Daily Use English Sentences For Health 

صحت وتندرستی اور بیماری میں بولے جانے والے جملے




کل رات مجھے بخار ہو گیا تھا۔

.I had fever last night


میری طبیعت کچھ ناساز ہے۔

.I am a little indisposed


اس کی صحت خراب ہے۔

.He is not in good health


وہ ڈاکٹر خالد کے زیر علاج ہے۔

.He is under the treatment of Dr. Khalid


اسے سخت بخار چڑھا ہوا ہے۔

.He has a severe attack of fever



مجھے بخار لگ رہا ہے۔

.I am feeling feverish

کسی ڈاکٹر کو دکھاؤ۔

.Consult a/some doctor

اسے پرانا بخار ہے۔

.He has chronic fever


اس کا بخار اتر گیا ہے۔

.His fever has left him

.His fever is down


کل مجھےتین دست آگئے تھے۔

.Yesterday I had three motions


میرا پیٹ/معدہ خراب ہے۔

.My digestion is bad

.My bowls are upset

.My stomach is upset


میرا جی متلا رہا ہے۔

.I feel nauseate


تمہیں قبض معلوم ہوتی ہے۔

You appears to have constipation.

مجھ اکثر قبض رہتی ہے۔

I often have constipation.


میں کوئی قبض کشا دوا لوں گا۔

I will take some laxative.


وہ اب صحت یاب ہو رہا ہے۔

He is recovering now.


اس نے ٹانگ پر پٹی باندھی ہوئی ہے۔

He has got his leg bandaged.


اس کا بازو اتر گیاہے۔

His arm has been dislocated.


یہ دوائی آپ کو فائدہ دے گی۔

This medicine will do you good.


ڈاکٹر صاحب جواب دے گئے ہیں۔

The doctor has given up all hope.


اسے زکام ہو گیا ہے۔

He has caught cold.


کیا تمہارا زکام ہٹ گیا؟

Have you lost your cold?


میرا سر چکرا رہا ہے۔

I am feeling giddy.


اس نےجلاب لیاہے۔

He has taken purgatives.


یہ ہیضہ کا مجرب علاج ہے۔

It is a specific remedy for cholera.


مریض کی حالت روز بروزخراب ہو رہی ہے۔

The patient is getting worse day by day.


اس کا دایاں پھپھڑا خراب ہے۔

His right lung is infected.


میں نے ڈاکٹر کو آنکھیں دکھائی ہیں۔

I have got my eyes examined by a doctor.


اس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا ہے۔

His leg is bleeding.


اس نے نسخہ لکھ دیا ہے۔

He has written the prescription.


یہ دوائی بہت کڑوی ہے۔

This medicine is very bitter.


اس کے ٹخنے میں موچ آگئی ہے۔

He has sprained his ankle.


یہ عام بیماری ہے۔

It is a common disease.


اس ڈاکٹرکے ہاتھ میں شفا ہے۔

This doctor cures every case he treats.


مجھے اپنی صحت کی فکر ہے۔

I am worried about my health.

وہ آنکھوں کا ڈاکٹر ہے۔

He is an eye specialist. 


اس کی صحت بگڑ گئی ہے۔

He is run down in health. 

میرے پیر کے انگوٹھے پر چوٹ آگئی ہے۔

I've hurt my big toe. 

اس کے سب دانت ٹھیک ہیں۔

All his teeth are intact. 

وہ کانا ہے۔

He is blind in one eye. 

وہ لنگڑا ہے۔

He is lame.



دھیرے دھیرے میرا سر دبا دینا۔

Press my head gently.

اس سے مجھے آرام ملتا ہے۔

It's comforting.

اس کی آنکھیں دکھتی ہیں اور پانی بہتا ہے۔

His eyes are sore and watering.

اس کے سارے جسم پر پھوڑے پھنسیاں ہیں۔

 His body is covered with boils.


آج کل شہر میں ہیضہ پھیل گیا ہے۔

These days/nowadays cholerae has spread in the city.


ورزش سبھی بیماریوں کی اچوک دوا ہے۔

Exercise is a panacea for all diseases.

اسے دل کی بیماری ہے۔

He has heart trouble.


دوا کڑوی ہوتی ہے، لیکن سب کو ٹھیک کرتی ہے۔


Medicine is bitter but it cures the patient. 

آج کل بخار زور پر ہے۔

Nowadays fever is raging violently.


کیا تمہیں تھرمامیٹر پڑھنا آتا ہے؟

Can you read the thermometer?


عورت کی بیماری ٹھیک ہوگئی۔

The lady recovered from her illness.

 اب مریض خطرے سے باہر ہے۔

Now the patient is out of danger.

اسے بہت چوٹ لگی ہے۔

He is badly hurt. 

آپ کو پابندی سے ورزش کرنی چاہیے۔

You should exercise regularly.

اس کی طبیعت ڈھیلی ہے۔

He is not feeling well. 


علاج سے بہتر ہےکہ آدمی پرہیز کرے۔

Prevention is better than cure.

صحت کیلیے خوشی بہت اچھی چیز ہے

Happiness is the best tonic/ thing for health.

تمہاری ناک بہہ رہی ہے۔

Your nose is running. 

میں تھک کر چور ہو گیا ہوں۔

I am dead/extremely tired.


آج وہ کیسا ہے؟

How is he today?

وہ کل سے بہتر ہے۔

Today he is better than yesterday.

اس دوا سے تمہارا بخار اتر جائےگا۔

This medicine will bring your fever down. 

اس کے سر میں درد ہے۔

He has a headache.

اس کے پیٹ میں درد ہے۔

He has stomach pain.



یہاں سے PDf فائل ڈاؤنلوڈ کریں:
Download 



آن لائن یہاں سے پڑھیں: