Spelling Mistakes Kaise Sudhare
اسپیلنگ کی غلطی سدھاریں
![]() |
Spelling Mistakes Kaise Sudhare |
دوستو!
جیساکہ آپ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ انگریزی زبان میں spelling کی کتنی اہمیت ہے، کہ اگر آپ کا مضمون،آپ کا letter یا آپ کا article بہت عمدہ اور اعلی معیار کا ہے،لیکن اُس میں spelling mistakes ہیں تو اِس سے آپ کے مضمون کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے،بسا اوقات تو بس ایک spelling کی غلطی پائے جانے پر آپ کا بہت زیادہ نمبر کاٹ دیا جاتا ہے،آپ کے article کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے، پڑھنے والا یہ سمجھ کر آگے نہیں پڑھتا ہے کہ اس کی spelling کا یہ حال ہے تو انگریزی اور اس کے پیغام ار مواد کا پتا نہیں کیا عالم ہوگا،مزید یہ کہ بہت سی مرتبہ تو لوگ مذاق بھی اڑاتے ہیں،اور آپ کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،یہی وجہ ہے کہspelling mistakes ختم کرنے کیلیے بہت محنت اور practice کروائے جاتے ہیں،بڑے بڑے انگریزی داں اور professors کی تحریروں میں spelling کی فاحش اور بڑی غلطی دیکھنے کو مل جاتی ہے،لہذا اسی کی اصلاح کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔
تو آج کے اس پوسٹ میں ایسے magical tricks اور زبردست rules بتائے جائیں گے جنہیں سن کر اور جان کر صرف یہی نہیں کہ فوری طور پر آپ کی بے شمار غلطیوں کی اصلاح ہوجائیگی،بلکہ آگے آپ بہت سی غلطیوں سے آسانی کے ساتھ بچ سکیں گے اور اپنے spelling mistakes کو improve کر سکیں گے،لہذا اس وڈیو کو last تک سنیں اور ہو سکتا ہے کہ یہ وڈیو تھوڑی لمبی ہو جائے،لیکن ضرور سنیں؛کیونکہ بہت ہی اہم اور ضروری rules بتایا جائیں گے،اور rule نمبر 20 تو بالکل نہ چھوڑھیں،اسلیے کہ وہ سب کا نچوڑ اور سب سے اہم ہے اور یاد رہے یہ تمام rules برٹش لہجے اور طرز کے مطابق ہے،american accent کے مطابق نہیں ہے۔
آئیے rules سیکھیں:
(1) صرف تین الفاظ ایسے ہیں جن کے اخیر میں ege، آتا ہے، باقی ہر جگہ age آتا ہے، جیسے:
College
Privilege
Cortege
ورنہ
Village
Package
Advantage
Shortage
(2)انگلش میں صرف دو ایسے الفاظ ہیں جن کے اخیر میں sial آتا ہے، باقی ہر جگہ یا تو tial ہوگا، یا cail، جیسے:
Controversial
Ambrosial
Differential
Potential
Special
Social
(3)صرف ایک لفظ ایسا ہے جس میں aigh کا استعمال ہوا، ورنہ ہر جگہ eigh یا صرف igh کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
Straight
باقی
Night, right, eight, weight, neighbour
(4)انگریزی زبان میں صرف تین الفاظ ایسے ہیں جن میں دو "u" ایک ساتھ آتے ہیں، باقی ہر جگہ صرف ایک ہی "u" آتا ہے،جیسے:
Vacuum, Residuum, Continuum
'vækjʊəm rɪ'zɪdjʊəm
(5)انگریزی میں " Q" کے بعد ہمیشہ "u" آتا ہے،جیسے:
Quiz, acquire,require,quality,bouquet.
