English Me Bat Karne Ka Tarika
![]() |
English-Me-Bat-Karne-Ka-Tarika, How-To-Speak-English-Fluently |
دوستو!
کیا آپ کو کسی سے انگریزی میں گفتگو شروع کرنے میں پریشانی ہوتی ہے؟
کیا آپ انگریزی میں گفتگو شروع کرنے کے بعد اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ بات آگے کیسے بڑھائی جائے؟
کہا جاتا ہے کہ First impression is the last impression. پہلا تأثر ہی آخری تأثر ہوتا ہے اور ہمیشہ رہتا ہے، یعنی پہلی بار کسی کو متأثر کرلیے تو ہمیشہ کیلیے کافی ہوتا ہے.
تو کیا آپ ایسا کرنے میں ناکام ہیں؟
اگر ایسا ہے تو آئیے آج کی اس وڈیو میں ہم آپ کو سکھائیں گے کہ انگریزی میں گفتگو کیسے شروع کی جاتی ہے اور سلسلہ آگے کیسے بڑھایا جاتا ہے.
دوستو! ویڈیو کو end یعنی اخیر تک دیکھیں ورنہ آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،تھوڑا سا دیکھ کر کچھ بھی نہیں آسکتا، اسلیے پورا دیکھیں اور سیکھیں کہ انگلش میں گفتگو کیسے کرتے ہیں۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں-
دوستو!
اسلامی طریقہ تو یہ ہے کہ جب کسی سے ملاقات ہو تو سب سے پہلے سلام کیا جائے اور ہمیں بھی اسی کو follow کرنا ہے؛لیکن اس دنیا ہماری ملاقات مختلف قسم کے لوگوں اور قوم سے ہوتی ہے؛لہذا ہمارے لیے ان کا طریقہ بھی جاننا ضروری ہے؛تاکہ ہمیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
تو دوستو!
عام طور پر گفتگو اس طرح شروع ہو کر آگے بڑھتی ہے:
Hello! Good morning.
Hello! Good afternoon.
Hello! Good evening.
بدلتے وقت کے ساتھ wish اون greeting بھی بدلتے ہیں،جیسے:
12 am to 11:59 pm ----- Good morning.
12 pm to 4:00 -------------Good afternoon.
4:00 pm to 11:59 pm ----Good evening.
(رات میں ملتے وقت Good night نہیں کہیں گے؛بلکہ Good evening ہی کہیں گے)
رخصتی کے وقت:
دن میں رخصت یا جدا ہوتے وقت:
Good day.
Have a good day.
Have a nice day.
Have a great day.
آپ کا دن خوشگوار ہو۔
رات میں رخصت یا جدا ہوتے وقت:
Good night
وش کے بعد بات آگے بڑھانے کیلیے:
جب کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں تو ان سے خیریت معلوم کرتے ہیں،اس کیلیے کئی طرح کہہ سکتے ہیں:
How are you?(آپ کیسے ہیں؟)
Hey, how's it going?(کیا چل رہا ہے/خیریت کیسی ہے؟)
How is life?(کیا حال چال ہے؟)
How is the job?(آپ کا کام کاج کیسا چل رہا ہے؟)
How is your study?(پڑھائی کیسی چل رہی ہے؟)
اس کے جواب میں اگر ٹھیک ہیں تو کہہ سکتے ہیں:
I am fine.(میں ٹھیک ہوں)
Pretty well.(بالکل ٹھیک)
Fit as a fiddle.(ایک دم ٹھیک)
اگر ٹھیک نہیں ہیں تو کہہ سکتے ہیں:
I am depressed.(میں افسردہ ہوں)
I am feeling low.(مجھے کمزوری لگ رہی ہے)
I am a bit disturbed.(میں تھوڑا پریشان ہوں)
I am not feeling good.(میں ٹھیک نہیں ہوں)
اس کے بعد اپنا حال بتاتے ہی سامنے والے سے بھی پوچھنا خوش خلقی ہے،تو یا تو آپ پوچھنے والے کے سوال کو ہی رپیٹ کرسکتے ہیں:
And how are you?
(اور آپ کیسے ہیں)
یا آپ اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں:
I am fine, thanks,and you?
(میں ٹھیک ہوں، شکریہ، اور آپ؟)
Pretty good,and your self?
(بہت اچھا ہوں، اور آپ؟)
Well,and what's about you?
(اچھا ہوں اور آپ کیسے ہیں؟)
Good,thank you,and how about you?
(اچھا ہوں، شکریہ،اور آپ کا کیا حال ہے؟)
اس کے جواب میں سامنے والا یہ کہے:
I am also well,thanks for asking.
(میں بھی ٹھیک ہوں،پوچھنے کا شکریہ)
I am good too,thanks.
