All Words Of Preposition With Examples
حرف جار کے سبھی الفاظ مع مثال
سب سے پہلے سبق کی یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
دوستو!
انگلش زبان میں preposition کا استعمال بہت ہوتا ہے، اس لیے اس کے الفاظ کا استعمال بھی جاننا ضروری ہے۔
سبھی prepostion کا احاط کرنا اور تفصیل بتانا تو تھوڑا مشکل ہے،اس لیے آج کے سبق میں ہم آپ کو Preposition کے اکثر استعمال ہونے والے الفاظ کے استعمالات تفصیل اور مثالوں کے ساتھ بتاؤں گا۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
From (سے)
اس کا استعمال تین معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)کسی جگہ سے، جیسے:
.I am coming from Delhi
میں دہلی سے آرہا ہوں۔
.He came from park
وہ پارک سے آیا۔
(2)کسی وقت سے،جیسے:
I work from 10 to 5.
مین دس بجے سے پانچ بجے تک کام کرتا ہوں۔
.I will work from tomorrow
میں کل سے کام کروں گا۔
(3)کسی ذریعہ سے، جیسے:
.I heard it from Tasleem
میں نے یہ تسلیم سے سنا۔
.I wrote it from the book
یہ میں نے کتاب سے لکھا۔
Off (سے)
کسی سطح سے الگ ہونے کے معنی میں، مثلا میں قلم ٹیبل سے اٹھاؤ یا بندر درخت سے کود جائے ان صورتوں یہ سب ایک سطح سے الگ ہو رہے ہیں، جیسے:
.I picked the mobile off the bed
میں نے بستر سے موبائل اٹھایا۔
.Move the cup off the table
ٹیبل سے کپ ہٹا دو۔
.Leaves are falling off the tree
درخت سے پتے گر رہے ہیں۔
Since (سے)
متعین وقت کیلیے، مثلا:
(1)Since 5 am/ 3 pm/ 2 o'clock...
(2) Since 1996/2007/2010...
(3) Since Sunday, Monday, Tuesday...
(4)Since morning,evening, afternoon, night...
(5)Since yesterday/ the day before yesterday/last night...
(6)Since childhood/birth.
(7)Since my dad was born
جیسے:
.Zaid has been working since 10 o'clock
زید دس بجے سے کام کر رہا ہے۔
.I have been here since 1996
میں یہاں 1996سے ہوں۔
.Since childhood I wanted to become an Alim
میں بچپن سے ایک عالم بننا چاہتا تھا۔
For (سے، کیلیے، کے بدلے)
اس کا استعمال عموما تین چیزوں کیلیے ہوتا ہے:
(1)"سے" کے معنی میں غیر متعین وقت کیلیے، جیسے:
(1)For 3 seconds/3 minutes/3 hours/ 3 days/ 3 week/ 3 months/ 3 years...
(2) For long time( کافی دیر سے)
(3)For a while(کچھ دیر سے)
(4) For many days/ weeks/ months/ years...
جیسے:
.Hamid has been walking for 2 hours
حامد دو گھنٹے سے ٹہل رہا ہے۔
.She has been here for 10 minutes
وہ یہاں دس منٹ سے ہے۔
.I have been studying for many years
میں کئی سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔
.Father is at home for a while
والد صاحب کچھ دیر سے گھر پر ہیں۔
(2)مقصد ظاہر کرنے کیلیے "کےلیے" کے معنی میں، جیسے:
.I am going to Saharnpur for studying
میں سہارپور پڑھنے کیلیے جارہاہوں۔
.He came here for money
وہ یہاں پیسے کیلیے آیا تھا۔
.Ahmad did it for you
احمد نے یہ تمہارے لیے کیا۔
(3)"کے بدلے میں" یا صرف "میں" کے معنی میں، جیسے:
.I gave my mobile for 2000
میں نے اپنا موبائل دو ہزار کے عوض میں دے دیا۔
.He bought a pen for Rs 5
اس نے قلم پانچ روپے میں خریدا۔
.My father gave me money for work
میرے والد نے کام کے بدلے مجھے پیسے دیے۔
By(ذریعہ، سے، تک، بغل میں)
اس کا استعمال چار معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1)ذریعہ کیلیے جب Passive Voice میں استعمال ہو، جیسے:
.I was scold by my father
میرے والد کے ذریعہ مجھے ڈانٹ پڑی۔(میرے والد نےمجھے ڈانٹا )
.He was killed by someone
کسی کے ذریعہ اس کا قتل ہو گیا۔
(2) سے کے معنی میں جب کسی گاڑی(بس، کار، پلین) سے سفر ہو، جیسے:
.I was going to market by bike
میں بائک سے بازار جارہا تھا۔
.He is coming by noon flight
وہ دوپہر کی فلائٹ سے آرہا ہے۔
.I travelled by bus
میں نے بس سے سفر کیا۔
(3) تک کے معنی میں مستقبل کے ساتھ، جیسے:
I will leave by 5 o'clock.
