Lesson No:3-Good Manners In English-Part 1انگلش کے ادبی جملے
![]() |
| Polite Sentences in English |
سب سے پہلے سبق کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:👇
دوستو!
جب آپ کسی سے مہذب انداز میں آداب واخلاق کی رعایت کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہیں تو وہ بھی آپ کی خوب عزت کرتے ہیں اور معاشرے میں بھی آپ کو تحسین بھری نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے-
اچھے آداب واخلاق انسان کو انسان بناتے ہیں۔
اور یہ بھی سچ ہے:
الفاظ سے زیادہ انداز مؤثر ہوتا ہے۔
اور
A man’s manners are a mirror in which he shows his portrait.”
(اَ مَینز مَنَرز آر اَ مِرَر، اِن وِچ ہی شوز ہِز پورٹرےٹ)
تو آئیے آج کے سبق میں کچھ Manners (مَینَرز)سیکھ لیتے ہیں۔
انگلش میں اچھے آداب کے اظہار کیلیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
(1) اگر آپ کسی سے کچھ مانگ رہے ہوں تو "kindly" (کائنڈلی)یا "please"(پلیز) جیسے الفاظ کا استعمال کریں،جیسے:
ایک گلاس پانی دیجیے-
مہربانی کرکے نمک اور مرچ بڑھا دیجیے۔
Thanks a lot.(تَھنکس اَلوٹ)
A lot of thanks.(اَ لوٹ آف تَھینکس)
A million thanks.(اَ مِلیَن تَھینکس)
I am deeply grateful to you.(آی اےم ڈِیپلی گرےٹ فُل ٹو یُو)
"You are welcome" (یُو آر وےلکَم)
"It's ok"(اِٹس اوکے)
"It's alright"(اِٹس آل رائِٹ)
"Mention not"(مےنشَن نوٹ)
ان سب کا مطلب ہوتا ہے:
کوئی بات نہیں/شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں"
I didn't get it.(آی ڈِڈَنٹ گےٹ اِٹ)
I beg your pardon.(آی بےگ یور پارڈَن)
Pardon, please.(پارڈَن پلیز)
کیا دوبارہ بول سکتے ہیں،میں سمجھا نہیں۔
(5) اگر کوئی آپ سے خیریت پوچھتے ہوئے کہے "?How are you" ہاؤ آر یو (آپ کسے ہیں ؟)تو آپ اپنی خیریت بتاتے ہوئے ان کی بھی خیریت پوچھیے، اور ہو سکے تو شکریہ بھی ادا کیجیے،اس کےلیےآپ یوں کہہ سکتے ہیں:
I am fine, thanks,and you? (آی اےم فائِن، تَھینکس، اَینڈ یُو)
Pretty good,and your self? (پِریٹی گُڈ، اَینڈ یور سیلف)
(7) اگر آپ کسی کی بات بیچ میں ہی روک کر اپنی بات کہنا چاہیں تو یہ الفاظ کہیں پھر آگے اپنی بات رکھیں:
دخل اندازی کیلیے معذرت۔
یاد رہے!
آج کے سبق میں یہ ساری باتیں زبانی یاد کرنے والی اور ہر جگہ کام آنے والی ہیں۔ یہ سب ادبی طریقے ہیں، انہیں ضرور یاد کریں۔
(ان سب کے درست تلفظ کیلیے ویڈیو ضرور دیکھیں، ویڈیو اسی لیے بنائی گئی ہے، تلفظ سن کر سیکھ سکتے ہیں، پڑھ کر نہیں)
چند اہم الفاظ:
آج کچھ اہم words دیے جارہے ہیں،جن کی ہر جگہ ضرورت پڑتی ہے.
Between (بِٹوین)_،درمیان، بیچ
By (بای) _ ،کے ذریعہ، سے
Down (ڈاؤن) _ نیچے
From (فروم) _ سے
In (اِن) _ میں ،اندر
Off (آف) _بند
On (آن) _ اوپر،چالو
Over (آور) _ ختم
Through (تُھرُو) _ سے، ذریعہ
With (وِتھ) _ ساتھ، ساتھ میں
Under (اَنڈَر) _ نیچے
Up (اَپ) _ اوپر
As (اَیز) _ ،طرح، جیسا
For (فور) _ کے لیے
Of (آف) _کا،کے ،کی
Till (ٹِل) _تک
Then (دےن) _تب
All (آل) _ سب ،سارا
Against (ْاَگینْسْٹ) _ برخلاف
At (اَیٹ) _ پر، میں
Ever (اے وَر) _ کبھی، ہمیشہ
Far (فار) _ دور
Here (ہِی ئَر) _ یہاں
There (دے ئَر) _ وہاں
Near (نی ئَر) _ پاس،قریب
Now (ناؤ) _ اب
Out (آؤٹ) _ باہر
Still (اِسٹِل) _ ابھی بھی
تھ(the) کا تلفظ "ث"
اخیر میں تلفظ کے حوالے سے ایک بات یاد رکھیں کہ th جسے ہم " تھ " پڑھتے ہیں،بریٹش انگلش میں اسے "ث" پڑھتے ہیں،یعنی بولتے وقت " تھ " کے بجائے "ث" کی آواز آتی ہے،جیسے:
آج کے سوالات:
(1) آفٹر یو (After you) کب بولتے ہیں؟
(2) مائی پلےژَر(My pleasure) کب بولا جاتا ہے؟
(3) اگر کسی سے کچھ مانگنا ہو تو کون سا لفظ استعمال کریں گے؟
(4) اِٹس اوکے (It's ok) کب استعمال کیا جاتا ہے؟

0 تبصرے