(میں بےی ٹھیک ہوں، شکریہ)
Same to you.(میں بھی ٹھیک ہوں)
اس کے بعد آشنا شخص سے یہ پوچھ سکتے ہیں:
Where were you all these days?
کہاں رہے اتنے دن؟
Where have you been lately?
ابت تک کہاں رہے ؟
سامنے والا جواب دے:
Me,yeah,have been to see my family.
(میں،ہاں اپنے اہل خانہ کو دیکھنے گیا ہوا تھا)
I went to Delhi to visit historical places.
(تاریخی مقامات کو دیکھنے دہلی گیا تھا)
یا پھر اس طرح پوچھیے:
Hey! Long time no see.
(کافی دنوں سے آپ کو دیکھا نہیں)
جواب میں:
Yeah, it's been too long!
Actually,I was at home.
(ہاں،کافی دن ہوگئے،در اصل میں گھر پر تھا)
I was busy in my personal work.
میں کچھ ذاتی کام میں مصروف تھا۔
اس طرح سے بات آگے بڑھتی رہتی ہے۔
یہ تو آشنا اور جان پہچان والے شخص سے ملاقات کی صورت میں تھا؛لیکن اگر ایسے شخص سے ملاقات ہو جسے آپ پہلے سے نہیں جانتے ہیں،بالکل انجان ہے،تو ان سے greetingاور wish کے بعد اس طرح گفتگو کریں گے:
Hello! How do you do?
اس کے جواب میں سامنے والا بھی اسی کو رپیٹ کرے گا:
Hello! How do you do?
(انجان شخص سے How are you نہیں پوچھتے ہیں؛بلکہ How do you do،یہ سوال نہیں،صرف تعارف کے اقرار کا اشارہ ہے،اس کا مطلب ہوتا ہے،مل کر خوشی ہوئی،گویا یہ Nice to meet you کی طرح ہے)
انجان شخص سے ملاقات ہونے پر اس کا نام بھی پوچھا جاتا ہے؛لیکن یاد رکھیں،انہیں پہلے اپنا نام بتاتے ہیں پھر سامنے والے کا نام پوھچھتے ہیں جسے آپ اس طرح پوچھ سکتے ہیں:
My name is Shahabuddin / I am Shahabuddin/ This is Shahabuddin.
میرا نام شہاب الدین ہے۔
پھر فورا ان میں سے کوئی ایک کہیں:
May I Know your name,please?
May I take your name, please?
May I get your name, please?
May I have your name, please?
کیا میں آپ کا نام جان سکتا ہوں؟
انجان شخص یہ جواب دے:
Yes, of course! My name is Abdurrahman.
(ہاں،بالکل! میرا نام عبد الرحمن ہے)
Why not? My name is Abdurrahman.
(ہاں کیوں نہیں؟ میرا نام عبد الرحمن ہے)
اگلا سوال ہوگا:
What do you do?(آپ کیا کرتے ہیں؟)
سامنے والے کا جواب ہوگا:
I am a ......(آپ ابھی جوکام کر رہے ہیں وہ کہنا ہے)
Teacher /Student/Govt.Sarvant/Doctor/engineer/Business man /House wife etc.
میں ایک... معلم/متعلم/سرکاری ملازم/ڈاکٹر/انجینئر/تاجر/گھریلو عورت... ہوں (جو بھی کام کرتے ہوں وہ بتائیں)
یہ غیر رسمی (عامیہ) گفتگو پہلی مرتبہ ملنے پر ہوتی ہے،وقت کی موجودگی کے مطابق بات آگے بڑھتی ہے؛لیکن وقت کم ہونے پر بات کو خوبصورتی سے ختم کرکے اپنے اپنے کام مین آگے بڑھ سکتے ہیں.
اگر دن ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں:
Ok! See you later.
Good by!
سامنے والا جواب میں کہے:
By!By!
Have a good day!
لیکن اگر رخصت ہونے کا وقت شام کا ہو اور کل سے پہلے دوبارہ ملنے کی امید نہ ہو تو کہیں:
Good night.
اور سامنے والا بھی یہی جواب دے:
Good night.
دوستو!
یہ تو تھا بات شروع کرنے کا طریقہ،اس کے آگے بات کیسے کی جاتی ہے؟ گفتگو کے سلسلے کو دراز کیسے کیا جاتا ہے ؟ ان سب باتوں کا جواب جاننے کیلیے انتظار کیجیے اگلی وڈیو،یعنی part 2 کا، ایک ہی وڈیو میں سب کچھ بتانا مشکل ہے ورنہ وڈیو لمبی ہو جائےگی اور آپ بات پوری طرح نہیں سمجھ پائیں گے،تو باقی next part میں.

0 تبصرے