میں پانچ بجے تک روانہ ہو جاؤں گا۔
I will finish it by morning.
میں اسے صبح تک مکمل کرلوں گا۔
Please reply to our invitation by 23 November.
براہ مہربانی ہماری دعوت کا جواب 23 نومبر تک دے دیں۔
(4) بغل میں کے معنی کیلیے، جیسے:
I was standing by him.
میں اس کے بغل میں کھڑا تھا۔
Who is sitting by you?
تمہارے بغل میں کون بیٹھا ہے؟
He lives by my house.
وہ میرے گھر کے بغل میں(پاس) رہتا ہے۔
With(سے، کے ساتھ)
اس کا استعمال دو معانی کیلیے ہوتا ہے:
(1) "سے" اور "کے ذریعہ" کے معنی میں یعنی کسی چیز کی مدد سے کچھ کرنا، جیسے:
I cut the cake with knife.
میں نے چاقو سے کیک کاٹا۔
Ahmad is writing with blue pen.
احمد نیلے قلم سے لکھ رہا ہے۔
He killed the bird with a stone.
اس نے ایک پتھر سے پرندے کا شکار کیا۔
(2) "کے ساتھ" کے معنی میں، جیسے:
I am always with you.
میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔
You live with honesty.
تم ایمانداری کے ساتھ جیتے ہو۔
In(میں)
اس کا استعمال عموما تین چیزوں کے ساتھ ہوتا ہے:
(1) وقت کے ساتھ، مثلا:
In 2 days
In 2 years
In 2007
In 2021
In January
In February
In Summer
In Winter
In the morning
In the evening
In the afternoon
جیسے:
I was born in September.
میں جنوری میں پیدا ہوا تھا۔
He will come home in 2021.
وہ 2021 میں گھر آئےگا۔
Sajid will leave in half an hour.
ساجد آدھا گھنٹہ میں نکلےگا۔
(2) بڑی جگہوں کے ساتھ، مثلا:
In India
In Dehradun
In hotel
In park
In bank
جیسے:
I live in Mumbai.
میں ممبئی میں رہتاہوں۔
Khalid works in a bank.
خالد ایک بینک میں کام کرتا ہے۔
He will study in America.
وہ امریکا میں پڑھےگا۔
(3) چیزوں کے ساتھ(کسی چیز کے اندر کے معنی میں)، جیسے:
I saw the photo in computer.
میں نے کمپیوٹر میں تصویر دیکھی۔
We read it in the book.
میں نے یہ کتاب میں پڑھا۔
That video is in your mobile.
یہ ویڈیو آپ کے موبائل میں ہے۔
At (میں، پر)
اس کا استعمال کئی مقامات میں ہوتا ہے:
(1) متعین وقت کے ساتھ، جیسے:
I was born at 3 o'clock.
میں تین بجے پیدا ہوا تھا۔
He goes to office at 10 o'clock.
وہ دس بجے آفس جاتا ہے۔
(2)چھوٹی جگہوں کے ساتھ، جیسے:
He was standing at bus stop.
وہ بس اسٹوپ پر کھڑا تھا۔
I was waitig for you at plateform.
میں پلیٹ فارم پر تمہارا منتظر تھا۔
Nasir works as a teacher in a school.
ناصر ایک اسکول میں پڑھاتا ہے۔
یاد رہے!
جب ایک ساتھ چھوٹی اور بڑی دونوں جگہوں کا تذکرہ ہو، تو پہلے چھوٹی جگہ لکھر اس پر at لگاتے ہیں، پھر بڑی لکھ کر اس پر in لگاتے ہیں، جیسے:
میں رانچی، جھارکھنڈ میں رہتا ہوں۔
I live at Ranchi in Jharkhand.
میں جھارکھنڈ، انڈیا میں رہتا ہوں۔
I live at Jharkhand in India.
(3)رات اور دوپہر کے ساتھ،جیسے:
I was at home at noon.
میں دوپہر میں گھر پر تھا۔
We study at night.
ہم رات کو پڑھتے ہیں۔
(4)قیمت بتانے کیلیے، جیسے:
I am buying onion at Rs 60 per kg.
میں ساٹھ روپے کیلو پیاز خرید رہا ہوں۔
This fruit is at Rs. 80 per kg.
یہ پھل 80 روپے کیلو ہے۔
(5)کسی تہوار، یا خاص تقریب کے ساتھ، جسے:
We had come at birthday.
ہم یوم پیدائش کے موقع پر آئے تھے۔
He will come home at Eid.
وہ عید میں گھر آئےگا۔
On (پر، کے اوپر)
اس کا استعمال عموما دو مقامات میں ہوتا ہے:
(1) جب کوئی چیز کسی کے اوپر رکھی ہو، جیسے:
The book is on the table.
کتاب ٹیبل پر رکھی ہے۔
The pen is on my hand.
قلم میرے ہاتھ میں/پر ہے۔(جب ہاتھ کھلا ہو)
The pillow is on the bed.
تکیہ بستر کے اوپر ہے۔
(2) دن اور تاریخ کے ساتھ، جیسے:
I wen to Delhi on Sunday.
میں اتوار کو دہلی گیا تھا۔
He had come here on 15th December.
وہ 15 دسمبر کو یہاں آیا تھا۔
I was born on 15 September 1996 in Ranchi.
میں 15 ستمبر 1996 کو رانچی میں پیدا ہوا۔
Upon/ unto(پر ، کے اوپر)
(1)جب کوئی جیز حرکت کرتے ہوئے(ہلتے ہوئے) کسی دوسری چیز کے اوپر آجائے، جیسے:
He sat upon the floor.
وہ فرش پر بیٹھا۔
I will jump onto the elephant.
میں کود کر ہاتھی پر بیٹھوں گا۔
Water was dripping onto the floor.
پانی چھلک کر فرش پر گر رہا تھا۔
(2)رحمت، سلامتی، ذمہ داری، بوجھ وغیرہ کا کسی کے اوپر ہونے کے معنی میں،(یعنی نہ دکھنے والی چیز کا کسی کے اوپر ہونے کیلیے) جیسے:
Peace be upon him.
اس پر سلامتی ہو۔
Have mercy upon us.
ہم پر رحمت نازل ہو۔
It depends upon you.
یہ آپ پر منحصر ہے۔
The prosperity of a country is upon its citizens.
کسی ملک کے ترقی کی ذمہ داری اس کے باشندے پر ہوتی ہے۔
To(کسی جگہ کو)
کسی جگہ یا کسی کے پاس جانے کیلیے، جیسے:
I am going to school.
میں اسکول جارہا ہوں۔
Khalid is coming to my home.
خالد میرے گھر آرہا ہے۔
He is going to hospital.
وہ ہسپتال جارہا ہے۔
Towards (کی طرف)
کسی کی طرف یا جانب جانے کیلیے(ضروری نہیں ہے کہ اندر بھی جائے)،جیسے:
I am going towards school.
میں اس اسکول کی جانب جارہا ہوں۔
Khalid is coming towards my home.
خالد میرے گھر کی طرف آرہا ہے۔
He is going towards hospital.
وہ ہسپتال کی جانب جارہا ہے۔
Under(نیچے)
کسی کے نیچے مکمل طور پر چھوئے بغیر، جیسے:
Rashid is hidden under the bed.
راشد بستر کے نیچے چھپا ہے۔
Ahmad is sitting under the tree.
احمد درخت کے نیچے بیٹھا ہے۔
Beneath/underneath (نیچے)
کسی کے نیچے پوی طرح چھوتے ہوئے، جیسے:
My mobile is beneath the pillow.
میرا موبائل تکیہ کے نیچے ہے۔
The Letter is underneath the book.
خط کتاب کے نیحے ہے۔
Except/ besides (کے علاوہ)
جب "کے علاوہ" کا مفہوم ہو "کسی کو چھوڑ کر" تو Except کا استعمال ہوگا اور جب مفہوم ہو "کسی کے ساتھ ساتھ" تو Besides کا استعمال ہوگا۔اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں:
اگر میں کہوں کہ اِس استاذ کے علاوہ دوسرے سب اساتذ مجھے پسند کرتے ہیں۔اس کا مطلب ہوا کہ یہ استاذ تو مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن دوسرے سب پسند کرتے ہیں، تو یہاں پر except لگےگا۔
لیکن اگر میں کہوں کہ اس استاذ کے علاوہ دوسرے سب اساتذہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ یہ بھی پسند کرتے ہیں اور دوسرے سب بھی پسند کرتے ہیں ۔ ایسی جگہ besides لگےگا۔
اب جملوں سے سمجھیں:
Except Xiaomi, I have mobiles of many companies.
شاؤمی کے علاوہ میرے پاس کئی کمپنیوں کے موبائل ہیں۔(شاؤمی کا نہیں ہے)
Besides Xiaomi, I have mobiles of many companies.
شاؤمی کے علاوہ میرے پاس کئی کمپنیوں کے موبائل ہیں۔(شاؤمی کا بھی ہے اور دیگر بھی)
This shop opens everyday, except sunday.
یہ دکان اتوار کے علاوہ ہر دن کھلتی ہے۔(اتوار کو نہیں کھلتی)
Besides this pen, I have three more pens.
اس کے علاوہ میرے پاس تین اور قلم ہیں۔
Who do I have besides you?
تمہارے علاوہ میرے پاس ہے کون؟
Between/among/amongst(بیچ میں)
جب کوئی چیز دو کے بیچ میں ہو تو Between کا استعمال ہوگا، جیسے:
He is between Khalid and Umar
وہ خالد اور عمر کے بیچ میں ہے۔
I kept the pen between two books.
میں نے دو کتابوں کے بیچ قلم رکھا۔
جب دو سے زائد کے بیچ میں ہو تو عموما Among کا اور کبھی کبھی Amongst کا استعمال ہوگا، جیسے:
Siddiq is among 3 people.
صدیق تین لوگوں کے بیچ ہے۔
Bees are flying among the flowers.
مکھیاں پھولوں کے بیچ اڑ رہی ہیں۔
He was amongst his friends.
وہ اپنے دوستوں کے بیچ تھا۔
Over(کے اوپر،اوپر سے)
جب کوئی چیز کسی کے اوپر ہو اس کو چھوئے او ٹچ کیے بغیر، جیسے:
Tasleem jumped over the rope.
تسلیم رسی کے اوپر سے کودا۔
There is a roof over our heads.
ہمارے سر کے اوپر ایک چھت ہے۔
His lecture passed over my head.
اس کی تقریر میرے سر کے اوپر سے گزر گئی۔
Above(اوپر)
جب کوئی چیز لسٹ اور فہرست میں اوپر ہو، جیسے:
My name is above his name.
میرا اس کے نام سے اوپر ہے۔
Fill out the form above.
اوپر دیے گئے فارم کو پُر کرو۔
جب کوئی چیز غیر مرئی(نہ دکھنے والی چیز) سے اوپر ہو، جیسے:
Love is above money.
محبت پیسے سے اوپر ہے(بڑھ کر ہے)۔
جب کوئی چیز کسی لیول یا سطح سے اوپر ہو، جیسے:
My country is above all.
میرا ملک سب سے اوپر ہے۔
His level is above yours.
اس کا درجہ تم سے بڑھ کر ہے۔
Below(نیچے)
جب کوئی چیز لسٹ اور فہرست میں نیچے ہو، جیسے:
My name is below his name.
میرا نام اس کے نام کے نیچے ہے۔
Fill out the form below.
نیچے دیے گئے فارم کو پُر کرو۔
جب کوئی چیز غیر مرئی(نہ دکھنے والی چیز) سے نیچے ہو، جیسے:
Money is below love.