لیکن اگر کسی کا نام ہو تو u لگانا ضروری نہیں، جیسے:
Qatar
Iraq
Qamar
Sadiq
(6)جب کسی word کے اخیر میں full کا اضافہ کیا جائے تو اخیر سے ایک "L" گرا دیا جاتا ہے،جیسے:
Faith + full = Faithful
Use + full = Useful
Harm + full = Harmful
Doubt + full = Doubtful
(7)اگر full کا اضافہ کسی ایسے word کے اخیر میں کیا جائے جس کے اخیر میں پہلے سے ہی ڈبل "LL" ہو تو اس سے بھی ایک "L" کو گرادیتے ہیں،جیسے:
Skill + full = Skilful
Will + full = Wilful
(8)آپ کسی noun کے اخیر میں ‑s, ‑sh, ‑ch, ‑x, ‑z میں سے کوئی ایک ہو،تو اس کا plural یعنی جمع بناتے وقت اخیر میں"ES" بڑھاتے ہیں،جیسے:
Bus ⇒buses
Wish ⇒wishes
Box ⇒boxes
Match ⇒matches
Spritz ⇒ spritzes
(9)وہ تمام الفاظ جن کا استعمال"self" کے ساتھ ہوتا ہے،ان کے بیچ میں hyphen(-)کی علامت لکھی جائےگی،جیسے:
Self-made
Self-confidence
Self-conscious
Self-respect
Self-addressed
Self-confidence
انگلش میں ڈبل ee (اِی، ई) کا sound نکالنے کیلیے یعنی کھینچ کر پڑھنے کیلیے دو letter دو طریقے سے آتے ہیں :ie اور ei، دونوں کے قاعدے الگ الگ ہیں،نیز یہ دونوں word کے شروع یا اخیر میں نہیں آتے ہیں-
(10) اگر"C" کے علاوہ کسی دوسرے لفظ کے بعد ڈبل "ee" کی آواز نکالنی ہو،تو "ie" لکھتے ہیں،جیسے:
Piece,Field,Believe,Chief,Grief,Achieve,Brief,Diesel,Relieve,Retrieve.
(11) اور اگر "C" کے بعد یہ آواز نکالنی ہو تو ہمیشہ "ei" لکھتے ہیں،جیسے:
Ceiling,Receive,Deceit,Receipt,Perceive.
یاد رہے!
کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ c کے بعد ہمیشہei ہی آئےگا،بلکہ جہاں ڈبل ee کی آواز نکالنی ہو وہیں ei آئےگا،ورنہ c کے بعدie بھی آتا ہے،جیسے:
Efficient(ef'fi·cient),Deficiency(dɪ'fɪʃnsɪ),Proficient(prə'fɪʃnt),Scientific(saɪən'tɪfɪk).
(12)انگلش میں تقریبا 8 الفاظ ایسے ہیں جن میں gh کو f پڑھتے ہیں:
Enough
Rough
Cough
Tough
Slough
Trough
Laugh
Draught
(13) پوری انگلش زبان میں صرف چار الفاظ ایسے ہیں جو "dous" پر ختم ہوتے ہیں
Tremendous, Horrendous(hə'rendəs), Stupendous(stuː'pendəs), & Hazardous
(14)اگر کسی Word کے اخیر میں "e" نہ پڑھی جاتی ہو(silent ہو)اور اس کے اخیر میں ایسا suffix بڑھاتے ہیں جس کی شروعات vowel letter سے ہوتی ہو،تو suffix بڑھاتے وقت "e" گرا دیتے ہیں،جیسے:
Dine + ing = dining
Care+ ing =caring
Locate + ion = location
Use + able = usable
Relate+ able =relatable
pure + ity = purity
(15)اگر کسی Word کے اخیر میں "e" نہ پڑھی جاتی ہو(silent ہو)اور اس کے اخیر میں ایسا suffix بڑھاتے ہیں جس کی شروعات consonant letter سے ہوتی ہے، یا "e" پڑھی جاتی ہو silent نہ ہو،تو ان دونوں صورتوں میں suffix بڑھاتے وقت "e" نہیں گراتے ہیں،جیسے:
care + less = careless
Late + ly = lately
One + ness = oneness
Game + ster = gamester
Hate + ful = hateful
Dye + ing = dyeing
See + ing = seeing
Agree + ing = agreeing
Flee+ ing = fleeing
چونکہ قاعدہ عموما کلی نہیں ہوتا، بلکہ اکثری ہوتا ہے،اسلیے مذکورہ دونوں قاعدوں کے کچھ exceptions یعنی مستثنیات بھی ہیں،جسے یاد کرلینا ضروری ہے:
Peaceable('pɪːsəbl),Courageous(kə'reɪdʒəs), Truly, Duly( 'djuːlɪ), Awful, Argument, Wholly, Ninth, Mileage, Dyeing, canoeing.
(16)اگر کسی verb کے last میں ie ہو، تو صرف ing بڑھاتے وقت ie کو y سے بدل دیتے ہیں،جیسے:
Die⇒dying
Tie⇒ tying
Vie ⇒ vying
Lie⇒ lying
(17)اگر کسی verb کے اخیر میں y ہو اور اس سے پہلے کوئیvowel ہو تو ing, ed یا s بڑھاتے وقت last letter میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،جیسے:
Play: plays⇒ playing⇒ played
Buy: buys ⇒ buying ⇒(bought)
Obey: obeys⇒obeying ⇒obeyed
اس کے تین مستثنیات ہیں:
Say_ said
Pay_ paid
Lay _ laid
(18)لیکن اگر verb کے اخیر میں y ہو اور اس سے پہلے کوئی consonant letter ہو،تو صرف ed یا s بڑھاتے وقت y کو ie سے بدل دیں گے،ing بڑھاتے وقت نہیں بدلیں گے،جیسے:
Try: tries⇒ tried
Cry: cries⇒ cried
Study: studies ⇒studied
Ally: allies ⇒allied
(دو سے پانچ لیٹر والے حروف کا قاعدہ)
(19)جب کسی word کے last یعنی اخیر میں صرف ایک consonant ہو اور اس سے پہلے صرف ایک vowel ہو تو اس صورت میں ایسا sufix بڑھاتے وقت جس کی شروعات vowel letter سے ہو اخیر کے letter کو ڈبل کر دیتے ہیں،جیسے:
beg: begging ⇒ begged
flip: flipping⇒ flipped
plan: planning ⇒ planned
stop: stopping⇒ stopped
tap" tapping⇒ tapped
Wrap⇒wrapping⇒ wrapped
rub⇒ rubbing ⇒rubbed
big ⇒ bigger ⇒ biggest
fat ⇒ fatter ⇒ fattest
thin ⇒ thinner ⇒ thinnest
(20) یہ H,J,K,Q,V,W,X,Y یہ وہ letters ہیں ،جنہیں ڈبل نہیں کیا جاتا ہے،خواہ بیچ میں آئے یا اخیر میں-
(21) لیکن اگر last میں دو consonants letters ہوں، یا کوئی vowel ہو،یا consonant تو ایک ہی ہو،مگر اس سے پہلے لگاتار دو vowel ہو، تو suffix بڑھاتے وقت last letter ڈبل نہیں کرتے ہیں،جیسے:
bleed⇒ bleeding⇒ (bled)
eat ⇒eating⇒ (ate, eaten)
rain⇒ raining ⇒rained
ruin⇒ ruining⇒ ruined
seat⇒ seating⇒ seated
fool⇒ fooling⇒ fooled
start ⇒starting⇒ started
burn⇒ burn⇒ burned
Go⇒ going ⇒ (went,gone)
Do⇒ doing ⇒ (did,done)
Shoo⇒ shooing⇒ shooed
See⇒ seeing ⇒ (saw,seen)
cheap ⇒ cheaper ⇒ cheapest,(Degree)
old ⇒ older ⇒ oldest (Degree)
کہاں OUS اور کہاں صرف US لگائیں؟
(22)قاعدہ یہ ہے کہ noun کے اخیر میں صرفUS آتا ہے اور Adective یعنی صفت کے اخیر میں OUS آتا ہے:
Nouns: Genius, focus, virus,circus,bonus,status.
Adjectives: Generous,religious,gracious,glorious humorous.
(23)لیکن جب Ous کا اضافہ کسی ایسے word میں کیا جائے جس کے اخیر میں "ce" یا "y" ہو ،تو "e" یا "y" کو "i" سے بدل دیتے ہیں،جیسے:
Space + ous= spacious
Vice + ous= vicious
Grace + ous= gracious
Malice + ous = malicious
Glory + ous = glorious
Fury + ous = furious
Vary + ous = various
Envy + ous = envious
(24)
آخری اور سب سے اہم rule یہ ہے کہ چونکہ spelling mistakes ایسی چیز ہے جسے بنا practice کے improve نہیں کیا جاسکتا،بلکہ کوئی بھی فن practice کے بغیر مشکل ہے،لہذا ان تمام قواعد کو ذہن نشیں کرنے کے بعد آپ ایک english newspaper اٹھائیں اور کہیں سے بھی لکھنا شروع کردیں اور روزانہ صرف 20 منٹ پابندی کے ساتھ 5 سے 6 مہینے تک لکھیں، اسی طرح اگر آپ کوئی نیا ورڈ یاد کرتے ہیں تو اسے ویسے ہی یاد کریں جیسا لکھا ہو،جیسے education ہے تو اسے edu cation یاد کریں ،ایسے ہی separate ہے تو اسے separate یاد کریں،جیسا لکھا ہو ویسا ہی رٹیں،لیکن صحیح pronunciation بھی یاد رکھیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان سب کے کرنے کے بعد جو سدھار آپ میں آئےگا ،اس پر آپ کو خود بھی یقین نہیں ہوگا-
1 تبصرے
ماشاء اللہ بہت خوب. شہاب الدین بھائی
جواب دیںحذف کریںزبردست پوسٹ لکھی ہے آپ نے.
اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے. آمین