh Word کے بعد ہیلپنگ وربز :do/does/did نہیں آتا ہے،اسے Subjective Question کہتے ہیں، جیسے:
Who wants some fruit juice?
What causes cancer?
Who taught you?
What damaged your house?
سوال نمبر: 100
اس کی انگریزی کیا ہوگی؟
"مجھے نہیں پڑھایا جاچکا ہے۔"
I haven't taught.
I haven't been taught.
I have been taught.
جواب:
I haven't been taught.
The end
Best of luck.
0 تبصرے