پیسہ محبت سے نیچے ہے(کم درجے کا ہے)۔
جب کوئی چیز کسی لیول یا سطح سے نیچےہو، جیسے:
I scored below 80% in 10th.
دسویں میں میرے 80 سے کم مارکس آئے۔
His level is below yours.
اس کا درجہ تم سے کم ہے۔
Up(اوپر)-Down (نیچے)
کسی چیز کے اوپر نیچے یا قیمت، تعداد یا مقدار وغیرہ کے کم زیادہ ہونے کے معنی میں، جیسے:
Baloon is going up.
غبارہ اوپر جارہا ہے۔
Prices are rising up.
قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
Water level is rising down.
پانی کا لیول کم ہو رہا ہے۔
You should run down a hill.
تمہیں کسی پہاڑی کے نیچے دوڑنا چاہیے۔
Upwards(اوپر کی طرف)
Baloon went upwards.
غبارہ اوپر کی طرف چلا گیا۔
Throw the stone upwards.
پتھر اوپر اچھالو۔
Downwards (نیچے کی طرف)
He looked downwards.
اس نے نیچے کی طرف دیکھا۔
I am going downwards.
مین نیچے کی طرف جارہا ہوں۔
Of (کا، کے، کی، را، رے، ری)
He is the brother of mine.
وہ میرا بھائی ہے۔
This chair is of that shop.
یہ کرسی اس دکان کی ہے۔
Cover of your mobile is beautiful.
تمہارے موبائل کا کور خوبصورت ہے۔
About(کے بارے میں)
Don't talk about him.
اس کے بارے میں بات مت کرو۔
I am thinking about you.
میں تمہارے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
Ago(پہلے)
I was here 3 years ago.
میں تین سال پہلے یہیں تھا۔
He won the awards 20 years ago.
اس نے بیس سال پہلے انعام جیتا تھا۔
Within (مدت کے اندر)
I will come within 5 minutes.
میں پانچ منٹ میں آ جاؤں گا۔
He will finish this within 2 days.
وہ اسے دو دنوں کے اندر ختم کردےگا۔
Without (کے بغیر)
I am nothing without you.
تمہارے بغیر میں کچھ بھی نہیں۔
He will not go without you.
وہ آپ کے بغیر نہیں جائےگا۔
After (کے بعد/پیچھے)
I will come after you leave.
آپ کے جانے کے بعد میں آؤں گا۔
The train will reach after time.
ٹرین وقت کے بعد پہنچےگی۔
The police is after the thief.
پولیس چور کے پیچھے ہیں۔
He was after that girl.
وہ اس لڑکی کے پیچھے پڑھا تھا۔
Before (کے پہلے/سامنے)
The train will reach before the time.
ٹرین وقت سے پہلے پہنچ جائےگی۔
He left before his dad.
وہ اپنے والد سے پہلے نکلا۔
He was standing before me.
وہ میرے سامنے کھڑا تھا۔
You can't stand before me.
تم میرے سامنے نہیں ٹک سکتے۔
Inside (کے اندر)
جب کوئی چیر کسی بند چیز کے اندر ہو، جیسے:
He looked inside the house.
اس نے گھر کے اندر دیکھا۔
I put my pen inside my bag.
میں نے اپنا قلم اپنے بیگ کے اندر رکھا۔
What is inside the computer?
کمپیوٹر کے اندر کیا ہے؟
Outside( کے باہر)
جب کوئی چیز کسی بند چیز کے باہر ہو، جیسے:
He was standing outside.
وہ باہر کھڑا تھا۔
I was outside the house.
میں گھر کے باہر تھا۔
Wait for me outside the shop.
دکان کے باہر میرا انتظار کریں۔
Next to/adjacent to/ beside/by(بغل میں)
بغل میں کا معنی ادا کرنے کیلیے چاروں میں سے کسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں:
He is sitting next to Khalid.
وہ خالد کے بغل میں بیٹھا ہے۔
My hometown is adjacent to the ocean.
میرا شہر سمندر کے بغل میں ہے۔
There is a river beside the house.
گھر کے بغل میں ایک ندی ہے۔
Ahmad is standing by muhammad.
احمد محمد کے بغل میں کھڑا ہے۔
Ahead of(آگے)
جب کوئی چیز کسی کے سامنے یا آگے ہو، لیکن چہرا یا رخ دوسری جانب ہو، جیسے:
Nasir is sitting ahead of Ali.
ناصر علی کے آگے بیٹھا ہے۔
Walk ahead of me.
میرے آگے چلو۔
Behind (پیچھے)
The sun disappeared behind the clouds.
سورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا۔
Ateeq is standing behind Rashid.
عتیق راشد کے پیچھے کھڑا ہے۔
In fron of/before(کے سامنے)
جب کوئی شخص یا چیز آمنے سامنے ہو یعنی دونوں کا چہرا یا رخ ایک دوسرے کی طرف ہو تو دونوں میں سے کسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جیسے:
Tasleem is standing in front of/before Hasan.
تسلیم حسن کے سامنے کھڑا ہے۔
I don't want to cry in front of him.
میں اس کے سامنے رونا نہیں چاہتا۔
A new building is being built in front of my house.
میرے گھر کے سامنے ایک نئی عمارت بن رہی ہے۔
Right to/to the right of(دائیں جانب)
He is sitting right to/to the right of Siddiq.
وہ صدیق کے دائیں جانب بیٹھا ہے۔
The computer is placed to the right of the table .
کمپیوٹر ٹیبل کے دائیں جانب رکھا ہوا ہے۔
Left to/to the left of(بائیں جانب)
He is sitting left to/to the left of Siddiq.
وہ صدیق کے بائیں جانب بیٹھا ہے۔
The computer is placed to the left of the table.
کمپیوٹر ٹیبل کے بائیں جانب رکھا ہوا ہے۔
Immediate right to/left to(ٹھیک دائیں/بائیں جانب)
جب دائیں یا بائیں جانب کئی لوگ یا چیز ہو ہوں، اور بات اس کی ہو جو بالکل دائیں یا بائیں جانب لگ کر ہے، جیسے:
He is sitting immediate right to Siddiq.
وہ صدیق کے ٹھیک دائیں جانب بیٹھا ہے۔
The computer is placed immediate left to the table .
کمپیوٹر ٹیبل کے بالکل بائیں جانب رکھا ہوا ہے۔
Along(ساتھ ، ساتھ میں)
کسی انسان یا چیزوں کے ساتھ ،جیسے:
Will you come along?
کیا تم ساتھ چلوگے؟
You will get this pen along the mobile.
موبائل کے ساتھ تمہیں یہ قلم بھی ملےگا۔
Alongside(کنارے، ساتھ میں)
A truck is parked alongside the road.
ایک ٹرک روڈ کے کنارے پارک کیا گیا ۔
There is a road alongside the river.
ندی کے کنارے ایک روڈ ہے۔
Beyond(کے پار،کے آگے، کے پرے)
جب کوئی چیز نظر نہ آرہی ہو، جیسے:
There is a village beyond this mountain.
اس پہاڑ کے پار ایک گاؤں ہے۔
What is beyond that river?
اس ندی کے آگے کیا ہے؟
There was a forest beyond it.
اس کے پار ایک جنگل تھا۔
جب ایسی چیز کی بات ہو جسے صرف محسوس کر سکتے ہیں، چھو یا دیکھ نہیں سکتے یعنی Abstract noun، جیسے:
There are things beyond our imagination.
ہماری سوچ کے پرے بھی چیزیں ہیں۔
It is a task beyond my power.
یہ کام میری طاقت سے پرے ہے۔
His lectures are beyond my comprehension
اس کی تقاریر میری سمجھ سے باہر ہے۔
Across(کے پار)
کسی چیز یا جگہ کے پار، جیسے:
My house is across the road.
میرا گھر روڈ کے پار ہے۔
I can swim across the river.
میں تیر کر ندی پا کر سکتا ہوں۔
During (کے دوران)
I was in Mumbai during vacation.
چھٹی کے دوران میں ممبئی میں تھا۔
We will meet him during the break
ہم وقفے کے دوران اس سے ملیں گے۔
I worked during studis.
میں نے پڑھائی کے دوران نوکری کی۔
Opposite /opposite to/of(کے سامنے، الٹا، برعکس)
سامنے کے معنی میں، جیسے:
My house is opposite that shop.
