Lesson no:2-Basic English part 2سبق نمبر 2بنیادی انگلش حصہ: ۲
سب سے پہلے سبق کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں؛ تاکہ آسانی ہو:👇
https://youtu.be/IXO1QnKXde4
دوستو!
پچھلے سبق میں ہم نے پیراگراف تک پڑھا تھا۔ یعنی کئی جملوں سے ملکر ایک paragraphپ پیراگراف بنتا ہے۔
آج اس کے آگے پڑھیں گے۔
(7) کئی پیراگراف(paragraph) سے ملکر ایک Article (آرٹِکَل) یا essay (اےسے) یعنی مضمون بنتا ہے،جیسے بندے کا ایک مختصر مضمون دیکھیے(یہ صرف مثال کیلیے ہے، یاد نہیں کرنا ہے؛تاکہ بات آسانی سے سمجھ میں آجائے:
No sweet without some sweat
You must have seen many unlearned and unintelligent people who have got success in their field and reached highest level.But you have never seen a person who has got success without working hard and putting efforts.Because,"No pain no gain",or"No sweet without some sweat.
One who works hard and does his best to gain something,definitely achieves his aim and ambition.It is established truth that,"Industry is never unfruitful".And "Never is there either work without reward or reward without work"
Hence, now we must determine to work hard as much as possible. And make up our mind to learn English language.
(یہ مختص مضمون ہے،صرف آپ کو سمجھانے کیلیے، نہ اسے یاد کرنا ہے، نہ ہی اس کے چکر میں پڑنا ہے)۔
👆اس میں دیکھیے پہلے اوپر میں اس Article کا Title ٹائِٹَل یعنی عنوان ہے، اس کے نیچے تین paragraph ہیں:
پہلا پیراگراف:
You must have seen
سےشروع ہے۔
دوسرا:
One who works hard
سےشروع ہے۔
تیسرا :
Hence, now we must determine
سے شروع ہے۔
یاد رہے!
ہر پیرگراف کی شروعات نئے سطر(line)لائن سے ہوتی ہے: یعنی جیسے ہی paragraph ختم ہو،ایک دوسری line سے لکھنا شروع کرنا پڑتا ہے۔(اس کی تفصیل بعد میں آئےگی)
(8) اردو کا رسم الخط(Script)اسکرِپٹ یعنی لکھنے کا جو طریقہ ہے وہ فارسی کہلاتا ہے اور انگلش کا رسم الخط(Script)رومن (Roman) کہلاتا ہے۔
آئیے کچھ وضاحت اور تفصیل جاتنے ہیں:
(1) پچھلے سبق میں ہم نے پڑھا تھا کہ Alphabet الفابےٹ کے ہر حرف کو letter کہتے ہیں،یعنی a b c میں سے ہر ایک الگ الگ letter ہیں۔
اس letter کو انگلش میں دو طرح لکھا جاتا ہے.
(1)Capital_کَیپِٹَل(بڑا)
(2) Small_اسمال (چھوٹا)
Capital letter
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
Small Letter
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z
نقشہ میں دیکھ سکتے ہیں۔
اوپر میں capital ہے اور نیچے میں small letter ہے۔
لکھنے میں زیادہ تر small letter کا ہی use یوز ہوتا ہے،البتہ کہیں کہیں Capital letter کا بھی use ہوتا ہے-
آئیے capital letter کے کچھ Common Rules کومَن رولز (زیادہ استعمال ہونے والے قواعد) جان لیں:
Rules of Capital letters
رولز آف کَیپِٹَل لےٹَر
(بڑے حروف لکھنے کے قواعد)
(1) ہر sentence(جملے)کا پہلا letter بڑا (Capital) لکھا جاتا ہے،جیسے:
Allah is our god.
اللہ اِز آوَر گوڈ
(اللہ ہمارا رب ہے)
We are honest.
وی آر آنےسٹ
(ہم سب ایماندار ہیں)
اس میں دیکھیے:
پہلے جملے کا پہلا letter ہے A اسلیے وہ capital میں لکھا ہوا ہے.اور دوسرے جملے کا پہلا letter ہے W اسلیے وہ بھی capital میں ہے۔
(2) کسی انسان یا جگہ کا نام بھی Capital سے لکھا جاتا ہے، جیسے: Zaid,Ahmad, Hasan, اسی طرح Delhi,Mumbai,Chennai وغیرہ۔
(3) مختصرات (Short forms) شورٹ فورمز کے تمام ناموں کو بھی Capital میں لکھتے ہیں،جیسے:
ATM (Automatic Teller Machine)
آٹو مےٹِک ٹےلر مَشین
OTP (One Time Password)
وَن ٹائم پاسوَرڈ
اس میں سب Capital میں ہی لکھا ہوا۔
(4) "مَیں" کے معنی میں آنے والا آی(i) ہمیشہ Capital لکھا جاتا ہے،چاہے بیچ میں ہی کیوں نہ آئے،جیسے:
I am a good boy.
آئ ایم اَ گُڈ بوی
میں ایک اچھا لڑکا ہوں
He is sleeping but I am reading.
ہی اِز سلیپِنگ بَٹ آئ ایم ریڈِنگ
وہ سو رہا ہے،لیکن میں پڑھ رہا ہوں۔
پہلے کے شروع اور دوسرے کے بیچ میں دونوں جگہ i "مَیں" کے معنی میں اسعمال ہوا ہے،اسلیے Capital میں لکھا گیا ہے۔
یہ کچھ مختصر rules ہیں.جنہیں یاد کرلینا ضروری ہے۔
آئیے آگے بڑھتے ہیں:
(2) حروف (letter ) کو دو حصوں میں Divide ڈِوائڈ تقسیم کیا جاتا ہے:
(1)Vowel letter (حروف علت)
واویل لےٹر
(2)Consonant letter (حروف صحیح)
کونسونَنٹ لے ٹر
جس طرح اردو میں آ،او،اِی کیلیے زبر،زیر، پیش اور ہندی میں ماترا ہوتے ہیں اسی طرح انگلش میں vowel ہوتے ہیں-
اصل واویل 5 ہیں:
A.E.I.O.U
جنہیں اردو میں حروف علت کہتے ہیں۔
اسکے علاوہ سب Consonant ہیں، جہیں حروف صحیح کہتے ہیں.ان کی تعداد 21 بنتی ہے۔
B C D F G H J K L M N P Q R S T V W X Y Z
Semi Vowel سےمی واویل نصف حروف علت
دو letter (حروف) Y اور W کو Semi Vowel(آدھا حروف علت) کہا جاتا ہے۔
اس کا rule یہ ہے کہ جب y یا w کسی word کے شروع میں ہو تو consonant میں شمار ہوگا،جیسے:
Water واٹر, work وَرک
Young یَنگ, your یور
وغیرہ
اور y یا w اگر last یعنی اخیر یا بیچ میں ہو تو vowel میں شمار ہوگا،جیسے:
Saw سا(آرا),paw پا (پنجہ)
Cry کرائ, fly فلائی ,by بائ
وغیرہ
یاد رہے!
قاعدہ یہ ہے کہ واویل(vowel) سے ملے بغیر کوئی word نہیں بنتا ہے، لیکن کچھ ماہرین نے چند ایسے Words بھی بتائے ہیں جن میں کوئی vowel نہیں ہے،پھر بھی انہیں Words مین شمار کیا گیا ہے،وہ چند ہی ہیں، جو بس اشاروں کے طور پر مستعمل ہیں،جیسے Hmm ,Shh,Nth وغیرہ.
ایک Word ہے EDUCATION اےجوکےشَن اس میں Vowel کے پانچوں letter ہیں،اس لفظ کے ذریعہ واول کو یاد رکھا جاسکتا ہے۔
آپ کو آرٹیکل کے lesson میں vowel کے بارے میں مزید جانکاری دی جائےگی۔
دوستو!
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ویڈیو کے اخیر میں کچھ جملے یا الفاظ دیے جاتے ہیں.تو آج کچھ الفاظ یاد کرتے ہیں:
آج کے الفاظ یہ ہیں:👇
Names of Days etc. (نےمس آف ڈےز ،ای،ٹی،سی)دنوں کے نام وغیرہ.
Sunday ( سَن ڈے) - اتوار
Monday ( مَن ڈے) - پیر
Tuesday( ٹِیُوز ڈے) - منگل
Wednesday( وےنز ڈے) - بدھ
Thursday( تَھرز ڈے) - جمرات
Friday( فَرَای ڈے) - جمعہ
Saturday( سَےٹَرڈے) - ہفتہ
Dawn ( ڈون) - صبح صادق
Morning ( مورنِنگ) - صبح
Noon( نُون) - دوپہر
Afternoon ( آفٹَرنُون) - سہ پہر
Evening( اِیو نِنگ) - شام
Night ( نائِٹ) - رات
Midnight ( مِڈ نائٹ) - آدھی رات
Day break ( ڈے برےک) - سویرا
Sunrise ( سَن رائِز) - طلوع آفتاب
Sunset( سَن سےٹ) - غروب آفتاب
Today ( ٹُڈے) - آج
Tonight ( ٹُنائِٹ) - آج شب
Yesterday ( یَسٹَرڈے) - گزشتہ کل
Tomorrow( ٹُمارو) - آئندہ کل
Day before yesterday( ڈے بِفور یَسٹَرڈے) - پرسوں گزشتہ
Day after tomorrow (ڈے آفٹَر ٹُمارو) - پرسوں آئندہ
Last night(لاسٹ نائِٹ) - گزشتہ شب
Instant (اِنس ٹَنٹ)- ماہ حال
Proximo(پروکسِمو) - ماہ آئندہ
Ultimo (اَلٹِمو) - گزشتہ ماہ
(👆 اسے زبانی یاد کرکے رکارڈنگ سنڈ کرنی ہے)
Today's Questionsآج کے سبق کے متعق سوالات:
سوال نمبر 1:
بڑے حروف یعنی Capital letter میں چار قاعدے بتائے گئے ہیں، ہر ایک کی مثالیں بھی دی گئی ہیں، ان میں سے صرف دوسرے اور تیسرے قاعدے کی میں جو مثالیں ہیں، ویسے ہی تین تین مثالیں(examples) اپنی طرف سے لکھ کر لائیے۔
سوال نمبر 2:
نصف واویل(semi vowel ) کی دو دو مثال لکھ کر لائیے(یعنی ایسےwords لکھ کر لائیے جس کے اخیر میں w یا y ہو)۔

0 تبصرے