Lesson No:1
Basic English Part 1


سبق نمبر:1
بنیادی انگریزی، پہلا حصہ

Lesson No:1 Basic English Part 1

Lesson No:1-Basic English Part 1




:سب سے پہلے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں






دوستو!

جس فن کے ذریعہ ہم انگلش صحیح طور پر لکھ پڑھ اور بول سکتے ہیں اسے Grammar (گَرامَر) کہتے ہیں،اسلیے کہ گرامر ہی ہر زبان کی ریڑھ  ہوتی ہے،Translation ٹَرانزلیشَن(ترجمہ کرنے)کیلیے گرامر کا جاننا بے حد ضروری ہے.اس سے ہر قسم کی غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے،لہذا مکمل گرامر نہ سہی،کم سے کم  Basic grammar(بےسِک گرامَر) یعنی  بنیادی قواعد جانے بغیر کوئی چارہ نہیں۔



تو آئیے کچھ Basic (بنیادی چیزیں) سیکھتے ہیں:


(1) انگریزی میں A سے لیکر Z تک کل 26 حروف یعنی Letters(لےٹَرز)ہوتے ہیں۔
آپ نقشے میں دیکھ سکتے ہیں۔👇
A (1),  B(2),  C(3), D(4),  E(5),  F(6),  G(7),  H(8),  I (9),  J(10), K(11),  L(12),  M(13),  N(14),  O(15),  P(16),  Q(17),  R(18),  S(19),  T(20),  U(21),  V(22),  W(23),  X(24),  Y(25), Z(26)

آئیے سب سے پہلے ہم A سے Z تک کے pronunciation (پَرَنَنسِئےشَن)یعنی تلفظ کو جان اور رٹ لیتے ہیں۔
A (اے),  B(بی),  C(سی), D(ڈی),  E(اِی),  F(اےف),  G(جی),  H(اےچ),  I (آی),  J(جے), K(کے),  L(اےل),  M(اےم),  N(اےن),  O(او),  P(پی),  Q(کِیو),  R(آر),  S(اےس),  T(ٹی),  U(یُو),  V(وِی),  W(ڈَبلیُو),  X(اےکس),  Y(وای), Z(زےڈ)

( اس میں کئی ایسے letter ہیں جن کے ملا کر پڑھتے وقت ایک سے زائد تلفظ pronunciation (پَرَنَنسِئےشَن) اور آواز ہوتے ہیں،جن کے متعلق بعد میں تفصیل سے بتا دیا جائےگا۔)



(2) کل یعنی A سے  Z تک کے پورے مجموعے کو Alphabet (اَلفابےٹ) یعنی حروف تہجی کہتے ہیں۔ صرف ایک حرف a یا b یا c کو Alphabet نہیں کہہ سکتے،بلکہ a سے z تک پورے کو alphabet کہتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ Aسے لیکر Z تک 26 الفابیٹ ہوتے ہیں، تو یاد رکھیں یہ بالکل غلط ہے، الفابیٹ صرف ایک ہوتا ہے اور وہ پورے مجموعے کو کہتے ہیں۔

(3) ان میں سے ہر ایک حرف کو Letter کہتے ہیں. جیسے A  B  C  D  E...  اس میںA  ایک letter ہے,B ایک الگ letter ہے اسی طرح C ایک الگ letter ہے، D الگ لیٹر ہے۔یہ الفابیٹ نہیں ہے۔

(4) (حروف) Letter (لیٹَر) سے مل کر ایک Word(وَرڈ) یعنی لفظ بنتا ہے،جیسے  No(نو) ایک word ہے،جس میں دو letters ہیں:

N + O = No


اسی طرح God گوڈ(خدا) ایک word  ہے،جس میں تین letters ہیں:
G+ O + D = God

(5) لفظوں یعنی Words سے مل کر ایک Sentence سےنٹےنس(جملہ) بنتا ہے،جیسے:
Allah is one. (اللہ اِز وَن) اللہ ایک ہے۔
یہ ایک جملہ ہے،جس میں تین words ہیں:
Allah   is   one =  Allah is one.
1        2     3
اسی طرح: 
I am a student.(آئی ایم اَ اسٹوڈَنٹ)
میں ایک طالب علم ہوں۔
اس میں دیکھیے 4 Words  ہیں:
I + am + a + student=I am a student.
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ  ابھی تو آپ نے بتایا کہ a اور i یہ ایک letter ہے،تو یہاں اسے word کیسے کہہ دیا آپ نے؟
تو یاد رکھیں!
ویسے تو A,I حروف (Letters) ہی ہیں،لیکن جب یہ جملے یعنی sentence میں الگ سے استعمال ہوں، تو انہیں  ایک word مانا جاتا ہے۔