میرا گھر اس دکان کے سامنے ہے۔
He was standing opposite you.
وہ تمہارے سامنے کھڑا تھا۔
الٹا یا برعکس کے معنی میں،جیسے:
His thinking is opposite mine.
اس کی سوچ میری سوچ سے الگ ہے۔
He does opposite of what you say.
تم جو کہتے ہو وہ اس کا الٹا کرتا ہے۔
Against (کے خلاف)
He is provoking him against me.
وہ اسے میرے خلاف بھڑکا رہا ہے۔
Are you against me?
کیا تم میرے خلاف ہو۔
He can never be against me.
وہ کبھی میرے خلاف نہیں ہو سکتا۔
Out of(سے، سے باہر، میں سے)
سے یا سے باہر کے معنی میں، جیسے:
I am getting out of my home.
میں اپنے گھر سے باہر جارہا ہوں۔
He has gone out of India.
وہ ہندوستان سے باہر گیا ہے۔
کسی تعداد میں سے کے معنی میں، جیسے:
Siddiq scored 90 out of 100.
صدیق نے 100 میں سے 90 مارکس حاصل کیے۔
Out of 20, There is only three students in the class.
کلاس میں 20 میں سے صرف تین ہی طلبہ ہیں۔
3 out of 10 boys had mobiles.
10 میں سے 3 لڑکوں کے پاس موبائل تھا
Through (سے، کے ذریعہ)
جب کسی چیز کے آر پار دیکھنے کی بات ہو، جیسے:
I can see you through the window.
میں کھڑکی سے تمہیں دیکھ سکتا ہوں۔
Majid is peeping through the window.
ماجد کھڑکی سے جھانک رہا ہے۔
He saw me through this hole.
اس نے مجھے اس سوراخ سے دیکھا۔
جب کہیں سے گزرنے کی بات ہو، جیسے:
I was passing through a street.
میں ایک گلی سے گزر رہا تھا۔
Water passed through this pipe.
پانی اس پائپ سے گزرا۔
We went through an underpass.
ہم ایک سرنگ سے گزرے۔
Throughout (سارا، پورا)
I worked throughout the night.
میں نے پوری رات کام کیا۔
I will love my parents throughout the life.
میں اپنے والدین سے زندگی بھر محبت کروں گا۔
Around (چاروں جانب،ارد گرد)
There are a lots of people around him.
اس کے ارد گرد بہت سے لوگ ہیں۔
The earth revolves around the sun.
زمین سورج کے ارد گرد گھومتی ہے۔
You stick around. I amy need you.
تم آس پاس ہی رہنا، ہو سکے مجھے تمہاری ضرورت پڑے۔
Upto(تک، منحصر ہونا، لائق)
تک کے معنی میں جب فاصلہ ، جگہ، یا وقت کی بات ہو، جیسے:
I ran up to 5 kms.
میں پانچ کیلو میٹر تک دوڑا۔
He went up to Dehradun.
وہ دہرادون تک گیا۔
I was there up to 2010.
میں یہاں 2010 تک تھا۔
منحصر ہونے یا اختیار ہونے کے معنی میں، جیسے:
It is up to you whether you go or not.
یہ آپ پر ہے کہ آپ جائیں یا نہ جائیں۔
Now, It's up to you to decide.
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
لائق یا مطابق ہونے کے معنی میں، جیسے:
He is not up to this job.
وہ اس ملازمت کے لائق نہیں ہے۔
His performance is not up to your expectations.
اس کی کارکردگی آپ کی امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔
Till/until (تک)
Zaid was there until/till 2017.
زید یہاں 2017 تک تھا۔
He was at home till 5pm.
وہ پانچ بجے تک گھر میں تھا۔
I am here till Friday.
میں یہاں جمعہ تک ہوں۔
Via (سے، کے راستے)
The train will go to Delhi via Deoband.
ٹرین دیوبند ہو کر دہلی جائےگی۔
He travelled via Ranchi.
اس نے رانچی ہو کر سفر گیا۔
I sent the picture via blutooth.
میں نے بلوتوتھ کے ذریعہ فوٹو سینڈ کیا۔
0 تبصرے