نوٹ:
اب آپ کے ذہن میں یہ بات آرہی ہوگی کہ آخر اس پہچانیں گے کیسے کہ یہ جملہ ہے،کوئی علامت ہونی چاہیے نا!
 تو ایک قاعدہ یاد رکھیں کہ جملے(sentence) کے اخیر  میں ہمیشہ وقفہ یعنی full stop(فُل اسٹوپ) کا یہ  نشان آتا ہے(👈 . )، یہی جملے کی پہچان ہے، یعنی جہاں کہیں بھی آپ کو یہ فُل اسٹوب نظر آجائے،بس سمجھ لیجیے کہ یہاں تک جملہ ختم ہے۔ یہ پورا ایک جملہ ہے۔ان  جملوں کے اخیر میں دیکھیے:
.Allah is one
.I am a student
ہے نا دونوں کے اخیر میں فل اسٹوپ(.)؟


(6) جملوں یعنی Sentences  سے مل کر ایک Paragraph(پَیرَگَراف) بنتا ہے،(یعنی اگر ایک سے زیادہ جملے ایک ساتھ ترتیب سے آجائیں تو وہ پیراگراف بن جاتے ہیں)جیسے:
Zaid is an obedient boy. He offers Five times Salah daily. Therefore, everyone likes him.
زید ایک فرماں بردار لڑکا ہے۔ وہ روزانہ پانچ وقتوں کی نماز ادا کرتا ہے۔ اس لیے ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے۔
یہ ایک Paragraph  ہے؛ کیونکہ اس میں تین جملے ایک ترتیب کے ساتھ آئے ہیں:
(1)Zaid is an obedient boy.
(2)He offers Five times Salah daily.
 
(3)Therefore, everyone likes him.

(بھائی اسے دیکھ کر کوئی بالکل بھی نہ ڈرے،یہ جملے صرف پہچاننے کیلیے دیے گئے ہیں،پڑھنے یا یاد کرنے کیلیے نہیں-)

مزید قواعد اور کچھ مختصر وضاحت اگلے سبق میں آ جائیں گے۔


دوستو!

ہر ویڈیو کے last میں رورانہ استعمال ہونے والے اہم جملے sentences ،یا words دیے جائیں گے تاکہ آپ کے پاس جملوں کا خزانہ ہو،نیز آپ کو صحیح pronunciation(پَرَنَنسِئےشَن) تلفظ بھی معلوم ہو سکے،کیونکہ pronunciation یعنی تلفظ کی انگلش میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔
آج چونکہ آغاز ہے اسلیے آج کے لیے یہ جملے مناسب ہیں:

(1)In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.
(اِن دَ  نےم آف اللہ، دَ موسٹ گرے شَس، دَ موسٹ مَرسِ فُل)
بسم الله الرحمن الرحيم

(2)There is no god but Allah.
(دیئر اِز نو گوڈ بَٹ اللہ)
لَا إِلٰهَ إِلَّا الله(اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)۔

(3)Muhammad is the messenger of Allah.
(محمد اِز دَ مَیسِنجَر آف اللہ)
محمدٌ رسول الله(محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں)

(4)Allah is the Greatest.
(اللہ اِز دَ گرےٹےسٹ)
الله أكبر(اللہ سب سے بڑا ہے)


(5)All praise be to Allah!
(آل پرےز  بی ٹُو اللہ)
الحمد لله(تمام تعریفیں اللہ ہی کیلیے ہیں)

(ان پانچوں جملوں کو زبانی یاد کرلیں۔)


آج کے سوالات:


نیچے سات نمبر یعنی سات سوالات دیے گئے ہیں، ہر ایک کے بارے میں الگ الگ بتائیے کہ کس میں Letter(حرف) ہے اور کتنے؟ کس میں صرف Word(لفظ) ہے اور کتنے؟ اور کس میں Sentence(جملہ) ہے اور کتنے؟
( آپ کی آسانی کیلیے پہلے والے کا جواب لکھ دیا گیا ہے، اسی طرح سب کو لکھیے )👇
(1)We are salves of Allah.(ہم سب اللہ کے بندے ہیں)
👆یہ ایک جملہ، اسلیے کے اخیر فل اسٹوپ ہے، اس میں پانچ words ہیں اور 18 letters ہیں-

اسی طرح سب کا لکھیے👇
(2)P (پی)
(3)Man (آدمی)
(4)One who works hard, gets success.(جو محنت کرتا ہے، وہ کامیاب ہوتا ہے)
(5)Book and pen (کتاب اور قلم)
(6)D, B (ڈی، بی)
(7)Yor are a true Muslim. (آپ ایک سچے مسلمان ہیں۔)